ٹرانشمیشن کنٹرول پروٹوکال ( ٹی۔سی۔پی ) انتہائی ریلائیبل ہوسٹ۔ٹو۔ہوسٹ پروٹوکال ہے جو پیکٹ سوئیچڈ کمپیوٹر نیٹ ورک کے ہوسٹوں کےدرمیان اور ان ہی جیسے دوسرے باہم مربوط نیٹ ورکوں میں استعمال ہوتی ہے۔
یہ دستاویز ٹرانسمیشن کنٹرول پروٹوکال کے کاموں، وہ پروگرام، جو ان کاموں کو عمل میں لاسکتے ہیں اور وہ انٹرفیس پروگرام یا یوزر جو ٹی۔سی۔پی کی خدمات چاہتے ہوں کی تفصیل بیان کرتی ہے۔
کمپیوٹرکمیونِکی، حکومت کےملٹری، غیرفوجی اورعوامی اداروں میں ایک اہم رول کررہے ہیں۔ اس دستاویز کا بنیادی مقصد ملٹری کمپیوٹر کمیونکیش ہے ۔خاص طور کمیونکیش میں کنجیشچن کی وجہ سے اَن رئیلائی ایبلیٹی اور دستیابی کی صورت میں روبسٹنس کی ضرورت ہے۔ لیکن یہ مسائل غیرملٹری اورملٹری دونوں ہی اداروں کمپیوٹر کمیونِکیش میں موجود ہیں۔
جیسےجیسے حربی اور شاطرانہ کمپیوٹر کمیونِکیش نیٹ ورک بنائے اور استعمال کئےجارہے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ ان کی باہم مربوطی اور ان کے استعمال کےلئےانٹر پروسس کمیونِکیش پروٹوکال مہیا کی جائیں جو ایک بڑی تعداد میں اپلیکیشنز کا استعمال آسان کردیں۔ مستقبل میں اس قسم کےاسٹینڈرڈ کی ضرورت کومحسوس کرتے ہوئے ریسرچ اور انجنیرینگ کےانڈر سیکریٹری آف ڈیفینس نے ٹرانسمیشن کنٹرول پروٹوکال کےاس اسٹنڈرڈ کو تمام ڈی۔او۔ڈی کےاستعمال کےلیےمنتخب کرلیا ہے۔
ٹی۔سی۔پی ایک کنیکشن اورینٹیڈ اینڈ۔اینڈ ریلائی ایبل پروٹوکال ہے جو پروٹوکل کی لئیرڈ ہائرآرکی میں بیٹھ جاتی ہے۔ جو پروٹوکل ملٹی نیٹ ورک کی اپلیکیشنز کواستعمال کرنےمیں مدد دیتی ہیں۔ ٹی۔سی۔پی ان دو ہوسٹ کےدرمیان ایک ریلائی ایبل انٹرپروسس کمیونِکیشن مہیا کرتی ہے جوایک دوسرے سے مخصوص ہوں مگرجُڑے ہوں ۔
ٹی۔سی۔پی کی بنیاد سرف اور کاھن کی سوچ بچارکا نتیجہ ہے۔ ٹی۔سی۔پی لیئرڈ پروٹوکال کے آرکیٹیکچر کا حصہ ہے اورانٹرنیٹ پروکال کے اوپری سطح پرکام کرتی ہے۔ انٹرنیٹ پروکال ، ٹی۔سی۔پی پروٹوکال کی اُس ویری ایبل لینتھ انفارمیشن سیگمینٹ کو بھیجنے اور وصول کرنے میں مدد دیتی ہے جو انٹرنیٹ ڈیٹاگرام “ اینویلپس ( لفافوں ) “ میں سرپوش ہے۔ انٹرنیٹ ڈیٹاگرام مختلف نیٹ ورک میں ٹی۔