ًمحفوظ پاکستان تحریک SAVE PAKISAN MOV EMENT

پاکستان محفوظ ہےِِ؟


  • Total voters
    6
سلام میرا عنوان ہے پاکستان کو کیسے بچایا جائے پاکستان کو جس طرح کے اندرونی اور بیرونی خطرات ہے اس کے مضمرات سے کیسے محفوظ رکھا جائے - پاکستان آج جس دوراہے پر کھڑا ہے اس قبل اس کی یہی پوزیشن 1971 میں تھی - افرا تفری اور لوٹ مار دہشت گردی کا جو دور دورہ پاکستان میں ہے اس سے قبل نہیں تھا کیوں اور کس وجہ سے؟ ک ھماری پالیسیاں حالات سے مطابقت نہیں رکھتیں -
آج بلوچستان کا مسئلہ سر اٹھاکر کھڑا ہے انہی پالیسیوں کی بناء پر ابھرا ہے اور بیرونی طاقتیں بھی اس میں اپنا اہم کردار ادا کررہی ہیں - آج گریٹر پنجاب، گریٹر سندھ، گریٹر پختونخواہ اور سندھو دیش کی آوازیں اٹھ رہیں ہیں ان کے پیچھے کن لوگوں کے ہاتھ ہیں اور تو ہماری دم توڑتی معیشیت ، غیرملکی ٹیموں کا پاکستان نہ آنا کس طرف اشارہ کرتا ہے-
آپ میری رائے سے متفق ہو نہ ہو لیکن جب تک ہم اپنےآس پاس ماحول ٹھیک نہیں کریں گے اپنے بچوں کو سرزنش نہیں کریں گے تو ممکن ہے ہمارا کل اچھا ہو اچھی امید کے ساتھ اجازت -
(نوٹ):- برائے مہربانی یہاں صرف اور صرف تبصرے بھجیئے بات چیت اور کوئی غیر ضروری با ت کرنے سے پرہیز کیجیئے گا -
شکریہ
 

میر انیس

لائبریرین
محفل میں خوش آمدید عامر صاحب۔ میرا خیال ہے پہلے اپنا تعارف کرادیں ویسے بھی یہ تعارف کا زمرہ ہے۔باقی رہی پاکستان بچانے کی بات تو کافی عرصے سے ایک تجویز ہر جگہ سے آرہی ہے پر اس پر عمل کوئی نہیں کر رہا ہے بہر حال یہ ترکیب میں پھر دہرادیتا ہوں ۔ ایک بحری جہاز میں ایک زبردست اور پر تعیش دعوت کا اہتمام کیا جائے۔ اور تمام سیاسی رہنمائوں کو چاہے چھوٹی پارٹی سے ہوں یا بڑی سے اور اپنی پارٹی میں بھی چاہے کم حیثیت کے ہوں یا صفِ اول کے سب مدعو کیا جائے اور جب اطمینان ہوجائے کہ جہاز گہرے سمند ر کے عین بیچ میں سفر کر رہا ہے تو اس پر شاہین یا غوری میزائل ماردیا جائے یقین کریں اس دن کے بعد سے لے کر کم از کم 65 سال تک تو پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا کیونکہ جب اتنے بڑے بڑے سیاسی رہنما باوجود پوری کوشش کے 65 سال میں پاکستان کا وجود ختم نہ کرسکے تو نئے پیدا ہونے والوں کو تو اور زیادہ وقت لگے گا
 

میر انیس

لائبریرین
شمشاد معذرت کہ تعارف کے دھاگے میں میں نے سیاست یا ردِ سیاست شروع کردی پر کیا کرتا موضوع ہی ایسا تھا اب تم یا تو اسکو سیاست میں منتقل کردو یا پھر مجھ کو یہاں بتادو کے تدوین کہاں سے ہوگی میرے پاس تدوین کا آپشن نہیں آرہا ہے
 

میر انیس

لائبریرین
شاہنواز صاحب آپ کچھ تو اپنے بارے میں بتائیں ۔ کہاں رہتے ہیں کیا کرتے ہیں کیا مشاغل ہیں اور اردو محفل کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے تو لگتا ہے کہ مجھے یہ موضوع ہی حذف کرنا پڑے گا۔

