يوم پاکستان کے موقع پر امريکی صدر اوبامہ کا پيغام

Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

امريکی عوام کی جانب سے ميں پاکستان کے عوام، امريکہ ميں بسنے والے پاکستانيوں اور دنيا بھر میں رہنے والے پاکستانيوں کو پاکستان کے قومی دن کے موقع پر نيک خواہشات کا پيغام ديتا ہوں۔ قريب 70 برس قبل محمد علی جناح اور نسل آزادی کے ساتھيوں نے جمہوريت اور حق خوداراديت کا خواب ديکھا تھا۔ آج پاکستان کے عوام قائد اعظم کی عظيم جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہيں۔ اس جدوجہد ميں امريکی عوام تعليم، صحت اور معاشی شراکت داری ميں شموليت پر فخر محسوس کرتے ہیں جو پاکستانيوں اور ان کے خاندان کے روز مرہ کے معيار زندگی کو بہتر کرے گا۔

يہاں امريکہ ميں پاکستانيوں نے ہمارے ملک کی ترقی ميں اہم کردار ادا کيا ہے جن ميں ڈاکٹرز، کاروباری حضرات، طالب علم، امريکی فوج اور ديگر کئ شعبہ زندگی سے متعلق افراد نماياں ہیں۔ اس قومی دن کے موقع پر ہم ان امريکی شہريوں کی خدمات کا شکريہ ادا کرتے ہیں۔ امريکہ ان تمام پاکستانيوں کے ساتھ شراکت کا عزم کرتا ہے جو ايک پرامن اور خوشحال مستقبل کے لیے کوشاں ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 
سویدا

محفلین
عزیز من فواد !
انتہائی معذرت کے ساتھ دست بستہ اگر بارخاطر نہ ہوتو اس پیغام میں‌ایک تصحیح‌کرلیں‌
اور اگر یہ تصحیح نورچشم مبارک /بارک حسین اوبامہ کے علم میں‌بھی لے آئیں‌تاکہ ریکارڈ درست رہے اور آئندہ آنے والی نسلوں یا امریکہ کے
آئندہ صدور محترم اپنے پیغام میں‌اس مکمل بات کو تحریر کریں
قائد اعظم محمد علی جناح‌اور ان کے مخلص ساتھیوں نے ”اسلام کی بنیاد“ پر جمہوریت اور حق خود ارادیت کا خواب دیکھا تھا
ہوسکتا ہے نادانستگی میں یہ لفظ رہ گیا ہوں
شکریہ
 
یونس عارف

آپ سے متفق ہوں:applause::applause::applause:
 
arifkarim

معطل
آج پاکستان کے عوام قائد اعظم کی عظيم جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہيں۔ اس جدوجہد ميں امريکی عوام تعليم، صحت اور معاشی شراکت داری ميں شموليت پر فخر محسوس کرتے ہیں جو پاکستانيوں اور ان کے خاندان کے روز مرہ کے معيار زندگی کو بہتر کرے گا۔
جی ہاں۔ بلیک واٹر، سی آئی اے ، دہشت گردی اور افیون کیساتھ پاکستانیوں کا معیار زندگی بلند کرے گا۔ نیز ہر چار سال بعد واشنگٹن سے پکے پکائے پتلے بھی پاکستانی پارلیمنٹ میں ایکسپورٹ کرے گا۔ یوں نئے حکمران امریکی اعلیٰ کاروں کیلئے بہترین انداز میں پاک قوم کی "خدمت" کر سکیں گے۔
 
سخاوت میں بھلا امریکیوں کا کون ثانی ہے
جو بوٹی مانگیئے تو مرغ سالم بھیج دیتے ہیں
پھر ارضِ پاک پر تو ان کی اس درجہ نوازش ہے
کے ظالم ایڈ کے پیکیٹ میں حاکم بھیج دیتے ہیں
 
Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

امريکہ اور پاکستان کے مابين تعلقات میں دفاعی وسائل ميں اشتراک اور تعاون ايک اہم جزو ہے ليکن ان تعلقات کی وسعت اس سے کہيں زيادہ ہے۔ دونوں ممالک کے درميان باہمی تعلقات کو مضبوط بنيادوں پر استوار کرنے کے لیے يکساں عزم اور ارادہ موجود ہے اور باہمی احترام اور اعتماد کی بنيادوں پر اشتراک سازی کے اس عمل کو مزيد آگے بڑھايا جا رہا ہے۔