سی۔پی کےسورس اور ڈیسٹینیشن ایڈریس کا ذریعہ بنتاہے۔ انٹرنیٹ پروٹوکال کئی نیٹ ورک اور آپس میں جوڑے ہوئےگیٹ وے میں ٹی۔سی۔پی کےسیگمینٹ کی ٹرانسپورٹ اور ڈیلیوری کےلیے فریگمنٹیشن اور ری اسمبلی بھی کرتی ہے۔ اس کےعلاوہ انٹرنیٹ پروٹوکال، ٹی۔سی۔پی کی انفارمیشن، پریسیڈینس اور سیکیوریٹی ( سبقت اور تحفظ ) کی قسمیں اور ٹی۔سی۔پی کی کمپارٹمینٹیشن (درجات ) بھی اپنے ساتھ لےجاتی ہے۔ تاکہ یہ انفارمیشن ، کئی اینڈ۔ٹو۔اینڈ نیٹ ورک میں مراسلت کرسکے۔
اس دستاویز کو زیادہ تر ٹی۔سی۔پی کی تعمیل کو مدنظر رکھ کر لکھا گیا ہے۔ ٹی۔سی۔پی ہوسٹ کمپیوٹر میں اوپرسطح کی پروٹوکال کے ساتھ رہتی ہے۔ بعض کمپیوٹرسسٹم اپنے فرنٹ اینڈ کمپیوٹروں کے ذریعہ نیٹ ورکوں سے جُڑے ہوتے ہیں۔ ان فرنٹ اینڈ کمپیوٹروں میں ٹی۔سی۔پی، انٹرنیٹ پروٹوکال اور نیٹ ورک مخصوص پروٹوکال موجود ہوتی ہیں۔
یہ اِسپیسیفیکیشن ، ٹی۔سی۔پی کا اوپری سطح کی پروٹوکال سےانٹرفیس بیان کرتی ہے۔ فرنٹ اینڈ میں بھی یہ تعمیل اس صورت میں ممکن ہے جہاں ایک مناسب ہوسٹ۔ٹو۔ہوسٹ پروٹوکال موجود ہو۔
ٹی۔سی۔پی کا مقصود ملٹی نیٹ ورک ماحول میں ایک ریلای ایبل پروسس۔ٹو۔پروسس کمیونیکیشن سروس مہیا کرنا ہے۔ ٹی۔سی۔پی کا مقصود ملٹی نیٹ ورک ماحول میں ایک مشترک ہوسٹ۔ٹو۔ہوسٹ پروٹوکال ہے۔
1.3 ۔ اس دستاویزسےمتعلق
اس دستاویز میں اُن اطوار کا تذکرہ ہے جو ٹی۔سی۔پی کی تعمیل کی دونوں صورتوں یعنی اوپری سطحی پروٹوکال اور دوسری ٹی۔سی۔پی سے باہمی عمل میں موجود ہوں۔اس دستاویز کا باقی حصہ پروٹوکال انٹرفیس اور آپریشن کا ایک مختصر بیان ہے۔ دوسرا سیکشن، ٹی۔سی۔پی کےڈیزائن فلاسفی کا اختصار ہے۔ تیسرا سیکشن ٹی۔سی۔پی کےعمل کا مفصل تذکرہ ہے۔اس تذکرہ میں مختلف وقوع ( نئےسیگمینٹ کا آنا، یوزر کال اور اغلاط ) اور ٹی۔سی۔پی سیگمینٹ کی فارمیٹ کی تفصیل ہیں۔
1.4 ۔ انٹرفیسیس
ٹی۔سی۔پی ایک طرف اپلیکیشن یا یوزر سےاور دوسری طرف نیچلی سطحی پروٹوکال سےانٹرفیسس ( ملاپ ) کرتی ہے۔ انٹرفیس کی ان تفصیلات کو نقشہ و تصویر سے بعد میں ظاہر کیا جائےگا۔
