ٹائپنگ سپید (لکھنے کی رفتار) بڑھانے کا سوفٹوئیر

میرے پاس ایک سوفٹویئر ہے جس سے آپ اپنی ٹائپنگ سپید بڑھا سکتے ہیں۔ ابھی تک میں نے اسکو صرف انگریزی ٹائپنگ کے لیے استعمال کیا تھا۔ لیکن آج چیک کرنے پہ پتا لگا کہ اسکی مدد سے آپ اپنی اردو لکھنے کی رفتار بھی حیرت انگیز طور پر کچھ ہی دنوں میں بڑھا سکتے ہیں۔ نیچے دیے گئے لنک سے سوفٹویئر کا سیٹ اپ ڈاؤنلوڈ کریں ، انسٹال کریں اور استعمال کرنا شروع کر دیں۔ انتہائی آسان سوفٹوئیر ہے ۔ اگر آپ نے اسکو اردو کی ٹائپنگ کے لیے استعمال کرنا ہو تو options پر کلک کریں اور پھر language پر کلک کرنے کے بعد عربی زبان کا انتخاب کریں ایسا کرنے پر آپ کے پاس کچھ اور options آئیں گے۔ سیدھے ہاتھ پر EN لکھا ہوگا۔ اس پے کلک کریں تو اردو فناٹک کی بورڈ کی آپشن ہوگی۔ وہ سیلیکٹ کر لیں۔ اب آپ اس سوفٹوئیر کو اردو ٹائپنگ کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

سوفٹوئیر کا نام ہے ریپڈ ٹائپنگ ٹیوٹر۔ Rapid Typing Tutor

ڈاؤنلوڈ لنک: http://www.mobilefun.pk/forum/index.php?topic=12.0
نوٹ: اسکو اردو میں استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپکے پاس اردو فناٹک کی بورڈ بھی انسٹال ہو۔ اگر کسی بھائی کو اسکا طریقہ نہ پتہ لگے تو وہ مجھ سے پوچھ سکتا ہے۔
 

عثمان

محفلین
ہفتہ اردو محفل کے مذہب اور سیاست کے زمرہ جات میں تبصرہ جات فرمائیں۔ اردو ٹائپنگ سپیڈ خود ہی تیز ہوجائے گی۔ :p
 
ہفتہ اردو محفل کے مذہب اور سیاست کے زمرہ جات میں تبصرہ جات فرمائیں۔ اردو ٹائپنگ سپیڈ خود ہی تیز ہوجائے گی۔ :p
جو چیز پراپر ٹریننگ سے حاصل ہوتی ہے وہ چیز ایسے موضوعات میں حصّہ لینے سے حاصل نہی ہو سکتی۔ یہاں حصّہ لیتے ہوئے لوگ اپنا ہاتھ بھی ٹھیک طرح سے نہیں رکھیں گے کی بورڈ پر، اور پریکٹس بھی ٹھیک سے نہی ہوگی۔ جبکہ سوفٹویئر بنانے کا مقصد ہی رفتا ر کو بڑھانا ہے اس میں آپکو پراپر ٹریننگ دی جائے گی کے ہاتھ کیسے رکھنے ہیں، کونسی انگلی سے کونسی کی کو پریس کرنا ہے۔ تو میرے خیال میں جو سپیڈ موضوعات میں حصّہ لینے سے بن سکتی ہے، اس سے کہیں زیادہ سپیڈ بہت کم ٹائم میں اس سوفٹویئر کواستعمال کرکے بنائی جا سکتی ہے۔
 
Top