ٹرانسلٹریشن سافٹ وئر

الف عین

لائبریرین
ذرا یہ خبر دیکھیں۔
اب آپ چاروں سکرپٹ۔۔ گورومکھی، دیوناگری، شاہمکھی یا اردو کہیں، اور دیوناگری میں لکھ کر دوسری بقیہ سکرپٹس میں تحریر حاصل کر سکتے ہیں۔ دیکھیں یہ ڈاؤن لوڈ کے لئے کب مہیا کیا جاتا ہے۔
 

تلمیذ

لائبریرین
اعجاز صاحب ، خبر کا ربط مہیا کرنے کا شکریہ ۔ یہ پہلے پنجابی سائٹ 'وِچار ڈاٹ کام' کے حوالے سے میری نظر سے گذر چُکی ہے۔ ڈاکٹر گُرپریت لہل نے اس ضمن میں کافی کام کیا ہے۔ چند سال (غالبآ 2 سال) پہلے انہوں نے گُرمُکھی اور شاہ مُکھی لکھا ئی میں ادلا بدلی کرنے والا سوفٹ وئر 'سنگم' بنا کر تہلکہ مچا دیا تھا اور ہم جیسے شائقین بہت خوش ہوئے تھے لیکن افسوس کہ یہ تا حال بلا قیمت دستیاب نہیں ہے۔ اور غالبآ مذکُورہ چار لکھائیوں والا سوفٹ وئر بھی قیمتآ ہی دستیاب ہوگا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کو کہاں بتائیں؟ آپ ادھر تعارف کے زمرے میں آ کر اپنا تعارف تو دیں تا کہ آپ سے بعد میں رابطہ بھی کیا جا سکے۔
 

mujeeb mansoor

محفلین
آپ کو کہاں بتائیں؟ آپ ادھر تعارف کے زمرے میں آ کر اپنا تعارف تو دیں تا کہ آپ سے بعد میں رابطہ بھی کیا جا سکے۔
جی ہاں فاروق بھائی آپ ہمارے ناظم صاحب کے قیمتی مشورے اور اصول پر ضرور عمل کریں تاکہ صحیح معنی میں یھاں فائدہ
اٹھا سکیں
 
Top