انٹرفیس " کالز" کے سٹ سے بنتا ہے ۔ یہ اسی طرح کی کال ہے جو اپلیکیشن پروسیس فائل کی جوڑ توڑ کرنے کے لیے ایک آپریٹینگ سسٹم مہیا کرتا ہے۔
مثال کے طور پر ایسی" کالز" ہیں جو کنیکشن کو کھولتی یا بند کرتی ہیں اور ڈیٹا بھیجتی یا لیتی ہیں۔ ٹی۔سی۔پی سے یہ توقع بھی کی جاتی ہے کے وہ اپلیکیشن پروگرام سے کمیوکیٹ کرسکے۔ اگرچہ مختلف آپریٹینگ سسٹم کےلیےانٹرفیس بنانےوالوں کو چھوٹ دی گئی ہے لیکن اس کےباوجود ہر ٹی۔سی۔پی کے کچھ خاص فنکشن ہر ٹی۔سی۔پی کے انٹرفیس میں ہونا ضروری ہیں۔
نچلی سطح کی پروٹوکال اور ٹی۔سی۔پی کےدرمیان کےانٹرفیس کو تعین نہیں کیاگیا ہے اور یہ سمجھ لیاگیا ہے کہ ایک ایسا طریقہ کار موجود ہے جو دونوں کےدرمیان انفارمینشن کا ایسینکرونس مبادلہ کرسکتا ہے۔ عموماً نیچلی سطح پر کی پروٹوکال سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ اسےتعین کریں۔
ٹی۔سی۔پی کو انٹر کنیکٹیڈ نیٹ ورک کےعام ماحول میں کام کرنے کے بنایا گیا ہے ۔ اس دستاویز میں انٹرنیٹ پروٹوکال کو ایک نچلی سطحی پروٹوکال سمجھا گیا ہے۔
ٹی۔سی۔پی اس قابل ہے کے وہ کچھ آکٹیٹ کو ایک سیگمینٹ میں رکھ کرانٹرنیٹ سسٹم کےذریعہ اپنے یوزرس کو بھیج سکے اور یہ مسلسل آکٹیٹ کا بہاؤ دونوں سمتوں میں جاری رکھ سکے ۔عام طور پر ٹی۔سی۔پی اپنی آسانی کےلحاظ سے یہ فیصلہ کرتی ہے کے وہ کب ڈیٹا رواں کرے اور کب اس کو روک دے۔
بعض یوزرس یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ٹی۔سی۔پی کو دیا ہوا ڈیٹا ڈیسٹنشن کو بھیجا جاچکا ہے۔ اس کام کے لیےایک پُش فنکشن بنادیا گیا ہے۔ اس بات کا یقین ہونے کے لیے یوزر ٹی۔سی۔پی سے درخواست کرتا ہےکے یہ ڈیٹا ڈیسٹنشن یوزر کو پُش کیاجائے۔ پُش کے ملتے ہی ٹی۔سی۔پی فوراً ڈیٹا وصول کرنے والے یوزر کو پہنچاتی ہے۔ وصول کرنےوالے یوزر کو ٹھیک پُش پانٹ معلوم نہیں معلوم ہوتا کیونکہ پُش فنکشن میں حدود کا نشان ایک ریکارڈ نہیں ہوتا۔
ریلای ابیلیٹی
