ٹوتھ پیسٹ یا مسواک

آپ ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتے ہیں یا پھر مسواک_

  • مسواک

    Votes: 2 8.7%
  • ٹوتھ پیسٹ

    Votes: 10 43.5%
  • دونوں

    Votes: 11 47.8%
  • کبھی ضرورت ہی محسوس نہیں کی

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    23

میم نون

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم

آپ باقائدگی سے کس چیز کا استعمال کرتے ہیں؟

رائے شماری میں نام ظاہر نہیں ہو گا اس لئیے بے فکر ہو کر جواب دیں :grin:
 

عثمان

محفلین
نوید ایک سوال میری طرف سے بھی شامل کر لیں۔
مسواک پر ٹوتھ پیسٹ کون کون استعمال کرتا ہے؟ :grin:
 

دوست

محفلین
مسواک شہروں میں آسانی سے دستیاب نہیں، نیز ٹوتھ پیسٹ سے مہنگی پڑتی ہے۔ ایک عام مسواک مشکل سے دو دن نکالتی ہے پھر سوکھ جاتی ہے، اور ہر فرد کے لیے الگ سے خریدنی پڑتی ہے۔ ٹوتھ پیسٹ ایک ہی بار آ بھی جاتی ہے اور سب ہی استعمال بھی کرلیتے ہیں، سوکھنے کے ڈر کے بغیر۔ حکم تو دانت صاف کرنے کا ہے، تو روز کرتے ہیں ٹوتھ پیسٹ سے۔
 

پپو

محفلین
مقصد دانت صاف کرنا ہے اگر آسانی مسواک مل جائے وہ ٹھیک ہے اگر کوئی نیویارک سٹی' برلن 'لندن' یا کسی ایسے ہی شہر میں رہتا ہے تو مسواک تو اسے نہیں ملے گی ٹوتھ پیسٹ آسانی سے مل جائے گا مقصد پر نظر رکھو وہ ہے دنتواں کی صفائی
 

mfdarvesh

محفلین
خوب کہا ہے جی آپ نے

پر روزے میں تو ٹوتھ پیسٹ نہیں ہو سکتا نا، مسواک ہی چلے گا
 

میم نون

محفلین
سوال ہے کہ: آپ ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتے ہیں یا مسواک؟
تو کچھ لوگ کبھی ضرورت ہی محسوس نہیں کرتے انھیں استعمال کرنے کی :grin:
یعنی انکے دانت ہمیشہ سے ہی "صاف ستھرے" ہوتے ہیں :tongue: :chatterbox:
 
Top