ویسے پاکستان کو ہوا کیا ہے جو اس کو بچانے کے لئے پوچھ رہے ہیں؟
 

ساجد

محفلین
منتظمین کرام ، دھاگہ قابلِ انتقال ہے۔
شاہ نواز صاحب ، خوش آمدید۔ اس دھاگے میں آپ اپنا ذاتی تعارف پیش فرمائیے۔
 
شاہنواز عامر لاہور سے تعلق لیکن کراچی میں رہتا ہوں ماسٹر کیا ہوا ہے کالم نگاری بھی کرتا ہوں فی الحال ترک کی ہوئی ہے والد محترم جنگ گروپ آف نیوز پیپر میں ایڈیٹر ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
ماسٹر کس مضمون میں کیا ہے اور کون سی یونیورسٹی سے کیا ہے؟

کالم نگاری کیوں ترک کی ہوئی ہے؟

ذریعہ معاش کیا ہے؟
 

ساجد

محفلین
لاہور کے کس علاقہ سے متعلق ہیں؟
کون سے جریدے ،رسالے یا اخبار میں کالم لکھا کرتے ہیں؟۔
 
بھائی جی کچھ حالات کی سنگینی اتنی بڑھ گئی کہ میں اپنے سے بھی بیگانہ ہوگیا تھا سنبھلا تو آپ کی سائٹ نظروں کے سامنے آگئی من بہلانے کو بہانہ مل گیا اور ویسے بھی میں اس طرح کی سائٹ کی تلاش میں تھا تا حال میں اس کو سمجھ رہا ہوں دیکھ رہا ہوں پڑھ رہا ہوں مشورے لے رہا ہوں ماسڑ کراچی یونیورسٹی سے کیا اکنامک میں اردو ادب سے لگاذ ہے
 
کچھ کوئٹہ میں لکھے کچھ کراچی میں مقدمہ انقلاب اور کوئٹہ میں نعرہ حق میں بس جی ابھی اور آگے جانے کا پروگرام تھا لیکن حالات کی سنگینی کی بناء پر رکنا پڑا
 

ساجد

محفلین
بھائی جی کچھ حالات کی سنگینی اتنی بڑھ گئی کہ میں اپنے سے بھی بیگانہ ہوگیا تھا سنبھلا تو آپ کی سائٹ نظروں کے سامنے آگئی من بہلانے کو بہانہ مل گیا اور ویسے بھی میں اس طرح کی سائٹ کی تلاش میں تھا تا حال میں اس کو سمجھ رہا ہوں دیکھ رہا ہوں پڑھ رہا ہوں مشورے لے رہا ہوں ماسڑ کراچی یونیورسٹی سے کیا اکنامک میں اردو ادب سے لگاذ ہے
خدائے ذوالجلال آپ کو مستحکم رکھے۔
 
یہی تو المیہ ہے کہ میرا سارا ریکارڈ میری سارا خزانہ علم اس ٹریجڈی میں سیلاب کی مانند بہہ گیا اور اب بورڈوں کے چکر پر چکر لگارہا ہوں دیکھئے آگے آگے کیا ہوتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
کہاں بہہ گیا اور کون سے سیلاب میں بہہ گیا؟

اور آپ کے مطبوعہ کالموں کی فائلوں کا بورڈوں کے چکر سے کیا تعلق ہے؟
 
سارا ریکارڈ ایک ساتھ تھا مسئلہ ہوا تو سارا ریکارڈ بمعہ تعلیمی ریکارڈ اور جو بھی ضروری مواد تھا گم ہوگیا
 

شمشاد

لائبریرین
ایسا کیا مسئلہ ہوا تھا اور یہ سارا ریکارڈ بمعہ تعلیمی اسناد ایک ساتھ کیوں رکھا ہوا تھا؟
 
کچھ باتیں ہوتیں ہیں جو بندہ خود سہتا ہے اور سہنا پڑتا ہے جب کسی کا گھر ٹوٹتا ہے تو دل کا حال وہی جانتا ہے
 
Top