انٹرنیٹ سسٹم میں جو ڈیٹاخراب ہوگیا، کھوگیا یا ڈپلیکیٹ ہوگیا یا آگے پچھے ہوگیا ہو، اس ڈیٹا کو ٹی۔سی۔پی کوصحیح کرنا ہوگا۔ اس کام کو کرنے کےلیے ٹی۔سی۔پی ہر ایک آکٹیٹ کو متواتر نمبر دیتاہے۔ اور وصول کرنےوالی ٹی۔سی۔پی سے ان آکٹیٹ کی رسید مانگتاہے اس رسید کو Ack کہتے ہیں۔ اگردئیے ہوئےوقت میں ٹی۔سی۔پی کو Ack نہیں ملتا تو وہ اسی آکٹیٹ کی ایک نقل دوبارہ بھیجتاہے۔ وصول کرنےوالی ٹی۔سی۔پی ان متراتر نمبروں کی مدد سےاس آکٹیٹ کو اصلی آرڈر میں لے آتی ہے۔ اور ڈپلیکیٹ آکٹیٹ کو رد کردیتی ہے۔اس کے علاوہ بھیجنے والی ٹی۔سی۔پی ہرسیگمنیٹ میں اس کی چیک سم رکھتی ہے جو وصول کرنےوالی ٹی۔سی۔پی سیگمینٹ کےصحیح یا خراب ہونے کی شناخت کرنے کے لیےاستعمال کرتی ہے۔ اورخراب سیگمنٹ کو رد کردیتی ہے۔
جب تک ٹی۔سی۔پی صحیح کام کررہی ہو اور انٹرنیٹ سسٹم مکمل طور پر ٹکڑے نہ ہوجائے، ٹرانسمیشن کی غلطیاں صحیح ڈیٹا پہنچانےمیں مدخل نہیں ہوسکیں گی۔
فلو کنٹرول
وصول کرنےوالی ٹی۔سی۔پی ڈیٹا وصول کرنے کی مقدار کو کنٹرول کرسکتی ہے۔ وصول کرنےوالی ٹی۔سی۔پی سیگمینٹ وصول کرنے کی اطلاع میں ایک “ ونڈو“ رسید طور پر بھیجتی ہے اور بھیجنےوالی ٹی۔سی۔پی کو اس ونڈو میں ایک مقررہ تعداد میں آکٹیٹ بھیجنے کی اجازت دیتی ہے۔ اس مقررہ تعداد کے بعد بھیجنے والی ٹی۔سی۔پی کواور ڈیٹا بھیجنے کے لیے نئی اجازت کا انتظار کرنا ہوتا ہے۔
ملٹِپلیکسِنگ
ایک ہوسٹ میں کئی پروسیس کو ایک ساتھ ہونے کےلیے ٹی۔سی۔پی ہرایک ہوسٹ میں ایڈریسس یا پورٹ کا استعمال کرنےدیتی ہے۔ انٹرنیٹ کیمیونیکیشن لئیر سےلیے ہوئے یہ ایڈریس نیٹ ورک اور ہوسٹ سے لڑی بندھ ہرایک ساکٹ بناتے ہیں۔ ایک ساکٹ کا جوڑا یکتا کنکشن کوظاہر کرتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں ایک ساکٹ ایک وقت میں کئی کنیکشن استعمال کرسکتا ہے۔
ہرہوسٹ ان پورٹوں کو خود جوڑتا ہے۔ مگر وہ پروسیس جوبار بار استعمال ہوتےہیں مثال کےطور پر ایک “ لاگر “ یا ٹائم شئیرینگ سروس، کے پروسیس کےساکٹ مقررہ کرنا فائدہ مند ہے۔ اور ان کو شائع کرنا بھی مفید ہے۔
اس طرح ان سرویسس تک پہنچ جانے پہچانے ہوئےایڈریسیس سےہوسکتی ہے۔ مگر دوسر ے غیرشائع پروسیس کے پورٹ ایڈریس معلوم کرنے کےلیے کا طریقہ کار پیچیدہ ہے۔
کنیکشن
