.............* ٹانگ توڑ ڈالوں گا *.............

ابو یاسر

محفلین
خبردار ! یہ تھریڈ آپ کے لیے نہیں *
(*اگر آپ عربی داں ہیں یا پھر آپ سینئر ٹائپ ممبر ہیں جیسے کہ ابن سعید بھائی تو بھی آپ اس تھریڈ میں زیادہ چہل قدمی نہیں کر سکتے)

اس لڑی کا عنوان جیسا کہ آپ پڑھ چکے ہیں " ٹانگ توڑ ڈالوں گا" ہے ۔ یہاں پر آپ کو اردو کے ان مشہور اشعار کا عربی ترجمہ کرنا ہے جو گاہے بگاہے زبان سے ادا ہو جاتے ہیں اور مینگو لائف ( میرا مطلب کہ عام زندگی ;) ) میں یہ بہت ہی کارآمد اور گفتگو کو جلا بخشتے ہیں ۔
نہیں سمجھے ؟؟؟
دیکھو یہاں میں ایک اردو کا شعر لکھ رہا ہوں

اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا

نوٹ : کوئی ضروری نہیں کہ آپ کو پورا مصرعہ یاد ہو اور یہ بھی ضروری نہیں کہ اسکا عربی ترجمہ من و عن کر دیں۔ یہاں بس ٹوٹی پھوٹی جتنی بھی آتی ہے اس میں اس کا ترجمہ لکھ دیں۔
ہاں سینئرس اور عربی داں کو یہ حق ہے کہ وہ اس کا فصیح ترجمہ کردیں مگر اختصار کے اور اس وعدے کے ساتھ کہ شعر کو شعر تک ہی رکھنے کہ کوشش کریں گے نا کہ اسے نثر بنا دیں۔

اس میں حصہ لینے والے ممبران (سینئر اور عربی داں نہیں)کیلے ضروری ہے کہ درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں
ایک وقت میں‌ایک ہی شعر اور اس کا ترجمہ ہو
ترجمہ عام بول چال والی لوکل عربی ہو
ترجمہ کسی قدر مضحکہ خیز ہو تاکہ پڑھنے والے کو بوریت نہ ہو
اگر کچھ کہنا ہو تو اختصار سے کام لیں۔

چلو ان اصولوں کےبعد میں اب اصل بات پر آتا ہوں اور آگے کی کاروائی شروع کرتا ہوں میری طرف سے
پہلا شعر :

اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا

ترجمہ;)
فی کثیر الم موجود ھنا بدون حب

:tongue:

اب اگلا شعر آپ کی طرف سے
 
محتسب کی خیر اونچا ہے اسی کے فیض سے
رندکا، ساقی کا، مے کا، خم کا، میخانے کا نام

اسکی تعریب کرو تو پتہ چلے ۔۔۔:)

اور آپ کے مصرعے "اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا" کا صحیح عربی ترجمہ یہ ہے
کثیر من الغموم غیر العشق فی الدنیا
 
خواجہ طلحہ

محفلین
بھئی ہمیں تو عربی میں ٹانگ توڑنا نہیں آتی۔
ہاں البتہ گوگل ٹرانسلیڑ کی مدد سے ٹانگ کیا پورا مصرع ہی توڑ سکتےہیں۔ اگر اجازت ہو تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
مغزل

محفلین
اچھا سلسلہ ہے ۔ لگے رہیے ، شاباش

شعیب خٹک صاحب کا ترجمہ زیادہ بلکہ عین غین درست ہے
 
بھئی ہمیں تو عربی میں ٹانگ توڑنا نہیں آتی۔
ہاں البتہ گوگل ٹرانسلیڑ کی مدد سے ٹانگ کیا پورا مصرع ہی توڑ سکتےہیں۔ اگر اجازت ہو تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نہ جی ناں ۔۔
یہ قرآن کی زبان ہے۔کوئی پشتو یا پنجابی نہیں کہ جہاں سے چاہا موڑ دیا توڑ دیا ۔۔۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
تشنہ صاحب گذارش ہے کہ اس قسم کے دھاگے "اشعار اور گانوں کے کھیل" کے زمرے میں شروع کیا کریں۔ میں نے یہ دھاگہ منتقل کر دیا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
تشنہ صاحب اگر آپ شعر لکھ کر اس کی تشریح میں ٹانگ توڑتے تو زیادہ مزہ رہتا کہ عربی میں تو دو چار اراکین ہی ٹامک ٹوئیاں مار سکیں گے۔

مثلاً

آ گیا لڑائی میں اگر وقت نماز
قبلہ رو ہو کے زمیں بوس ہوئی قوم حجاز
ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز
نہ کوئی بندہ رہا نہ کوئی بندہ نواز

شاعر کہتا ہے اگر جنگ کے دوران نماز کا وقت ہو گیا تو صرف حجاز کی قوم قبلے کی طرف منہ کر کے زمین کو بوسے دینے لگی۔ اس جنگ میں محمود اور ایاز بھی تھے۔ وہ دونوں بھی ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے۔ اور جب صرف حجاز کی قوم زمین کو بوسے دینے میں مصروف تھی کہ ادھر سے دشمن نے حملہ کر دیا۔ اسطرح نہ کوئی بندہ بچا اور نہ ہی بندہ نواز۔
 
