ٰسعودی ولی عہد نے امدادی پیکیج ہمارے ساتھ طے کیا تھا: نوازشریف

جاسم محمد

محفلین
سعودی ولی عہد نے امدادی پیکیج ہمارے ساتھ طے کیا تھا: نوازشریف

196979_596850_updates.JPG

ہم اقتدار میں ہوتے تو آج لوگ اورنج لائن ٹرین میں سفر کررہے ہوتے: سابق وزیراعظم_ فائل فوٹو

لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہےکہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری کی بات چیت ان کے دورِ حکومت میں طے ہوئی تھی اور ولی عہد نے امدادی پیکیج بھی ان کے ساتھ طے کیا تھا۔

کوٹ لکھپت جیل میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ موٹرویز اور ہیلتھ کارڈ سب ہمارے منصوبے ہیں، موجودہ حکومت ہمارے منصوبے ری لانچ کررہی ہے اور اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نےکہا کہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری کی بات چیت میرے دور میں فائنل ہوئی تھی، سعودی امدادی پیکیج ولی عہد نے میرے ساتھ طے کیا تھا البتہ بین الاقوامی معاملات طے ہونے میں وقت لگتا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اقتدار میں ہوتے تو آج لوگ اورنج لائن ٹرین میں سفر کررہے ہوتے، لاہور ملتان موٹروے تیار چھوڑ کرآئے ان سے وہ مکمل نہیں ہوپارہی، لاہور ملتان موٹروے کا ان سے لاہور میں انٹرچینج نہیں بن پارہا، ہمارے دور میں بلوچستان میں ہائی ویز کا جال بچھ گیا تھا، ہمارے منصوبوں کا کریڈٹ ضرور لیں لیکن عوام کے لیے انہیں کھول تو دیں۔

نوازشریف نے مزید کہا کہ نیب نے شہباز شریف پر جومقدمات بنائے اس پر نیب کو شرمندگی اٹھانا پڑی، پنجاب میں نیب نے ترقیاتی کاموں پر کیس بنائے مگر کے پی کے والوں کے خلاف کچھ نہیں کیا، شہبازشریف نے متعدد پاور منصوبے بنائے اور کے پی کے والوں سے ایک نہیں بن سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے نیب کا قانون مجھے فوکس کرکے بنایا، ابتدا میں ہمیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ نیب کا قانون اتنا خطرناک ہوگا۔

اپنی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے میری صحت سے متعلق چار بورڈ بنائے، سب بورڈز نے میرے دل کی تکلیف ظاہر کی۔

صحافی کے سوال پر کہ کیا جیل سے گھر جانا چاہیں گے یا اسپتال؟ میاں نوازشریف نے جواب دیا کہ اسپتال کون جانا چاہتا ہے، صبح موسم دیکھا تو جی چاہا جیل کی بجائے مالم جبہ میں ہونا چاہیے۔

اس موقع پر ملاقاتیوں کی جانب سے حالت پوچھنے پر سابق وزیراعظم نے شعر پڑھا کہ ’ صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے عمر یوں ہی تمام ہوتی ہے‘۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ہم نے شروع کیا، کرکٹ کی ترقی کے لیے دعاگو ہوں۔
سعودی ولی عہد نے امدادی پیکیج ہمارے ساتھ طے کیا تھا: نوازشریف
 

جاسم محمد

محفلین
ن لیگ دنیا کی سیاسی تاریخ میں شاید پہلی جماعت ہے جو حکومت چھن جانے کے بعد ہر اچھے کام کا کریڈٹ خود کو دیتی ہے۔ جبکہ ہر برے کام کی ذمہ داری نئی حکومت پر ڈال کر فارغ ہو جاتی ہے۔ جہاں اچھے کاموں کا کریڈٹ لے رہے ہیں وہاں خراب کاموں کا بھی لیں۔ منافقت کے عالمی ریکارڈ قائم نہ کریں۔
 

آورکزئی

محفلین
محمد جاسم بھائی۔۔۔ ذرا اس بات پہ کچھ بولیں۔۔۔ یہ سچ ہے یا اپوزیشن کا پروپیگنڈہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صرف سچ یا جھوٹ لکھنا ہے۔۔۔ باقی تفصیل پہ بعد میں بات کرینگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۸۰ کنٹینروں میں سعودی شھزادے کیلئے سامان لاد کر کراچی اور پھر ۹۰ ٹرکوں میں لاد کر اسلام پہنچایا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کے بجائے مزید سجایا گیا۔ اور جو گاڑیاں نیلام کی گئ تھی اُس سے زیادہ پیسوں پر ۳۰۰ پراڈو گاڑیاں کرائے پر لی گیں ہیں۔
 