اوپر درج کیے ہوئی ریلای ابیلیٹی اور فلو کنٹرول، ٹی سی۔پی کوانِشِلائزیشن کےلیےاستعمال کیےجاتے ہیں اور ہرڈیٹا فلو کی حالت کی انفارمیشن معلوم رہتی ہے۔ انِشِلائزیشن، ڈیٹا فلوو کا اسٹیٹس، ساکٹ، متواترنمبر، اور ونڈو سائئز ان سب کا ایک ساتھ نام کنکشن ہے۔ یعنی یہ سب ایک کنکشن کا جُز ہیں۔ ایک ساکٹ کا جوڑا یکتا کنکشن کو ظاہر کرتا ہے اور کنکشن کے دونوں طرف کی شناخت کرتا ہے۔
جب دو ٹی۔سی۔پی ایک دوسرے سے بات کرنا چاہتی ہیں تو وہ ایک کنکشن کھولتی ہیں۔ جب ان کا کمیونِکشن مکمل ہوجاتا ہے اور ڈیٹا ٹرانسفر ہوچکتا ہے تو وہ اس کنکشن کو بند کردیتی ہیں تاکہ ان ریسورسیس کو اور کوئی استعمال کرسکے۔
کیونکہ یہ کنکشن غیرمعتبر ہوسٹ اور غیرمرتبرانٹرنیٹ پر ہو رہا ہے اس لیےٹی۔سی۔پی ایک ہینڈشیک کا طریقہ استعمال کرتی ہے۔ جس میں وقت سے بنائےمتواترنمبر استعمال کئےجاتے ہیں اسطرح انِشِلائزیشن میں غلطیاں نہیں ہوتیں
سبقت اور تحفظ
ٹی۔سی۔پی یوزر سبقت اور سیکیوریٹی اپنے کمیونیکیش میں بتاسکتاہے۔ اگر یوزر ان کونہیں چنتا توان کی ڈیفالٹ ویلیو استعمال کی جاتی ہیں
انٹرنیٹ ورک کے ماحول میں ہوسٹ نیٹ ورک سے جڑے ہوتے ہیں اورگیٹ وے ، نیٹ ورک کو ایک دوسرے سے ملاتے ہیں۔ یہاں نیٹ ورک سے ہماری مراد لوکل نیٹ ورک ہے مثال کے طور پرایتھرنیٹ اور بڑے نیٹ ورک جیسےآرپانیٹ مگر دونوں طرح کے نیٹ ورکوں کا پیکیٹ سوئچ ٹیکنالوجی کو استعمال کرنا لازمی ہے۔ ان نیٹ ورکوں میں پروسیس ہوتے ہیں جو میسیج کو بناتے ہیں اور ان کو بگاڑ تے ہیں۔ ہوسٹ اور گیٹ وے کےساتھ ساتھ مختلف سطحوں کی پروٹوکل انٹر پروسیس کمیونِکیشن سسٹم استعمال کرتی ہیں جن کی مدد سے پروسیس پورٹ کےدرمیان لوجیکل کنکشن پر دو طرفی ڈیٹا فلو ہوتا ہے۔
یہاں پیکٹ سےمراد ہوسٹ اور نیٹ ورک کےدرمیان ڈیٹا کا ایک مقررہ سائز ہے۔ ٹی۔سی۔پی نیٹ ورک کے اندر استعمال ہونے والی ڈیٹا بلاک کی فارمیٹ کی پرواہ نہیں کرتی۔ ہوسٹ وہ کمپیوٹر ہے جو نیٹ ورک سے جڑا ہوتا ہے۔ اور نیٹ ورک کمیونِکیشن کےلحاظ سے ہوسٹ، پیکٹ کا سورس اور ڈیسٹینیشن ہیں۔ پروسیس اس پروگرام کو کہتے ہیں جو ایکسیکیوشن میں ہو۔
یہاں تک کہ ٹرمینل اور فائل یا دوسری ان پُٹ آوٹ پٹڈِیوائسیز کا ایک دوسرے سے کمیونِکیشن پروسیس کے ذریع ہی ہوتا ہے۔ اس لیے تمام کیمیونیکیشن کو انٹر پروسیس کیمیونیکیشن کہا جاتا ہے۔
