ٹورانٹو ٹیرر

جیسبادی

محفلین
wsws نے ایک معلوماتی مضمون میں ٹورانٹو ٹیرر پلاٹ پر روشنی ڈالی ہے۔ پتہ چلا کہ اس میں CSIS کے دو mole شامل تھے۔ ایک کو $300000 ادا کیے گئے اور دوسرے کو بھی خطیر رقم جس سے اس نے اپنے والدین کی بینک رپسی کے بعد قرضے اتارنے کی پوزیشن میں آ گیا۔ اس پلاٹ میں 18 جس میں زیادہ تر جوان اور لڑکے شامل ہیں کو اندر کیا گیا ہے۔ کئی سال جیل قید تنہائی میں گزارنے کے بعد مقدمہ شروع ہو گا۔ شروع میں پالاٹ کا میڈیا میں بڑا شور کیا گیا تھا۔ مگر جب امریکی پریس نے کینیڈا کو "ٹیرر سینٹرل" کہنا شروع کر دیا تو میڈیا نے چپ سادھ لی اور اب اس کا تذکرہ نہیں کیا جا رہا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب، اچھی خبر ہے۔ ایک تکلیف کریں گے، اکثر دوستوں کو مول وغیرہ جیسی اصطلاحات کا پتہ نہیں‌ہے۔ اس کی وضاحت کرتے جائیں تو۔۔۔

دوسرا اردو وکی پیڈیا پر کینیڈا والا مضمون دیکھ لیں، اور بتادیں اگر کوئی کمی بیشی کرنی ہے تو
 

جیسبادی

محفلین
قیصرانی،
کینیڈا پر آپ کا مضمون اچھا اور تفصیلی ہے۔ مقصد یہی ہے کہ کسی کو ویب پر اردو میں معلومات
بنیادی چاہیے ہوں تو یہاں سے حاصل ہو سکیں۔

باقی احباب سے بھی درخواست ہے کہ
زمرہ:ممالک میں مضامین مکمل کریں تاکہ بنیادی معلومات اردو ویب پر میسر ہو جائیں۔
 

جیسبادی

محفلین
آپ کو وقت ملے، تو اس وقت "چین" پر مضمون موجود نہیں۔ چین مستقبل کی سپر پاور ہے، اس پر مضمون ہونا چاہیے۔ پچھلے دنوں چین نے امریکی سیٹلائٹ پر لیزر مار کر امریکہ کی نید حرام کر دی ہے۔
 
Top