فرقان احمد

محفلین
اگر گزشتہ حکومت نے یہ معاملات طے کیے تھے تو موجودہ حکومت اس کی تردید کر دے، بات ختم! اب اگر ایک فرد پابندِ سلاسل ہے تو کیا اُس کی زبان بندی بھی کر دی جائے؟ تحریکِ انصاف اگر برداشت کرنا نہیں سیکھے گی تو اس کا انجام بھی گزشتہ حکومتوں کی طرح ہی ہو گا۔
 

جاسم محمد

محفلین
اگر گزشتہ حکومت نے یہ معاملات طے کیے تھے تو موجودہ حکومت اس کی تردید کر دے، بات ختم!
جھوٹی تردید کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ عین ممکن ہے یہ سچ کہہ رہے ہوں۔ اعتراض اچھے اقدامات کاکریڈٹ لینے پر نہیں بلکہ اپنے دور حکومت میں ہونے والے خراب اور ناقص کاموں کا ملبہ نئی حکومت پہ ڈالنے پر ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
کنٹینروں میں سعودی شھزادے کیلئے سامان لاد کر کراچی اور پھر ۹۰ ٹرکوں میں لاد کر اسلام پہنچایا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کے بجائے مزید سجایا گیا۔ اور جو گاڑیاں نیلام کی گئ تھی اُس سے زیادہ پیسوں پر ۳۰۰ پراڈو گاڑیاں کرائے پر لی گیں ہیں۔
جی ہاں سب سچ ہے۔ اور یہ خبر بھی سچ ہے کہ ان تمام اخراجات کو سعودی حکومت خود برداشت کرے گی
سعودی ولی عہد کے دورے کے تمام تر اخرجات سعودی حکومت برداشت کرے گی
 

فرقان احمد

محفلین
جھوٹی تردید کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ عین ممکن ہے یہ سچ کہہ رہے ہوں۔ اعتراض اچھے اقدامات کاکریڈٹ لینے پر نہیں بلکہ اپنے دور حکومت میں ہونے والے خراب اور ناقص کاموں کا ملبہ نئی حکومت پہ ڈالنے پر ہے۔
اپنی بات کو پھر وضاحت سے کہا کریں۔ ایسا بھی نہیں کہ موجودہ حکومت نے کوئی ناقص اقدامات نہیں کیے ہیں۔ یہ بھی خیال رہے کہ اپوزیشن کا کام زیادہ تر تنقید کرنا ہی ہوتا ہے۔ تحریکِ انصاف اپوزیشن میں تھی تو کیا اُس کا یہ رویہ نہ تھا؟ برداشت کرنا سیکھیں ۔۔۔! کنٹینر سے اتر آئیں اب ۔۔۔!
 

جاسم محمد

محفلین
ایسا بھی نہیں کہ موجودہ حکومت نے کوئی ناقص اقدامات نہیں کیے ہیں۔
متفق، نئی حکومت تو بارہا تسلیم کر چکی ہے کہ جس تیزی سے پنجاب میں پولیس ریفارم کرنے چاہئے تھے وہ نہیں ہوئے۔ ملکی معیشت و اقتصادیات پر بھی حکومتی گرفت کمزور رہی ہے جس کا اعتراف اسد عمر کر چکے ہیں۔ اوپر سے بجلی و گیس کے بلوں میں ناقص مینجمنٹ ، گیس کے بحران پر خود کابینہ میں وزیر اعظم نے جھاڑ پلا دی تھی۔
یہاں تک سب ٹھیک ہے۔ مگر جب تحریکی کہتے ہیں کہ اب اپوزیشن بھی اپنے دور کی ناقص کارکردگی جیسے ہر ادارہ ریکارڈ خسارے میں، بیرونی قرضہ 100 ارب ڈالر جو وہ چھوڑ کر گئے ہیں تسلیم کر لیں۔ مگر وہ مانتے ہی نہیں۔ ہاں جہاں کہیں حکومت کو اچھا کام کرتے دیکھا۔ وہاں نقارے بجاتے ہوئے آ گئے کہ یہ تو ہم نے کیا تھا۔ ہمارا کریڈٹ لیا جا رہا ہے :)
 
Top