منقب سید
محفلین
بلاشبہ پاک اردو انسٹالر بے حد موثر اور مفید پروگرام ہے لیکن یہ ہمیں بے حد دل پسند ہونے کے باوجود راس نہیں آ رہا۔ اسے انسٹال نہ کریں تو فیس بُک یا کسی اور ویب سائٹ پر یونی کوڈ اردو لکھنے کے لئے پہلے گوگل ٹرانسلیٹ کا سہارا لینا پڑتا تھا اور اب محفل میں کہیں نہ کہیں لکھ کر۔۔۔۔ کٹ پیسٹ کرنا پڑتا ہے۔ اور اگر انسٹال کر لیں تو کورل ڈرا اور اردو کی پھر آپس میں نہیں بنتی۔
مسئلہ یہ درپیش ہے کہ اسے انسٹال کر کے بعد اگر کبھی انپیج میں اردو لکھ کر کورل ڈرا کے پیج پر لے جائیں تو حروف اس طرح گڈ مڈ ہو جاتے ہیں کہ انہیں الگ کرنے میں ہی وقت بیت جاتا ہے۔
امید ہے اس کا حل بھی دریافت ہو چُکا ہو گا۔ اگر کوئی صاحب علم بتا دیں تو اجر عظیم ہوگا۔