ٹونٹی الیون ورڈ پریس اردو تھیم

پردیسی

محفلین
عرصہ دراز بعد دل چاہا ہے کہ ورڈ پریس کے چاہنے والوں کے لئے کچھ نئے تھیم اردو میں ڈھال دئے جائیں ۔۔ سو دوستو یہ ورڈ پریس کا ڈیفالٹ تھیم ٹونٹی الیون ہے۔اچھا تھیم ہے اگر لوگوں کی اس کی افادیت پتہ لگ جائے تو وہ کوئی اور تھیم استمال نہ کریں۔ بس یوں سمجھ لیں کہ اس تھیم کو آپ جیسے جی چاہے ڈھال لیں۔
اس کی سٹائل شیٹ میں گوگل فونٹ سے لطیف فونٹ کو ایمبینڈ کیا گیا ہے۔اچھا خوبصورت فونٹ ہے۔سائٹ وزیٹر کو فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ہلکا پھلکا فونٹ ہے اس لئے وزیٹر کوسائٹ کھولنے میں کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
ونڈو سیون میں فائر فوکس ، انٹر نیٹ ایکسپلورر ، سفاری ، گوگل کروم اور اوپیرا میں اس کا نظارہ کیا گیا ہے کسی میں بھی کوئی مسلہ پیش نہیں آیا بلکہ سب میں ایک جیسا ہی دکھائی دے گا۔
ٹونٹی الیون جلدی میں بنایا گیا تھیم ہے۔جس جگہ پر ضرورت کے مطابق سمجھا گیا اسے اردو میں کر دیا گیا۔اگر آپ میں سے کوئی اس میں غلطی دیکھے یا کسی قسم کا اضافہ کروانا چاہئے تو تبصرے میں لکھ دے تاکہ اس میں اضافہ کر کے ساتھ ساتھ اپ ڈیٹ کر دیا جائے۔
اصل میں جتنا اردوا دیا گیا ہے اس سے زیادہ کی ضرورت نہیں پڑتی۔۔ اگر پھر بھی آپ محسوس کریں کہ اس میں فلاں فلاں جگہ بھی اردو میں ہونی چاہئے تو بتا دیجئے گا

ٹونٹی الیون تھیم کا نظارہ کرنے کے لئے یہاں دیکھیں
ٹونٹی الیون تھیم کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
 
Top