ٹانک:گھر پر دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق،3 زخمی

ٹانک:گھر پر دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق،3 زخمی

ٹانک .....ٹانک کے میں ایک گھر پر دستی بم کے حملے میںایک شخص جاں بحق،جبکہ بیوی اور 3 بچے زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ٹانک کے نواحی علاقہ گرہ مٹھو میں نامعلوم مسلح افراد نے صورت خان نامی ایک شخص کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا۔بم گھر کے صحن میں گر کر پھٹ گیا جس سے صورت خان جاں بحق جبکہ اس کی بیوی،ایک بیٹا اور دو بیٹیاں زخمی ہوگئیں۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سےباہر ہے۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=157426
 
دہشت گردی سے پاکستانی معاشرہ کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ طالبان نے پولیس،عوام اور دفاعی افواج پر براہ راست حملے کر کے ریاستی رٹ کو چیلنج کیا ہوا ہے جس سے قومی سلامتی کو درپیش خطرات دو چند ہو گئے ہیں۔ان مسائل کی وجہ سے ملکی وسائل کا ایک بڑا حصہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اُٹھ رہا ہے۔
دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں جس کی دہشت گردوں کو اجازت نہ دی جا سکتی ہے۔کسی بھی بے گناہ کے قتل کی اسلام میں اجازت نہ ہے۔ مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اجازت نہیں۔ یہ فتنہ پروری اور خانہ جنگی ہے،اسے شرعی لحاظ سے محاربت و بغاوت، اجتماعی قتل انسانیت اور فساد فی الارض قرار دیا گیا ہے۔ دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی و خلاف شریعہ حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں اور اس طرح اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔

۔
 

قیصرانی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون :(
آج کل ٹی وی چینل پر ایک بزرگ سے صحافی آپ کے نام سے آ رہے ہیں۔ انہیں پہچانتے ہیں؟ :)
 
Top