کیونکہ کمیونِکیشن کی فلو میں ایک پروسیس کو دوسرے پروسیس یا بہت سے دوسرے پروسیس میں پہچاننا ہوتا ہے اسلےء ہم یہ مان لیتے ہیں کہ ہر پروسیس کے لیے ایک یا زیادہ پورٹ ہیں اور ان پورٹ کےذریع ہو دوسرے پروسیس کمیونِکیٹ کرتا ہے۔
2.2 ۔ آپریشن کا ماڈل
پروسیس ڈیٹا روانہ کرنے کے لیے ٹی۔سی۔پی کو“ کال “ کرتےہیں اور بفر کا ڈیٹا “ ارگُومنٹ “ کےطور بھیجتےہیں۔ ٹی۔سی۔پی ان بفر کےڈیٹا کےسیگمینٹ بنالیتا ہے۔ اور انٹرنیٹ ماجول کو کال کرتا ہے تاکہ انٹرنیٹ ماجول ان سیگمینٹ کو ٹی۔سی۔پی کی ڈیسٹینیشن پر روانہ کرے۔ ریسیو کرنے والی ٹی۔سی۔پی اس سیگمینٹ ڈیٹا کو وصول کرنے والے یوز کے بفر میں رکھ کر اسے مطلح کرتی ہے۔ اس سیگمنیٹ میں ٹی۔سی۔پی نے وہ کنٹرول انفارمیشن کی رکھی ہوتی ہیں جن کی مدد سے سیگمنیٹ اس ڈیٹا ٹرانسمیشن کو ریلائی ابیل آرڈر میں رکھتے ہیں۔
اس انٹرنیٹ کمیونِکیشن ماڈل میں ہر ٹی۔سی۔پی کے ساتھ ایک انٹرنیٹ ماجول ہوتا ہے جو ٹی۔سی۔پی کا لوکل ایریا نیٹ ورک سےانٹرفیس ہے۔ یہ انٹرنیٹ ماجول ٹی۔سی۔پی کے سیگمینٹ کو انٹرنیت ڈیٹا گرام میں شامل کرکے ان ڈیٹا گرام کو ڈیسٹینیشن انٹرنیٹ ماجول یا انٹرمیڈیٹ گیٹ وے کو راؤٹ کردیا ہے۔ لوکل ایریا نیٹ ورک میں اس ڈیٹا گرام کو لوکل ایریا نیٹ ورک پیکیٹ میں شامل کردیتا ہے۔ لوکل پیکٹ کو ڈیسٹینیشن انٹرنیٹ ماجول تک پہنچانے کے لیے پیکٹ سوئچز اس پر اور پیکیجیnگ، فریگمنٹیشن اور دوسرے آپریشن کرسکتے ہیں ۔
نیٹ ورک کے درمیان گیٹ وے پرانٹرنیٹ ڈیٹا گرام کو اس کے لوکل پیکٹ سے علحیدہ کر کے اس کا معائنہ کرتے ہیں کے اس انٹرنیٹ ڈیٹا گرام کو کس نیٹ ورک کے ذریعہ آگے بڑھایا جائے۔ اس کے بعد انٹرنیٹ ڈیٹاگرام کو لوکل نیٹ ورک میں اگلے نیٹ ورک کی ضروریات کے مطابق شامل کرتے ہیں۔ اور اس کو اگلے گیٹ وے یا آخری ڈیسٹینیش کو بھیجدیتے ہیں۔
اگر انٹرنیٹ ڈیٹا گرام کو فریگمینٹ کرنے کی ضرورت ہو تو گیٹ وے اس ڈیٹاگرام کو اگلے نیٹ ورک سےگزارنے کے لیے فریگمینٹ کرسکتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیےگیٹ وے انٹرنیٹ ڈیٹا گرام کو ایک ، ایک فریگمینٹ کے کئی ڈیٹا گرام بنادیتا ہے۔ اگلےگیٹ وے پر یہ فریگمینٹ اور بھی چھوٹے فریگمینٹ میں توڑے جاسکتےہیں۔ یہ انٹرنیٹ ڈیٹا گرام کے فریگمنٹ اس طرح بنائے گے ہیں کے ڈیسٹینیشن انٹرنیٹ ماجول ان کو فریگمینٹ سے انٹرنیٹ ڈیٹاگرام ری اسمبل کرسکے۔
