3 فروری سے کیویزوکینگروو لینڈ پر نیوزی لینڈ،آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز شروع ہو رہی ہے۔
یہ اس طرز کا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پہلا تجربہ ہےاس لئے کافی نگاہیں اس سیریز پر لگی ہوئی ہیں۔

سیریز میں 6 لیگ میچز کھیلے جائیں گے پہلے تین آسٹریلیا میں جبکہ باقی 3 اور فائنل نیوزی لینڈ میں۔
اسی وجہ سے اسکا نام ٹرانس-تسمان سیریز دیا گیا ہے۔

دوسری طرف سیریز کے براڈ کاسٹنگ حقوق بھی چینل 9 اور فوکس کے درمیان تقسیم کئے گئے ہیں۔
آسٹریلیا میں کھیلے گئے میچز چینل 9 جبکہ نیوزی لینڈ میں ہونے والے میچز کے حقوق فوکس سپورٹس کے پاس محفوظ

سیریز کا فائنل 21 فروری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
 
سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کا نیوزیلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ-

میچ سڈنی میں کھیلا جا رہا-
 
کیویز مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹس کے نقصان پر محض 117 رنز ہی بنا سکے-
کولن ڈی گرینڈ ہومی نے اچھے ہاتھ دکھائے اور کچھ رنز ٹیلر جی نے جوڑ دیے ورنہ تو 100 تک پہنچنا بھی مشکل لگتا تھا اک موقع پر-
 
کینگروز کی جانب سے آج ڈی-آرکی شارٹ ڈیبیو کر رہے ہیں- جو کہindigenous یعنی اصلی والے کینگروز ہیں یعنی کہ پُرانے مقامی باشندے-

انتہائی حیران کُن طور یہ صرف پانچویں ایسے باشندے ہیں- جیسن گلسپی پہلے indigenous کھلاڑی تھے جنہوں نے 96 میں ڈیبیو کیا اور یہ آسٹریلیا کی تاریخ میں 1906 کے بعد پہلا واقعہ تھا-
اس کے بعد ڈین کرسٹین( دو دوسرے کھلاڑیوں کے نام ڈھونڈ رہا مل نہیں رہے) اور اب شارٹ پانچویں کھلاڑی ہیں-

indigenous باشندوں سے ابھی امتیازی سلوک برتا جاتا ہے جو کہ کافی حد تک حیران کُن ہے میرے لئے-
 

فہد اشرف

محفلین

محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث بھائی کیا یہ واقعی حیران کن ہے؟ ایسا تو شاید ہر اس خطے میں ہوا ہے جہاں غیر مقامی قومیں لمبے عرصے تک غالب رہی ہیں
جی آپ نے درست کہا، ہر اس خطے میں جہاں جہاں انگریز پہنچے اور کرکٹ رائج ہوئی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔

یہ بھی شائد درست ہے- افریقہ میں بھی کالوں کو بہت دیر سے اجازت ملی اور آج بھی کوٹہ سسٹم ہے- اور زمبابوبے میں بھی یہی حالات ہیں-
میں نے جب شارٹ کے متعلق آرٹیکل اور اس میں معلومات پڑھی تو حقیقتاً حیرانگی ہوئی چونکہ بندہ کینگروو لینڈ کو انسانی حقوق کے معاملے میں کافی لبرل مانتا تھا-
خیر وہ کیا کہتے ہیں گوروں کی کالونیوں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں تو ہوتی ہی رہتی ہیں-
 

فہد اشرف

محفلین
انگلینڈ نے 20 اوورز کھیل 155 رن بنا لیے ہیں جواب آسٹریلیا نے بھی 8 اوورز میں 2 وکٹ کھو کر 82 رن بنا لیے ہیں۔
 

فہد اشرف

محفلین
اور یہ کہنا تھا کہ شارٹ جی 30 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے
اسکور 82-3
میکسویل 47 کھیل رہے ہیں اور اسٹائنس ابھی نئے نئے آئے ہیں
 
Top