شمشاد

لائبریرین
نہ جی ناں ۔۔
یہ قرآن کی زبان ہے۔کوئی پشتو یا پنجابی نہیں کہ جہاں سے چاہا موڑ دیا توڑ دیا ۔۔۔

حضرت قرآن کو ہی تو سب نے تختہ مشق بنا رکھا ہے کہ ہر کوئی اپنی مرضی سے پڑھ رہا ہے اور ہر کوئی اپنی مرضی کا ترجمہ کر رہا ہے۔
 
تشنہ صاحب گذارش ہے کہ اس قسم کے دھاگے "اشعار اور گانوں کے کھیل" کے زمرے میں شروع کیا کریں۔ میں نے یہ دھاگہ منتقل کر دیا ہے۔

سخنور صاحب !
یہاں نیو تھریڈ شروع کرتے وقت کیٹیگری کا انتخاب سمجھ نہیں آتا۔اس وجہ سے میں نے بھی غلط کیٹیگری میں تھریڈ شروع کر دیا تھا۔
اسے آسان بنائیں۔
شکریہ
 
حضرت قرآن کو ہی تو سب نے تختہ مشق بنا رکھا ہے کہ ہر کوئی اپنی مرضی سے پڑھ رہا ہے اور ہر کوئی اپنی مرضی کا ترجمہ کر رہا ہے۔

اگر کوئی ایسا کر رہا ہے تو بہت غلط کر رہا ہے۔
ویسے یہ منکرین حدیث ہی ایسا کر سکتیں ہیں۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپ نے کون سا دھاگہ شروع کیا تھا؟ اس کا ربط دے سکتے ہیں تو دے دیں، ورنہ ایسے ہی بتا دیں۔
 
طالوت

محفلین
تشنہ صاحب اگر آپ شعر لکھ کر اس کی تشریح میں ٹانگ توڑتے تو زیادہ مزہ رہتا کہ عربی میں تو دو چار اراکین ہی ٹامک ٹوئیاں مار سکیں گے۔

مثلاً

آ گیا لڑائی میں اگر وقت نماز
قبلہ رو ہو کے زمیں بوس ہوئی قوم حجاز
ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز
نہ کوئی بندہ رہا نہ کوئی بندہ نواز

شاعر کہتا ہے اگر جنگ کے دوران نماز کا وقت ہو گیا تو صرف حجاز کی قوم قبلے کی طرف منہ کر کے زمین کو بوسے دینے لگی۔ اس جنگ میں محمود اور ایاز بھی تھے۔ وہ دونوں بھی ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے۔ اور جب صرف حجاز کی قوم زمین کو بوسے دینے میں مصروف تھی کہ ادھر سے دشمن نے حملہ کر دیا۔ اسطرح نہ کوئی بندہ بچا اور نہ ہی بندہ نواز۔
معلوم ہوتا ہے تشریح ایسے طالب علم نے کی ہے جس نے پرائمری تعلیم انگریزی میں حاصل کی اور اچانک اردو میں پٹخ دیا گیا :)
اگر کوئی ایسا کر رہا ہے تو بہت غلط کر رہا ہے۔
ویسے یہ منکرین حدیث ہی ایسا کر سکتیں ہیں۔۔۔
اس سادگی پہ کیوں نہ کوئی مر جائے اے خدا
وسلام
 
ابو یاسر

محفلین
نہ جی ناں ۔۔
یہ قرآن کی زبان ہے۔کوئی پشتو یا پنجابی نہیں کہ جہاں سے چاہا موڑ دیا توڑ دیا ۔۔۔
اوہ بھائی
معاف کرنا بھائی اگر آپ پشتو میں لکھنا چاہیں تو لکھیں میرا ٹارگیٹ اور نیت یہ تھی کہ اس طرح سینئر یا عربی داں لوگ آکر بعد میں تصحیح کر دیں گے اور ہر وہ شخص جو گلف میں ہے وہ اسے یوز کرلے گا، کیونکہ میرا واسطہ مصریوں سے پڑتا ہے اور میں ان سے اکثر غلط عربی بولتا ہوں یہ جانتے ہوئے بھی کہ میں غلط کہہ رہا ہوں پھر وہ اصلاح کردیتے ہیں اور میرے علم میں مزید اصافہ ہوجاتا ہے۔
تشنہ صاحب گذارش ہے کہ اس قسم کے دھاگے "اشعار اور گانوں کے کھیل" کے زمرے میں شروع کیا کریں۔ میں نے یہ دھاگہ منتقل کر دیا ہے۔
شکریہ سخنور جناب !
مجھے صاحب وغیرہ نہ کہا کریں میں تو آپ کے لوگوں کے چھوٹے بھائی جیسا ہوں۔

لو جی یہاں تو عربی کی کلاس شروع ہو جائے گی۔
یار شمشاد بھائی کسی کا تو بھلا ہونے دو
اس سے کئی لوگوں کو عربی بولنے میں آسانی ہوگی۔