ایک ڈیسٹینیشن انٹرنیت ماجول سیگمینٹ کوڈیٹا گرام سے اَن ریپ کرتا ہے ( اگر ضرورت ہو ڈیٹا گرام کی رہ اسمبلی ) اور اسے ڈیسٹینیشن ٹی۔ایس۔پی کو بھیج دیتا ہے۔
اس آسان آپریشن کےماڈل میں کچھ چیزیں سطحی طور ہر دیکھی گئی ہیں۔ ایک ضروری فیچر ٹائپ آف سروس ہے۔ یہ گیٹ وے یا انٹرنیٹ ماجول کو وہ انفارمیشن دیتا ہے جو اس کی آنےوالے نیٹ ورک سےگزرنے کے لیے سروس پیرامیٹرس چننے میں مدد کریں۔ اس میں پریسیڈینس بھی شامل ہے۔ ڈیٹا گرام میں سیکیوریٹی انفارمیشن بھی ہوسکتی ہیں جوہوسٹ اورگیٹ وے کو ملٹی لیول حفاظتی ماحول کو علحیدہ رکھے
2.3۔ ہوسٹ کاماحول
ٹی۔سی۔پی آپریٹینگ سسٹم کا ایک حصہ سمجھی جاتی ہے۔ یوزر کی ٹی۔سی۔پی تک رسائی اس ہی طرح ہے جس طرح ان کی فائل سسٹم تک رسائی ہے۔ ٹی۔سی۔پی آپریٹینگ سسٹم کے دوسرے فنکشن کو “ کال“ کرتی ہے۔ مثال کے طور پر ڈیٹا اسٹرکچر کا انتظام۔ نیٹ ورک سے انٹرفیس ڈیوایس ڈرائیور ماجول کے ذریعہ ہے۔ ٹی۔سی۔پی، ڈیوایس ڈرائیور سے بات نہیں کرتی بلکہ انٹرنیٹ ڈیٹا گرام کو “ کال“ کرتی ہے۔ جو ڈیوایس ڈرائیور کو “ کال“ کرتا ہے۔
ٹی۔سی۔پی کا نظام ٹی۔سی۔پی کو فرنٹ اینڈ پروسیر بنانے سے خارج نہیں کرتا۔ اس قسم کے استعمال میں ہوسٹ۔ٹو۔فرنٹ۔اینڈ پروٹوکال کو وہ فنکشن سپورٹ کرنا ہوتا ہے جیسے کے اس دستاویز میں ٹی۔سی۔پی کے انٹرفیس کے لیے بتائے گئے ہیں۔
2.4۔ انٹرفیس
ٹی۔سی۔پی یوزر انٹرفیس، ٹی۔سی۔پی یوزر کی ٹی۔سی۔پی ‘ کال‘ اوپن یا کلوز کنیکشن، سینڈ یا ریسیو ڈیٹا یا کنیکشن کا اسٹیٹس مہیا کرتا ہے۔ یہ ‘ کال ‘ دوسرے یوزر کی آپریٹینگ کالوں طرح ہیں ۔ مثال کے طور پر اوپن ، ریڈ فرام اور کلوز اے فائل۔
ٹی۔سی۔پی انٹرفیس ماجول، انٹرنیٹ سسٹم میں ٹی۔سی۔پی ماجول کےکسی بھی ہوسٹ کو ایڈریس کی ہوئی ‘ کال ٹو سینڈ ‘ اور ‘ ریسیوڈیٹاگرام ‘ مہیا کرتا ہے۔ ان کال میں ‘ ایڈریس پاسنگ، ٹائپ آف سروس ، پریسیڈینس، سیکیورٹی اور دوسری کنڑول انفارمیشن ہیں۔