فخرنوید
محفلین
یونس خان کی انگلینڈ سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں صاف گوئی نے گوروں کو بھی حیرت زدہ کردیا۔ ان کے بعض جملے قابل اعتراض بھی تھے جس پر ان کے خلاف آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے تحت کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ فن گیم ہے۔ میں اسے سنجیدگی سے نہیں لیتا اور تماشائیوں کی کرکٹ قرار دیتا ہوں، اصل کرکٹ ٹیسٹ اور ون ڈے ہے۔ چوں کہ ٹیم ہاری ہے، اس لئے تنقید ہورہی ہے۔ ابھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے۔ پاکستان کے لئے چانس موجود ہے۔ ٹیم سپرایٹ مرحلے میں کوالی فائی نہ کرسکی تب بھی اسے تباہ کن تو قرار نہیں دیا جاسکتا لیکن افسوس ضرور ہوگا۔ انگلش صحافیوں کو سب سے زیادہ حیرت اس بات پر ہوئی کہ یونس خان ہر جواب کے بعد ہنس رہے تھے۔ ان کے جوابات بھی سیاق و سباق سے ہٹ کرتھے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے میچوں میں ٹیم کی کارکردگی کا انحصار سنیئر کھلاڑیوں پر ہوگا، ہماری فیلڈنگ ہمیشہ سے ایسی ہی رہی ہے، بدقسمتی سے کچھ کھلاڑی فارم میں نہیں ۔ ہوسکتا ہے کہ اگلے میچ میں شاہد آفریدی ہی سنچری بنادے۔
بشکریہ: گوجرانوالہ نیوز
بشکریہ: گوجرانوالہ نیوز