ٍفیس بک کی دسویں سالگرہ

باسل احمد

محفلین
نیویارک: دنیا بھر میں انٹر نیٹ صارفین کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’’فیس بک‘‘ آج 10 برس کی ہوگئی ہے۔

آج سے ٹھیک 10 برس قبل امریکا کی مشہور درسگاہ ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک طالب علم ’’مارک زوکربرگ‘‘ نے یونیورسٹی کے طلبا کے درمیان رابطے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اپنے ہاسٹل کے کمرے سے اس کا آغاز کیا تو 24 گھنٹے میں ہارورڈ کے 12سو سے زائد طلباء اس ویب سائیٹ سے منسلک ہوگئے، 2005 میں ’’فیس بک‘‘ کو برطانیہ میں متعارف کروایا گیا اور آج صورت حال یہ ہے کہ دنیا کی 15 فیصد آبادی ’’فیس بک‘‘ سے کسی نہ کسی حد تک منسلک ہے۔
10 برسوں کے دوران انٹر نیٹ صارفین میں’’فیس بک‘‘ اس قدر مقبول ہوچکی ہے کہ ہاسٹل سے شروع کی جانے والی اس ویب سائیٹ سے سالانہ 7 ارب ڈالر سے زائد کا ریوینیو حاصل ہوتا ہے جبکہ اس کے اثاثوں کی مالیت 17 ارب ڈالرسے زائد ہے اورہر نئے روز اس میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

فیس بک کے بارہ میں اپنے نظریات سے آگاہ فرمائیں کہ ’’فیس بک‘‘ نے ہماری زندگیوں پر اپنے ان دس سالوں میں کس قدر اور کیسا اثر ڈالا ہے؟؟؟
 
حسینی

محفلین
مجھے نہیں معلوم فیس بک کے اتنے مشہور ہونے کی کیا وجہ ہے۔
حالانکہ سماجی رابطوں کی اور بھی بہت اچھی ویب سائٹس ہیں۔ جن میں تقریبا فیس بک کے سارے آپشنز موجود ہیں۔۔ بلکہ فیس بک سے زیادہ آپشنز ہیں۔
جیسے اک وقت میں ہم "آرکٹ" استعمال کرتے تھے۔۔ جس میں فیس بک سے زیادہ آپشن تھے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

فیس بک کے بارہ میں اپنے نظریات سے آگاہ فرمائیں کہ ’’فیس بک‘‘ نے ہماری زندگیوں پر اپنے ان دس سالوں میں کس قدر اور کیسا اثر ڈالا ہے؟؟؟

زندگی پر تو براہ راست کوئی اثر نہیں پڑا کیونکہ ہفتوں یا مہینوں بعد فیس بک پر ہوم پیج دیکھ لیتی ہوں لیکن بھتیجا کمپنی ہمیشہ میرے اکاؤنٹ سے گیمز کھیلتی رہتی ہے۔ البتہ بہت سارے نام جو انٹرنیٹ کی اردو دنیا میں ترقیاتی اور انقلابی کام کرسکتے تھے ان کے فیس بک کو پیارا ہونے سے اردو دنیا کو نقصان پہنچا۔
 
میرا نہیں خیال کہ کوئی نقصان پہنچا ہو اس بارہ میں
 
S. H. Naqvi

محفلین
ایک دوست دوسرے دوست سے: یار کل انٹرنیٹ نہیں آ رہا تھا اور موبائل بھی خراب تھا، میں بالکل فارغ تھا تو اپنے گھر والوں کے پاس جا کر بیٹھ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یار کافی اچھے لوگ ہیں وہ بھی:) اچھا ٹائم پاس ہوا ہے;)
بہت سے اچھے برے اثرات ڈالے ہیں فیس بک نے ہمارے روز مرہ معمولات پر، وہ وقت جو ہم نوجوان کھیل کے میدان میں اور گھر والوں کے ساتھ گزارتے تھے اب فیس بک پر صرف ہونے لگا ہے۔
انٹرنیٹ کی حد تک کافی زیادہ سوشل ہو جاتا ہے بندہ اور بہت سے دوست بن جاتے ہیں مگر محلے میں بیگانگی کا یہ عالم ہوتا ہے کہ پڑوسی بھی پڑوسی کو نہیں جانتا۔
 
Top