تشنہ صاحب اگر آپ شعر لکھ کر اس کی تشریح میں ٹانگ توڑتے تو زیادہ مزہ رہتا کہ عربی میں تو دو چار اراکین ہی ٹامک ٹوئیاں مار سکیں گے۔

مثلاً

آ گیا لڑائی میں اگر وقت نماز
قبلہ رو ہو کے زمیں بوس ہوئی قوم حجاز
ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز
نہ کوئی بندہ رہا نہ کوئی بندہ نواز

شاعر کہتا ہے اگر جنگ کے دوران نماز کا وقت ہو گیا تو صرف حجاز کی قوم قبلے کی طرف منہ کر کے زمین کو بوسے دینے لگی۔ اس جنگ میں محمود اور ایاز بھی تھے۔ وہ دونوں بھی ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے۔ اور جب صرف حجاز کی قوم زمین کو بوسے دینے میں مصروف تھی کہ ادھر سے دشمن نے حملہ کر دیا۔ اسطرح نہ کوئی بندہ بچا اور نہ ہی بندہ نواز۔

گو کہ مجھے آپ کی یہ پوسٹ اچھی لگی مگر یہ اس کا محل نہیں تھا ، ہاں آپ آزاد ہیں کسی بھی زبان میں ٹانگ توڑیئے مگر بعد میں سمجھانا بھی پڑے گا۔
حضرت قرآن کو ہی تو سب نے تختہ مشق بنا رکھا ہے کہ ہر کوئی اپنی مرضی سے پڑھ رہا ہے اور ہر کوئی اپنی مرضی کا ترجمہ کر رہا ہے۔
یہ کام تو بہت پہلے سے ہوتا آرہا ہے ، اور اللہ بچائے ایسے فعل سے
ہاں ٹوٹی پھوٹی عربی اکثر اجنبی بولتے ملیں گے تو کیا سب دین کا مذاق اڑا رہے ہیں
اس طرح تو عربی زبان کو بھی جز دان میں ڈال کر سائڈ رکھ دینا چاہیے تاکہ اس کا احترام باقی رہے۔
یہ کون سا طریقہ ہے احترام کا؟
 
ابو یاسر

محفلین
محتسب کی خیر اونچا ہے اسی کے فیض سے
رندکا، ساقی کا، مے کا، خم کا، میخانے کا نام

اسکی تعریب کرو تو پتہ چلے ۔۔۔:)

بھائی یہاں بتانا ہے
پوچھنا نہیں، پو چھنے کے لیے آپ اپنا الگ تھریڈ بنا لیں

بھئی ہمیں تو عربی میں ٹانگ توڑنا نہیں آتی۔
ہاں البتہ گوگل ٹرانسلیڑ کی مدد سے ٹانگ کیا پورا مصرع ہی توڑ سکتےہیں۔ اگر اجازت ہو تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یار طلحہ بھائی غلطی کروگے جبھی تو اصلاح ہوگی جب کچھ کروگے ہی نہیں تو کیا سیکھ پاوگے
آپ کہیں سے بھی لائیں مگر اصولوں کی پاسداری کے ساتھ نقل کریں

اگر کوئی ایسا کر رہا ہے تو بہت غلط کر رہا ہے۔
ویسے یہ منکرین حدیث ہی ایسا کر سکتیں ہیں۔۔۔
فائنلی میری نیت ایسی نہیں تھی کہ آپ ایسے مطلب نکالتے اور یہ اگر اتنا حساس لگ رہا ہے تو اس تھریڈ کو بند کر دیا جائے
بنا کچھ جانے آپ کسی کو بھی منکرین حدیث کا طعنہ نہیں دے سکتے
 
شمشاد

لائبریرین
دو عربی آپس میں بات کر رہے تھے تو ایک نے افسوس کرتے ہوئے کہا

انا آسف
دوسرے نے جواب میں کہا کہ مجھے معلوم ہے۔

انا عارف

پاس ہی میرے جیسا ان پڑھ کھڑا تھا۔ وہ اپنے دوست کو بتاتا ہے کہ

اس کا نام آصف ہے اور دوسرے کا عارف۔
 
کچھ سمجھ نہیں آیا۔:confused:
 
شمشاد

لائبریرین
عربی میں “انا آسف“ کا مطلب ہے “مجھے افسوس ہے“ اور “انا عارف“ کا مطلب ہے “مجھے معلوم ہے“

لیکن میرے جیسا تو سننے میں آصف اور عارف نام ہی سمجھے گا ناں۔
 
یار اردو ٹو عربی بہت مشکل ہے جناب ۔
ایک عربی کا شعر سنیں۔۔۔

امر علی الدیار دیار لیلی، اقبل ذالجدار و ذالجدار
وما حب الدیار شغفن قلبی، ولکن حب من سکن الدیار

ترجمہ: میں لیلی کے کوشے سے گزرتا ہوں تو کبھی ایک دیوار کو چومتا ہوں تو کبھی دوسری کو۔
یہ کوئی دیواروں کی محبت نے مجھے فریفتہ نہیں کیا، بلکہ جو ان میں رہتے ہیں ان کی محبت کا کرشمہ ہے۔
 
Top