٭٭٭ نعت ٭٭٭

گل بانو

محفلین
زندگی اپنی کسی طور بناتی جاؤں
اپنے جزبات کو اشکوں میں بہاتی جاؤں

دل کھنچا جاتا ہے اب سوئے مدینہ میرا
اُن (ﷺ) کے انوار سے مانگ اپنی سجاتی جاؤں

میرے اللہ میری تقدیر میں ایسا لکھ دے
اپنی قسمت کو وہاں جا کے بناتی جاؤں

ہو مرے ہاتھ میں بس عشق نبی (ﷺ) کا جھنڈا
اپنے ہی ناز سرِ حشر اٹھاتی جاؤں

اب ہے گل بانو فقط ایک تمنا میری
اُن(ﷺ) کے اسویٰ پہ چلوں ، خود کو بناتی جاؤں
گل بانو
 

مہ جبین

محفلین
گل بانو ماشاءاللہ اچھی کاوش ہے
اس کو آپ اصلاحِ سخن کے زمرے میں ارسال کریں تاکہ اساتذہ کرام اسکی خامیوں کو ( اگر ہیں تو) درست کردیں
 

گل بانو

محفلین
Top