ٹورنٹ کی مدد سے مختلف قسم کا مواد ڈاون لوڈ کرنے کا طریقہ

فخرنوید

محفلین
انٹرنیٹ سے مواد حاصل کرنے کا بہترین اور آسان طریقہ ٹورنٹ کی مدد سے ڈاون لوڈنگ ہے۔آپ نے دیکھا ہو گا کہ کچھ فائل ہوسٹنگ سائیٹ پر موجود فائلز کو ڈاون لوڈ کرنے کے لئے ایک تو انتظار کرنا پڑتا ہے اور اس کے بعد اگر ڈاون لوڈ کے دوران ربط ٹوٹ جائے یعنی انٹرنیٹ کنکشن ڈاون ہو جائے تو دوبارہ سے پھر محنت کرنا پڑتی ہے۔ یا لوڈ شیڈنگ کی مہربانی کی وجہ سے ڈاون لوڈ کرنے میں مسئلہ ہو تا ہے۔ تو جناب اس کے لئے ہمیں ایسی چیز کی تلاش ہے جس کی مدد سے ہم آسانی سے ڈاون لوڈ کر سکیں اور اس ڈاون لوڈ کے دوران کسی قسم کی بریک بھی اثرا نداز نہ ہو۔
ہمیں انٹرنیٹ سے ڈاون لوڈ کرنے کے لئے موویز ، ویڈیوز، آڈیوز ، سافٹ وئیرز ، ویڈیو گیمز اور مختلف قسم کی کتابوں کا زخیرہ مل جاتا ہے۔
آج ہم ٹورنٹ کی مدد سے ایسا مواد ڈاون لوڈ کرنے کی کوشش کریں گے۔ پہلے مرحلے میں ہم ٹورنٹ ڈاون لوڈ سافٹ وئیر ڈاون لوڈ کریں گے جس کی مدد سے ٹورنٹ کام کرے گا۔
تو اس کے لئے ہم سب سے پہلے یو ٹورنٹ کی سائیٹ پر جائیں گے۔

http://www.utorrent.com

اس کے بعد ذیل میں دی گئی تصویر کے مطابق ہم ڈاون لوڈ ربط پر کلک کر کے اپنا مطلوبہ سافٹ وئیر ڈاون لوڈ کر لیں گے۔
utorrent.jpg


اس کے علاوہ آپ بٹ ٹورنٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

http://www.bittorrent.com/

اس کو ڈاون لوڈ کرنے کے بعد آپ انسٹال کر لیں۔

اب دوسرے مرحلے میں ہم نے ٹورنٹ فائل کو تلاش کرنا ہے اور اس کے بعد اسے ٹورنٹ ڈاون لوڈر سافٹ وئیر کی مدد سے اپنی مطلوبہ چیز کو ڈاون لوڈ کرنا ہے۔

تو جناب ہم سب سے پہلےزیل میں دی گئی فلم کو اردو میں ڈاون لوڈ کرنے کے لئے ٹورنٹ تلاش کرتے ہیں۔

The Message in Urdu

ٹورنٹ فائلز کو تلاش کرنے کے لئے بھی بہت سی ویب سائیٹس ہیں۔ جیسا کہ

پائریٹ بے

thepiratebay.org

منی نووا

http://www.mininova.org/

بی ٹی جنکی

http://btjunkie.org/

ہم یہاں مثال کے طور پر بی ٹی جنکی سے فائل کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

the_message_in_urdu.jpg


سب سے پہلے نمبر 1 پر ہم نے اپنی مطلوبہ فائل کو تلاش کیا۔

پھر ہم نے نمبر 2 پر دیکھا کہ تلاش کی گئی فائل کی کتنی تعداد میں میسر ہے۔

اس کے بعد ہم نمبر 3 میں دیکھا کہ موجودہ فائل کے کتنے سیڈز میسر ہیں۔



یہاں سیڈز سے مراد اس فائل کو فراہم کرنے والے نوڈز یعنی سسٹم ہیں۔



اس کے بعد ہم

The Message – Ten Commandments – Omar Mukhtar Lion Of The Desert in Hindi – Urdu

پر کلک کریں گے تو ایک نیا صفحہ کھلے گا جہاں سے ہم ٹورنٹ فائل کو ڈاون لوڈ کریں گے۔

the_message_in_urdu_01.jpg


اب ہم نمبر 4 پر ڈاون لوڈ ٹورنٹ پر کلک کر کے اپنی فائل کے ٹورنٹ کو اپنے ڈیسکٹاپ ڈاون لوڈ کر لیتے ہیں۔