اب جبکہ پاکستان جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے کوشاں ہے، امريکہ پاکستان کی مکمل حمايت اور سپورٹ کر رہا ہے تا کہ مزيد معاشی ترقی، نئے مواقعوں کے امکانات، پانی اور بجلی کے مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے کی جانی والی کوششوں اور دہشت گرد گروہوں کی شکست کو يقينی بنايا جا سکے جو نا صرف پاکستان کی سيکورٹی کے لیے خطرہ ہيں بلکہ خطے کے استحکام اور امريکہ کی قومی سلامتی کے لیے بھی تشويش کا باعث ہيں۔

امريکہ حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ مل کر ان جاری کوششوں کے ضمن ميں ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے جن کا مقصد اس عفريت اور خطرے کا خاتمہ ہے جو ملک بھر میں سينکڑوں بے گناہ افراد کی موت کا سبب ہے۔ امريکی تعاون محض مالی امداد تک محدود نہيں ہے۔ فوجی سازوسامان، ٹريننگ اور لاجسٹک سپورٹ بھی دونوں ممالک کے مابين اسٹرٹيجک تعاون کا حصہ ہے۔

حاليہ برسوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے کی جانے والی درخواست اور اس کے جواب ميں امريکی فوج کی جانب سے مہيا کيا جانے والے فوجی سازوسامان کے ضمن ميں ايک حاليہ مثال

مارچ 17 2010 - پاکستان نے امريکہ سے اپنے ہيلی کاپٹروں کے بيڑے کے لیے فالتو پرزوں کے طور پر استعمال ہونے والے 13 اے ايچ – ون ايف کوبرا ہيلی کاپٹرز حاصل کيے ہيں۔ يہ ہيلی کاپٹرز امسال الابامہ ميں امريکی مرکز سے روانہ کيے جائيں گے۔ يہ 13 ہيلی کاپٹرز 2007 کے ايک بڑے سودے کا حصہ ہيں جس کے تحت پاکستان نے اپنے بيڑے کے لیے 12 اے ايچ ون ايف کوبرا ہيلی کاپٹر خريدے تھے اور انھيں ضروری سازوسامان سے آراستہ کيا تھا۔

گزشتہ تين برسوں کے دوران پاکستان کو ملنے والی کل سويلين اور فوجی امريکی امداد کی ماليت 340 ارب روپے (چار ارب ڈالر) سے زيادہ ہو چکی ہے۔ فراہم کی جانے والی اس اعانت ميں طبی امداد، اسکولوں کی تزين و آرائش، پلوں اور کنوؤں کی تعمير نو، خوراک کی تقسيم اور زرعی وتعليمی منصوبے شامل ہيں۔ امريکہ نے 370 سے زيادہ پاکستانی فوجی افسران کو انسداد دہشت گردی، انٹيلی جينس، نقل وحمل، ميڈيکل، دوران پرواز حفاظت اور فوجی قوانين ايسے موضوعات کے بارے ميں قائدانہ صلاحيتوں کو ابھارنے کے پروگراموں کے لیے مالی امداد اور تربيت فراہم کی ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 
سویدا

محفلین
عزیز من فواد !
انتہائی معذرت کے ساتھ دست بستہ اگر بارخاطر نہ ہوتو اس پیغام میں‌ایک تصحیح‌کرلیں‌
اور اگر یہ تصحیح نورچشم مبارک /بارک حسین اوبامہ کے علم میں‌بھی لے آئیں‌تاکہ ریکارڈ درست رہے اور آئندہ آنے والی نسلوں یا امریکہ کے
آئندہ صدور محترم اپنے پیغام میں‌اس مکمل بات کو تحریر کریں
قائد اعظم محمد علی جناح‌اور ان کے مخلص ساتھیوں نے ”اسلام کی بنیاد“ پر جمہوریت اور حق خود ارادیت کا خواب دیکھا تھا
ہوسکتا ہے نادانستگی میں یہ لفظ رہ گیا ہوں
شکریہ

میرا مقصد صرف اتنا تھابقیہ تفصیلات بتا کر آپ ہمیں‌کیوں شرمندہ کرتے ہیں‌
مملکت عالیہ امریکہ کے احسانوں کے بوجھ تلے ہمیں‌دبے ہوئے ہیں‌
سچ تو یہ ہے کہ ہماری نسلیں‌بھی اس کا حق ادا نہیں‌کرسکتی
بس ہماری قوم کے لوگ تھوڑے سے جذباتی ہیں‌آپ فکر نہ کریں‌آہستہ آہستہ خود سمجھ جائیں‌ گے
 
Top