ٹرمپ: امریکی خواب پورا کرنے کا اس سے بہتر لمحہ کبھی نہیں آیا

شاہد شاہ

محفلین
ٹرمپ: امریکی خواب پورا کرنے کا اس سے بہتر لمحہ کبھی نہیں آیا
_99820039_9751435e-8d44-4393-97b0-dd4dc7209a8a.jpg

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی رات اپنے پہلے سٹیٹ آف یونین خطاب میں ’نئے امریکی لمحے‘ کی آمد کا دعویٰ کیا ہے۔کانگریس سے خطاب میں انھوں نے کہا: ’امریکی خواب کو پورا کرنے کا اس سے بہتر لمحہ کبھی نہیں آیا۔‘

انھوں نے کہا کہ وہ اپنی حریف جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کی ارکان کی طرف کھلا ہاتھ بڑھا رہے ہیں تاکہ دونوں مل کر کام کر سکیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ گوانتانامو بے کو بند نہیں کر رہے۔ ان کے پیش رو صدر اوباما اس متنازع جیل کو بند کرنے کی کوشش کرتے رہے تھے۔

امریکی معیشت تو ترقی کر رہی ہے لیکن صدر ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف نیچے آ رہا ہے۔

ایک سال قبل اپنی اولین تقریر میں انھوں نے 'تباہی' کا منظرنامہ پیش کیا تھا لیکن اس بار وہ زیادہ پرجوش نظر آئے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ ایک 'محفوظ، طاقتور اور پروقار امریکہ تعمیر کر رہی ہے۔'

انھوں نے پوری قوم کو ’بطور ایک ٹیم، ایک امریکی خاندان‘ اکٹھے ہونے کا درس دیا۔

ایک اندازے کے مطابق چار کروڑ ٹیلی ویژن ناظرین نے یہ خطاب دیکھا۔

خارجہ پالیسی
انھوں نے شمالی کوریا کو ’بگڑا ہوا‘ کہتے ہوئے اس کی مذمت کی۔

انھوں نے خبردار کیا کہ پیانگ یانگ کی جانب سے ’ایٹمی میزائلوں کی تیاری کے اندھادھند پروگرام سے بہت جلد ہمارے ملک کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ ہم اسے روکنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم شروع کر رہے ہیں۔‘

انھوں نے یہ بھی کہا کہ شام اور عراق میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ سے تقریباً تمام علاقہ لے لیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا: ’ہم اس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک دولتِ اسلامیہ کو شکست نہیں ہو جاتی۔‘

ڈیموکریٹ پارٹی کا ردِ عمل؟
ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے رکن جوزف کینیڈی سوم نے صدر ٹرمپ کی تقریر کا جواب دیا۔

انھوں نے امریکہ کو ’ٹوٹا پھوٹا‘ ملک کہا اور ٹرمپ کی صدارت کو ’انتشار‘ قرار دیا۔

37 سالہ کینیڈی نے کہا کہ 'بہت سے لوگوں نے گذشتہ سال پریشانی، غصے اور خوف میں گزارا ہے۔'

انھوں نے کہا: ’پچھلے سال کو انتشار کہہ کر گزرنا آسان ہے۔ پارٹی بازی، سیاست۔ لیکن اصل بات کہیں بڑی ہے۔ یہ انتظامیہ نہ صرف ان قوانین کو نشانہ بنا رہی ہے جو ہمارا تحفظ کرتے ہیں، بلکہ یہ تصور ہی اس کے نشانے پر ہے کہ ہم سب کو تحفظ کی ضرورت ہے۔‘
’امریکی خواب پورا کرنے کا ایسا لمحہ کبھی نہیں آیا‘
 
Top