ٹائزن، آئی او ایس اور اینڈرائڈ کے مقابل نیا آپریٹنگ سسٹم
معروف کمپیوٹر ساز ادارے ایپل کے iOS اور گوگل کے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کے مقابل بین الاقوامی سطح پر نامور کمپنیاں مشترکہ طور پر ایک نیا آپریٹنگ سسٹم لانے کی تیاری کر رہی ہیں۔ یہ سسٹم اگلے چند ماہ میں لانچ کر دیا جائے گا۔
جاپانی موبائل فون آپریٹر این ٹی ٹی ڈوکومو (NTT Docomo) کی طرف سے بدھ آٹھ جنوری کو بتایا گیا کہ ٹائزن Tizen نامی یہ اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم لینکس Linux کو بنیاد بنا کر تیار کیا گیا ہے۔ این ٹی ٹی ڈوکومو کے ترجمان جُن اوتوری Jun Otori نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ متوقع طور پر یہ نیا آپریٹنگ سسٹم رواں برس مارچ کے آخر سے فروخت کیے جانے والے موبائل فونز میں انسٹال ہوگا۔
اس وقت دنیا بھر میں استعمال ہونے والے 90 فیصد اسمارٹ فونز پر اینڈرائڈ یا ایپل کا آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم موجود ہے
ٹائزن دراصل جاپان، چین، جنوبی کوریا، یورپ اور امریکی کمپنیوں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ٹائزن ایسوسی ایشن تشکیل دینے والے کنسورشیم میں امریکی کمپنی Intel، جاپانی کمپنی Fujitsu، جنوبی کوریا کی کمپنیاں Samsung اور LG، چینی کمپنی Huawei اور یورپی موبائل کیریئر Vodafone اور Orange شامل ہیں۔
اوٹوری کے مطابق، ’’اینڈرائڈ اور آئی او ایس کے برخلاف ٹائزن ہمیں آزادی دیتا ہے کہ ہم اپنی مرضی کے مطابق اسے ڈھال سکیں، کیونکہ یہ اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم ہے۔‘‘
اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم دراصل کسی خاص کمپنی یا ادارے کی ملکیت نہیں ہوتے۔ ایسے سسٹمز کا اصل کوڈ دستیاب ہوتا ہے اور کوئی بھی اس کوڈ میں تبدیلی لا کر اسے اپنی مرضی کے مطابق استعمال کر سکتا ہے۔
ٹائزن ان چند نئے اسمارٹ فون پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے جنہیں متوقع طور پر رواں برس مارکیٹ میں متعارف کرایا جائے گا اور جو اب تک کے کامیاب ترین آپریٹنگ سسٹمز اینڈرائڈ اور آئی او ایس کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
ٹائزن آپریٹنگ سسٹم والے سام سنگ اسمارٹ فون کی فروخت کا آغاز رواں برس موسم بہار میں متوقع ہے
اس وقت دنیا بھر میں استعمال ہونے والے 90 فیصد اسمارٹ فونز پر اینڈرائڈ یا ایپل کا آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔ اس کے بعد بلیک بیری اور ونڈوز آپریٹنگ سسٹمز کی باری آتی ہے۔
تاہم رواں برس اوپن سورس پلیٹ فارم لینکس اور موزیلا کے فائرفاکس آپریٹنگ سسٹمز متوقع ہیں۔ ٹائزن آپریٹنگ سسٹم کا حامل سام سنگ کا اسمارٹ فون اگلے ماہ یعنی فروری میں اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والی بین الاقوامی نمائش ’موبائل ورلڈ کانگریس‘ کے دوران متعارف کرائے جانے کی توقع ہے۔ تاہم اطلاعات کے مطابق ٹائزن آپریٹنگ سسٹم والے سام سنگ اسمارٹ فون کی فروخت کا آغاز رواں برس موسم بہار میں متوقع ہے۔
http://www.dw.de/ٹائزن-آئی-او-ایس-اور-اینڈرائڈ-کے-مقابل-نیا-آپریٹنگ-سسٹم/a-17350393