محمد امین صدیق
محفلین
کتب چاہے اردو کی ہوں یا انگریزی کی ۔آن لائن یا آف لائن مطالعہ کرنا اسقدر دلچسپ ،حقیقی اور حظ افزا پہلے کبھی نہ تھا جتنا ٹیبلیٹس کے معرض وجود میں آنے کے بعد ہوا ہے.ان گنت ویب سائٹس دستیاب ہیں نیٹ پر جہاں سے آپ پی ڈی ایف فارمیٹ میں ہر کتاب ڈاونلوڈ کرکے حاصل کرسکتے ہیں ۔اب اسی کتاب کو آپ اپنے کمپیوٹر کی اسکرین پر پڑھنے پر بلاشبہ کوئی خاص مائل نہیں کرپائیں گے خود کو ،تاہم اسی کتاب کو اگر آپ مذکورہ بالا ٹیبلیٹس میں اوپن کریں تو بالکل ایک حقیقی کتاب کا سا نظارہ اور لطف منی بیک گارنٹی کے ساتھ ممکن ہے،بہرحال حسب سابق راقم الحروف کا پھر یہی کہنا ہے کہ ایڈیٹر کا مراسلہ نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں.