ٹوئنٹی20کرکٹ ورلڈکپ ویسٹ انڈیز اپریل،مئی 2010 - لائیو اسکور

فہیم

لائبریرین
اور دلشان کو افسوس کے مقابل پاکستان کی ٹیم کیوں نہیں۔
کیوں کہ جو کیچ پکڑا ہے وائٹ نے وہ پاکستان کا کوئی فیلڈر ہوتا تو نہیں پکڑ پاتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ماننا پڑے گا کہ آسٹریلیا کی ٹیم بہترین ٹیم ہے اور ہر حال میں اپنی برتری ثابت کرنا جانتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
8 اوور، 54 پر پانچ آؤٹ

سری لنکا کی ٹیم کے جیتنے کے امکانات خاصے مدھم ہو گئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
14 اوور 83 پر 8 آؤٹ ہو گئے۔

بڑے مارجن سے شکست ہو گی جو ان کے رن ریٹ پر بُری طرح اثر انداز ہو گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
16ویں اوور میں نویں وکٹ بھی گئی۔

گزشتہ 14 گیندوں پر ایک اسکور اور دو وکٹیں گئی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور 17ویں اوور کی دوسری گیند پر کہانی مُک گئی۔

آسٹریلیا 81 کے اسکور سے جیت گیا۔

سری لنکا کی بہت بُری شکست

آسٹریلیا تو سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج سپر8 کے پہلے میچ میں پاکستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہے۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئےمقررہ 20 اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر 148 اسکور بنائے ہیں۔ کہاں تو 18 پر تین آؤٹ تھے۔ کپتان صاحب آج بھی کوئی قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

اب دیکھتے ہیں کہ جنوبی افریقہ والے کیا کرتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
78 اسکور، پانچ آؤٹ، 14 اوور

اوسط تقریباً 12 اسکور پر پہنچ گئی۔

کپتان صاحب غصے میں ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
15واں اوور تو بہت مہنگا پڑا

20 اسکور دیا۔

98 پر پانچ آؤٹ

اوسط ایکدم سے 10 پر آ گئی۔
 
Top