ٹرمپ کے حامیوں کا کانگریس کی عمارت پر دھاوا، واشنگٹن میں کرفیو نافذ

جاسم محمد

محفلین
ٹرمپ کے حامیوں کا کانگریس کی عمارت پر دھاوا، واشنگٹن میں کرفیو نافذ
ویب ڈیسک
جمعرات 7 جنوری 2021
2126758-capitolhill-1609965191.jpg

مظاہرین کے کیپٹل ہل میں داخل ہونے کے باعث صدارتی انتخاب کے نتائج کی توثیق کے لیے جاری کانگریس کا اجلاس رک گیا

واشنگٹن: صدر ٹرمپ کے حامیوں کے پُر تشدد مظاہروں اور کانگریس کی عمارت پر پولیس کے ساتھ تصادم کے بعد امریکی دارلحکومت میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جب کہ مظاہرین کیپٹول ہل میں داخل ہونے کے باعث کانگریس کا مشترکہ اجلاس روک دیا گیا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی کے میئر میوریل باوزر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے پرُتشدد مظاہروں کے بعد 24 گھنٹے کے لیے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کے مطابق میئر کی جانب سے مجاز افراد کے علاوہ کسی شخص کو کرفیو کے دوران نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ کرفیو کا اطلاق واشنگٹن کے ہر گلی، محلے، پارک اور عوامی مقام پر بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ آج امریکی کانگریس صدارتی انتخابات میں دیے گئے الیکٹورل ووٹوں کی توثیق کررہی ہے۔ جس کے لیے کانگریس میں نائب صدر مائیک پینس کی صدارت میں اجلاس جاری ہے۔ دوسری جانب امریکی دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں ٹرمپ کے حامی انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے بھی ایسی ہی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنے نائب کے ممکنہ فیصلے سے متعلق مایوسی کا اظہار کردیا تھا۔


کانگریس کی عمارت جہاں الیکٹورل ووٹوں کی توثیق کا عمل جاری ہے وہیں سے کچھ ہی فاصلے پر بڑی تعداد میں ٹرمپ کے حامی مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے سرکاری عمارت میں داخل ہوئے جہاں ان کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں متعدد افراد کے گرفتار کیا گیا تاہم کیپٹل ہل میں مظاہرین کے داخلے کے باعث کانگریس کا مشترکہ اجلاس روک دیا گیا ہے۔ متعدد مظاہرین ایوان کے اندر داخل ہونے میں بھی کام یاب ہوگئے ہیں جب کہ مظاہرے کے دوران ایک خاتون زخمی ہوگئیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔


قبل ازیں ٹرمپ نے حامیوں کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم کبھی شکست تسلیم نہیں کریں گے۔ بعض علاقوں میں ٹرمپ کے حامیوں کی سڑکوں پرمسلح گشت کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
ٹرمپ کے حامی کانگریس کے اندر گھس گئے





تو یہ امریکہ ہے :atwitsend::atwitsend::atwitsend:جن کے گنُ گاتے یہ قوم نہیں تھکتی ہمارے ایک ٹیچر بڑے مزے سے سناتے تھے کہ اُِنھوں نے اپنا گرین کارڈ پاکستان واپس آکے اپنے گھر کی بنیاد میں ڈال دیا ایک طرف ایسے لوگ ہیں اور دوسری طرف وہ جنکو پاکستان میں سوائے برُائیوں کے کچھ نظر نہیں آتا۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
کیپیٹل ہل: کانگریس نے بائیڈن کی فتح کی توثیق کر دی، ٹرمپ کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی میں چار ہلاک
7 جنوری 2021
اپ ڈیٹ کی گئی 4 گھنٹے قبل
_116373025_ccff52a1-9578-4caf-a51e-5f8dd5050279.jpg

،تصویر کا ذریعہREUTERS

امریکی کانگریس نے الیکٹورل کالج کے ووٹوں کی حتمی گنتی کے بعد نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب 2020 کے نتائج کی توثیق کر دی ہے جس کے بعد جو بائیڈن اور کملا ہیرس اس انتخاب کے فاتح قرار پائے ہیں۔

دونوں افراد 20 جنوری کو بالترتیب امریکی صدر اور نائب صدر کے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

ان کی کامیابی کا اعلان موجودہ امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کیا جو کہ اپنے عہدے کے اعتبار سے امریکی سینیٹ کے سربراہ بھی ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ترجمان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ '20 جنوری کو منظم انداز میں اقتدار کی منتقلی' کریں گے مگر انھوں نے صدارتی انتخاب میں دھاندلی کے اپنے بے بنیاد دعوے ایک مرتبہ پھر دہرائے۔
کانگریس نے بائیڈن کی فتح کی توثیق کر دی، کیپیٹل ہل پر ہنگامہ آرائی میں چار ہلاک - BBC News اردو
 

فہد مقصود

محفلین
تو یہ امریکہ ہے :atwitsend::atwitsend::atwitsend:جن کے گنُ گاتے یہ قوم نہیں تھکتی ہمارے ایک ٹیچر بڑے مزے سے سناتے تھے کہ اُِنھوں نے اپنا گرین کارڈ پاکستان واپس آکے اپنے گھر کی بنیاد میں ڈال دیا ایک طرف ایسے لوگ ہیں اور دوسری طرف وہ جنکو پاکستان میں سوائے برُائیوں کے کچھ نظر نہیں آتا۔۔۔۔

جی بالکل، یہ امریکہ ہے۔ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والے یہ مجرم گرفتار بھی ہوں گے، عدالت میں پیش بھی ہوں گے، ان کو سزا بھی سنائی جائے گی اور یہ اپنی سزا بھی پوری کریں گے۔

لیکن یہ افراد جو ہیں اور ان جیسے نجانے کتنے ہیں

ErFGi86W8Ac_iFT


ErE2ZgSW8AAl0-m


ErE3cjDW8AUWLtg


ErE3qJPW8AQLFkZ


کیا ان کو گرفتار کیا جاتا ہے؟؟؟ اگر یہ گرفتار ہو جاتے ہیں تو کیا انکی ایک دن بعد ضامنت نہیں ہو جاتی ہے؟ اگر نہیں ہوتی ہے تو کیا یہ کسی عدالت میں پیش ہوتے ہیں، ان پر مقدمہ چلتا ہے اور ان کو سزا سنائی جاتی ہے؟ اگر سزا دے دی جاتی ہے تو کیا یہ اپنی سزا پوری کرتے ہیں؟؟؟
 
Top