محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
پاکستان ریلوے میں یہ جدیدیت وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی مرہون منت ہے جنہوں نے سکھر کے ایک آئی ٹی انجینئر مدثر زیدی کے ذریعے یہ پروجیکٹ کسی قیمت کے بغیر مکمل کرلیا ہے جو چند دنوں میں ایک تقریب میں متعارف کرادیا جائے گا۔ "پاک ریلو" کے نام سے یہ موبائل ایپ آئی ٹی انجینئر سید مدثر زیدی نے تیار کیا ہے۔ جس کیلئے گوگل میپ سمیت مختلف بین الاقوامی اداروں سے شراکت کی گئی ہے۔
اس منصوبے کے لئے ساڑھے تین سو ٹریکرز بھی اسی نجی کمپنی نے چین سے منگوائے ہیں جو پاکستان ریلوے کے لگ بھگ 325 ریلوے انجنوں میں نصب کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان ریلوے کے مختلف افسران کو کراچی میں تربیتی کورس بھی کرا دیا گیا ہے۔ اس ایپ کو کسی بھی اینڈرائیڈ یا آئی فون میں مفت میں انسٹال کرنے کے بعد پاکستان ریلوے کی کسی بھی ٹرین کو ٹریک کیا جا سکے گا ۔
ٹرین کس وقت مطلوبہ ریلوے اسٹیشن پر پہنچے گی اس کے لئے اگر آپ متعلقہ موبائل ایپ آپشن میں اندراج کر دیں تو مقررہ وقت سے 15 منٹ پہلے ایپ ٹرین کی اسٹیشن پہنچنے کی اطلاع دے گا۔ کسی وجہ سے ٹرین تاخیر کا شکار ہوئی تو بھی آپ کو ایپ کے ذریعے اطلاع مل جائے گی۔ سید مدثر زیدی کے مطابق یہ ایپ تیار ہے۔ بیشتر ریلوے انجنوں میں ٹریکر کی تنصیب کا مرحلہ باقی ہے جس کے بعد ایک تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اس ایپ کا افتتاح کریں گے۔
لنک