اس کے بعد جب ہم ڈاون لوڈڈ فائل کو کلک کریں گے تو ہمارے سامنے ایسی ونڈو آجائے گی۔

the_message_in_urdu_torrent-1024x798.jpg


اس میں ہم نے دیکھنا ہے کہ اپنے ڈاون لوڈ ہونے والے مواد کو کہاں پر محفوظ کرنا ہے۔ جہاں اس مواد کو محفوظ کرنا مقصود ہو وہاں کا پاتھ دے کر آپ اسے اوکے کر دیں۔

ذیل میں دکھائی گئی تصویر میں آپ دیکھیں گے کہ ہماری مطلوبہ فائل ڈاون لوڈ ہونا شروع ہو گئی ہے۔

the_message_in_urdu_torrent_1-1024x797.jpg


سورس: ٹورنٹ کی مدد سے مختلف قسم کا مواد ڈاون لوڈ کرنے کا طریقہ
 

رانا

محفلین
جزاک اللہ فخر صاحب! میں ایک دو دن میں یہی سوال پوسٹ کرنے والا تھا۔:) بہت ہی عام فہم انداز میں آپ نے سمجھایا ہے۔ شکریہ۔
 

وجی

لائبریرین
جناب کبھی کبھی آپ اگر آپ پیغامات بھی پڑھ لیں تو اچھا ہوتا ہے کہ جو فائل آپ ڈائنلوڈ کر رہے ہیں وہ ٹھیک بھی ہے یا نہیں
 

فخرنوید

محفلین
جناب کبھی کبھی آپ اگر آپ پیغامات بھی پڑھ لیں تو اچھا ہوتا ہے کہ جو فائل آپ ڈائنلوڈ کر رہے ہیں وہ ٹھیک بھی ہے یا نہیں

جناب جو فائل ڈاون لوڈ کرنی تھی وہی مواد ملا اور اچھے سیڈ کے ساتھ ملا تو ڈاون لوڈ کر لینا چاہیے۔
 

وجی

لائبریرین
کبھی کبھی اس فائل میں اتنی اچھی چیز نہیں ہوتی میں خاص طور پر ویڈیوز ٹورنٹ کی بات کر رہا ہوں
ویڈیوز کی کوالٹی کا سیڈ زیادہ ہونے کی اتنا تعلق نہیں ہوتا
 

فخرنوید

محفلین
ہاں یہ بات ہے کہ ایسی ویڈیو فائل جو زپ یا آر اے آر ایکسٹینشن کے ساتھ ہو اس کو ڈاون لوڈ کرنا تقریبآ فضول ہوتا ہے۔ کیونکہ وہ ویڈیو فائل نہیں ہوتی میرا اب تک کا تجربہ یہی کہتا ہے۔
 

فخرنوید

محفلین
لیچر کا لفظی مطلب تو ہوتا ہے جونکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو جس جسم پر ہوتی ہیں اس کا متواتر تھوڑا تھوڑا خون چوستی رہتی ہیں۔
ایسے ہی ٹورنٹ میں لیچرس سیڈرز کے سسٹم سے اپنا مطلوبہ ڈیٹا تھوڑا تھوڑا کر کے لیتے رہتے ہیں۔
 

bilalrouf

محفلین
بہت عام فہم انداز میں اچھا آرٹیکل لکھا ہے۔
ٹورنٹ فائل بنتی کیسے ہے؟ اگر میں کسی ebook کی ٹورنٹ فائل بنانا چاہوں تو کیا کرنا ہو گا؟
 
Top