اقبال جہانگیر
محفلین
ٹنگ چیک پوسٹ کے قریب ڈی پی او شیرانی کے قافلے پر حملہ ،2 اہلکار جاں بحق ،ڈی پی او زخمی
03 مارچ 2015 (19:55)
لورالائی(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹنگ چیک پوسٹ کے قریب ڈی پی اور شیرانی کے قافلے پر حملہ ہوا ہے جس میں ڈی پی او زخمی ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے ڈی پی او شیرانی کے قافلے پر حملہ کیا جس میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ڈی پی او شیرانی زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔پو لیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کا ہدف ڈی پی او شیرانی تھے مگر اس حملے میں وہ صرف زخمی ہوئے۔پولیس نے حملہ آوروں کوگرفتار کرنے کیلئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
http://dailypakistan.com.pk
/لورا-لائی/03-
Mar-2015/199560
بلوچستان: پولیس افسر حملے میں شدید زخمی، دو اہلکار ہلاک
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ضلعی پولیس افسر کے قافلے پر حملے میں میں کم از کم دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
حملے میں لورالائی کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیرانی سمیت دو اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
لورالائی میں لیویز فورس کے ایک اہلکار نے بتایاکہ ضلعی پولیس افسر شیرانی اپنی گاڑی میں شیرانی سے لورالائی کی جانب آ رہے تھے۔
جب ان کی گاڑی ضلع لورالائی کے علاقے اسپیرہ راغہ کے علاقے میں پہنچی تو نامعلوم مسلح افراد نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ دونوں ہلاک شدگان ڈی پی او کے محافظ تھے۔
اہلکار کا کہنا تھا کہ اس حملے میں ڈی پی او شیرانی کے علاوہ ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔
لیویز فورس کے اہلکار نے بتایا کہ ڈی پی او کو تین گولیاں لگی ہیں جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈی پی او اور زخمی اہلکار کو ابتدائی طبی امداد کے لیے لورالائی شہر منتقل کیاگیا۔
تحریک طالبان پاکستان ایک پیغام میں ڈی پی او کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
لورالائی کوئٹہ شہر سے شمال مشرق میں اندازاً ایک سو ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ لورالائی کی آبادی مختلف پشتون قبائل پر مشتمل ہے۔
ایک اور واقعے میں ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا۔ ضلعی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے پولیس کی حدود میں بارودی سرنگ نصب کیا تھا۔
اہلکار کا کہنا تھا کہ بارودی سرنگ کے پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوا جسے علاج کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2015/03/150303_baloch_policemen_killed_ra

آخری تدوین: