ٹوئنٹی20کرکٹ ورلڈکپ ویسٹ انڈیز اپریل،مئی 2010

قمراحمد

محفلین
تیسرا ٹوئنٹی20کرکٹ ورلڈکپ ویسٹ انڈیز اپریل،مئی 2010
آئی سی سی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ویسٹ انڈیز اپریل،مئی 2010

گروپ اے : پاکستان ، بنگلہ دیش، آسٹریلیا
گروپ بی : سری لنکا ، نیوزی لینڈ ، زمبابوے
گروپ سی : جنوبی افریقہ ، بھارت ، افغانستان
گروپ ڈی : ویسٹ انڈیز ، انگلینڈ ، آئرلینڈ


گروپ میچز
میچ 1 : گروپ بی اپریل 30 جمعہ سری لنکا بمقابلہ نیوزی لینڈ (گیانا) مقامی وقت 1:00 بجے دوپہر
میچ2 : گروپ ڈی اپریل 30 جمعہ ویسٹ انڈیز بمقابلہ آئرلینڈ (گیانا) مقامی وقت 5:00 بجے شام (ڈےاینڈ نائٹ)
میچ3 : گروپ سی مئی 1 ہفتہ بھارت بمقابلہ افغانستان (سنٹ لوسیا) مقامی وقت 9:30 بجے صبح
میچ 4 : گروپ اے مئی 1 ہفتہ پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش (سنٹ لوسیا) مقامی وقت 1:30 بجے دوپہر
میچ 5 : گروپ سی مئی 2 اتوار بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ (سنٹ لوسیا) مقامی وقت 9:30 بجے صبح
میچ 6 : گروپ اے مئی 2 اتوار پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا (سنٹ لوسیا) مقامی وقت 1:30 بجے دوپہر
میچ 7 : گروپ بی مئی 3 پیر سری لنکا بمقابلہ زمبابوے (گیانا) مقامی وقت 9:30 بجے صبح
میچ 8 : گروپ ڈی مئی 3 پیر ویسٹ انڈیز بمقابلہ انگلینڈ (گیانا) مقامی وقت 1:30 بجے دوپہر
میچ9 : گروپ بی مئی 4 منگل نیوزی لینڈ بمقابلہ زمبابوے (گیانا) مقامی وقت 9:30 بجے صبح
میچ 10: گروپ ڈی مئی 4 منگل انگلینڈ بمقابلہ آئرلینڈ (گیانا) مقامی وقت 1:30 بجے دوپہر
میچ 11: گروپ اے مئی 5 بدھ آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش (بارباڈوز) مقامی وقت 9:30 بجے صبح
میچ12: گروپ سی مئی 5 بدھ جنوبی افریقہ بمقابلہ افغانستان (بارباڈوز) مقامی وقت 1:30 بجے دوپہر


سُپر8 میچز
میچ13 : مئی 6 جمعرات ٹیم اے ون بمقابلہ ٹیم ڈی ٹو (بارباڈوز) مقامی وقت 9:30 بجےصبح
میچ14 : مئی 6 جمعرات ٹیم سی ون بمقابلہ ٹیم بی ٹو (بارباڈوز) مقامی وقت 1:30 بجے دوپہر
میچ15 : مئی 7 جمعہ ٹیم اے ٹوبمقابلہ ٹیم سی ٹو (بارباڈوز) مقامی وقت 9:30 بجے صبح
میچ16 : مئی 7 جمعہ ٹیم بی ون بمقابلہ ٹیم ڈی ون (بارباڈوز) مقامی وقت 1:30 بجے دوپہر
میچ17 : مئی 8 ہفتہ ٹیم اے ون بمقابلہ ٹیم بی ٹو (بارباڈوز) مقامی وقت 9:30 بجے صبح
میچ18 : مئی 8 ہفتہ ٹیم ڈی ٹو بمقابلہ ٹیم سی ون (بارباڈوز) مقامی وقت 1:30 بجے دوپہر
میچ19 : مئی 9 اتوار ٹیم سی ٹو بمقابلہ ٹیم ڈی ون (بارباڈوز) مقامی وقت 9:30 بجے صبح
میچ 20 : مئی 9 اتوار ٹیم بی ون بمقابلہ ٹیم اے ٹو (بارباڈوز) مقامی وقت 1:30 بجے دوپہر
میچ21 : مئی 10 پیر ٹیم اے ون بمقابلہ ٹیم سی ون (سنٹ لوسیا) مقامی وقت 9:30 بجے صبح
میچ22 : مئی 10 پیر ٹیم بی ٹو بمقابلہ ٹیم ڈی ٹو (سنٹ لوسیا) مقامی وقت 1:30 بجے دوپہر
میچ23 : مئی 11 منگل ٹیم بی ون بمقابلہ ٹیم سی ٹو (سنٹ لوسیا) مقامی وقت 1:00 بجے دوپہر
میچ24 : مئی 11 منگل ٹیم ڈی ون بمقابلہ ٹیم اے ٹو(سنٹ لوسیا) مقامی وقت 5:00 بجے شام (ڈےاینڈ نائٹ)

میچ 25 : مئی 13 جمعرات پہلا سیمی فائنل (سنٹ لوسیا) مقامی وقت 11:30بجے صبح
میچ 26 : مئی 14 جمعہ دوسرا سیمی فائنل (سنٹ لوسیا) مقامی وقت 11:30بجے صبح


میچ 27 : مئی 16 اتوار فائنل (بارباڈوز) مقامی وقت 11:30بجے صبح


(تحریراورمرتب کردہ:- قمر احمد)
 

ابوعثمان

محفلین
پاکستان اگر اپنے پہلے دو میچ بنگلہ دیش اور آسٹریلیا(میچ کا وقت10:30PKT) کے خلاف جیت لیتا ہے۔تو سیمی فائنل تک رسائی آسان ہوجائے گي۔
کیونگہ سپر ایٹ میں پاکستان 6مئی 6:30PKT
13th Match - Pakistan v England..
(A1 v D2)
8مئی 6:30PKT
Pakistan v New Zealand
10مئی 6:30PKT
Pakistan v South Africa
پاکستان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے بآسانی جیت سکتا ہے۔تو سیمی فائنل میں جانے کے قوی امکانات ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج وارم اپ میچ میں پاکستان زمبابوے سے شکست کھا گیا۔

کالیا تیرا کیا ہو گا؟
 

قمراحمد

محفلین
تیسرے ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ2010 کا آغاز آج ویسٹ انڈیز میں ہورہا ہے جہاں ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک دوسرے نبردآزماہورہی ہے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

قمراحمد

محفلین
پاکستان کا اس دفعہ ورلڈ کپ جیتنا مجھے کچھ نظر نہیں آرہا:(
وجی میں بھی آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔ یہ ٹورنامنٹ وہی ٹیم جیت سکتی ہے جس کے پاس اچھےسپن باؤلرز ہوں اور اُس سے بھی ضروری یہ ہے کہ ٹیم کے پاس سپن باولنگ کا سامنے کرنے کے لئے اچھے بیسٹمین بھی ہوں۔ پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ کو گذشتہ ورلڈ کپ کی ٹیم میں شامل کپتان یونس خان اور شیعب ملک کی کمی لازمی محسوس ہوگی۔ یہ دونوں ہی سپن باولنگ کو اچھا کھیلتے ہیں۔ بیٹنگ کی ساری ذمہ داری شاہد آفریدی اور مصباح الحق پر ہو گی۔ جس بھی میچ میں یہ دونوں ناکام ہوئے پاکستانی ٹیم کا جیتنا نامکمن ہوجائے گا۔عمر گل کا ان فٹ ہو کر ٹیم سے باہر ہونا پاکستانی ٹیم کے لئے مشکلات میں اضافہ کرئے گا۔ کیونکہ دونوں بار عمر گل کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہی پاکستان فائنل کھیل پایا تھا۔ عمر گل 43 وکٹیں حاصل کرکے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبر ون ہے۔

پاکستانی ٹیم میں سلمان بٹ، خالد لطیف کی جگہ ہی نہیں بنتی۔ اِن دونوں کی جگہ عمران نذیر اور شاہ زیب حسن کو ہونا چاہیے تھا۔ جس میچ میں بھی پاکستان کو 140 سے زیادہ کا ٹارگٹ ملا 90 % چانس یہی ہوگا کہ پاکستان یہ ٹارگٹ حاصل نہیں کر پائے گا۔ ویسٹ انڈیز کے میدانوں میں پاکستان کا گذشتہ ریکارڈ بھی اتنا شاندار نہیں ہے۔ پاکستانی ٹیم میں شاہد آفریدی، عبدالرزاق، مصباح الحق اور کامران اکمل ہی میچ ونر کھلاڑی ہیں۔
 

وجی

لائبریرین
سپن باؤلرز کا تو مجھے معلوم نہیں کہ وہ اتنا اثر کرینگے میچ پر یہ نہیں ہاں عمر گل کی طرح کا کوئی تیز بولر نہیں سننے میں آرہا تھا کہ
کوئی نیا بولر ہے جس کا قد کافی ہے اور بہت تیز بولنگ کراتا ہے لیکن اسکو بھی لے کر نہیں گئے
اب پاکستان کس طرح جیتے گا یہ تو وقت ہی بتائے گا
 

قمراحمد

محفلین
سپن باؤلرز کا تو مجھے معلوم نہیں کہ وہ اتنا اثر کرینگے میچ پر یہ نہیں ہاں عمر گل کی طرح کا کوئی تیز بولر نہیں سننے میں آرہا تھا کہ
کوئی نیا بولر ہے جس کا قد کافی ہے اور بہت تیز بولنگ کراتا ہے لیکن اسکو بھی لے کر نہیں گئے
اب پاکستان کس طرح جیتے گا یہ تو وقت ہی بتائے گا
وجی آپ جس بالر کی بات کر رہے ہو، اُس کا نام محمد عرفان ہے اسکا قد 7 فٹ ہے اور وہ بالر پاکستانی ٹیم کیلئے یاسرعرفات کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے سلیکٹ بھی ہوگیا تھا۔ مگر محمد عرفان کا نام کیونکہ پہلے اعلان کیے گئے 30 کھلاڑیوں میں شامل نہیں تھا اسلیے، محمد عرفان کی جگہ لیفٹ آرم اسپنرعبدالرحمن کو ٹیم میں لیا گیا ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
ایک بات پر مجھے شدید حیرت ہے کہ پچھلے دونوں ورلڈ کپ کو اگر دیکھا جائے تو ان دونوں میں سلمان بٹ کو کھلایا گیا۔
لیکن دونوں میں ہی وہ بیکار ثابت ہوا اور پھر دونوں میں ہی آخری میچوں میں اسے باہر بٹھایا گیا۔ 2007 میں تو وہ نائپ کپتان تھا۔
جب بھی اسے باہر بٹھادیا گیا تھا۔ پھر 2009 میں بھی ایسا ہی ہوا کہ شروع کے میچز میں اسے کھلایا گیا اور پھر اسے بٹھایا گیا۔
یعنی کہ یہی کہ وہ ٹی 20 کے لیے موضوع نہیں۔
اس کے باوجود اسے اس بار بھی سلیکٹ کرلیا گیا:frustrated:

اور دو ٹی 20 کے اسپیشلسٹ اوپنر جن میں سے ایک نے 2007 میں اچھی پرفارمنس دی یعنی عمران نذیر
اور دوسرے نے 2009 میں اپنے جوہر دکھلائے یعنی شاہ زیب حسن ان دونوں کو ڈراپ کردیا گیا۔
ایسا نجانے کیونکر ہوا۔
 

وجی

لائبریرین
اس دفعہ یہ اچھا ہوا کہ وہ محمد حفیظ کو لے کر گئے ہیں جو بیٹ ہی نہیں بلکہ بولنگ بھی اچھی کرالیتا ہے
مگر شعیب کی وجہ سے جگہ نہیں بن رہی تھی اسکی اب موقعہ ملا ہے اسکو
 

قمراحمد

محفلین
آئی سی سی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ویسٹ انڈیز اپریل،مئی 2010
سُپر8 میچز
میچ13 : مئی 6 جمعرات پاکستان بمقابلہ انگلینڈ (بارباڈوس) مقامی وقت 9:30 بجےصبح

میچ14 : مئی 6 جمعرات جنوبی افریقہ بمقابلہ نیوزی لینڈ (بارباڈوس) مقامی وقت 1:30 بجےدوپہر
میچ15 : مئی 7 جمعہ آسٹریلیا بمقابلہ بھارت (بارباڈوس) مقامی وقت 9:30 بجے صبح
میچ16 : مئی 7 جمعہ سری لنکا بمقابلہ ویسٹ انڈیز (بارباڈوس) مقامی وقت 1:30 بجے دوپہر
میچ17 : مئی 8 ہفتہ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ (بارباڈوس) مقامی وقت 9:30 بجے صبح

میچ18 : مئی 8 ہفتہ انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ (بارباڈوس) مقامی وقت 1:30 بجے دوپہر
میچ19 : مئی 9 اتوار بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز (بارباڈوس) مقامی وقت 9:30 بجے صبح
میچ 20 : مئی 9 اتوارسری لنکا بمقابلہ آسٹریلیا (بارباڈوس) مقامی وقت 1:30 بجے دوپہر
میچ21 : مئی 10 پیر پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ (سینٹ لوشیا) مقامی وقت 9:30 بجے صبح

میچ22 : مئی 10 پیر نیوزی لینڈ بمقابلہ انگلینڈ (سینٹ لوشیا) مقامی وقت 1:30 بجے دوپہر
میچ23 : مئی 11 منگل سری لنکا بمقابلہ بھارت (سینٹ لوشیا) مقامی وقت 1:00 بجے دوپہر
میچ24 : مئی 11 منگل ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسٹریلیا (سینٹ لوشیا) مقامی وقت 5:00 بجے شام (ڈےاینڈ نائٹ)
 

قمراحمد

محفلین
میچ 25: مئی 13 جمعرات پہلا سیمی فائنل سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ (سینٹ لوشیا) مقامی وقت 11:30بجے صبح/ پاکستانی وقت رات 8:30

میچ 26: مئی 14 جمعہ دوسرا سیمی فائنل پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا (سینٹ لوشیا) مقامی وقت 11:30بجے صبح/ پاکستانی وقت رات 8:30
 

شمشاد

لائبریرین
جمعہ کو میچ ہے، اچھا ہے۔ جمعہ کی نماز کے بعد مساجد میں دعائیں کی جائیں گی۔
 
Top