ٹونی کا بل

جیسبادی

محفلین
لو جی، برطانیہ نے اظہار خیال کی آزادی کی طرف ایک اور قدم اٹھا لیا۔ گلوریفیکیشن . برطانیہ میں مقیم لوگ اب اس فورم میں لکھنا چھوڑ دیں، ورنہ دھر لیے جائیں گے۔ برطانیہ تو چین کو بھی اس میدان میں پیچھے چھوڑ گیا ہے۔
 
جیسبادی

محفلین
اے خاک نشینو اُٹھ بیٹھو، وہ وقت آ پہنچا
جب تخت گرائے جائینگے، جب تاج اُچھالے جائینگے
بڑھتے بھی چلو، کٹتے بھی چلو
سر بھی بہت ہیں، بازو بھی بہت
اب یہ ڈیرے منزل پر ہی جا کر ڈالے جائینگے

لو جی،" گلوریفیکیشن" ہو گئ۔ فیض صاحب اگر زندہ ہوتا، تو ٹونی نے پکڑ کر اندر کر دینا تھا۔ اور اس فورم میں معزرت خواہ لوگوں نے کہنا تھا کہ قصور فیض کا ہی ہے۔
 
جواب

یار صرف فیض پر ہی موقوف نہیں ساحر، جوش، جالب، جیسے سب شاعروں کا دانا پانی بند کر دیا جاتا۔ اور ہاں اقبال کو تو شاید عمر قید ہوتی جس پر سب سے بڑا الزام یہ ہوتا کہ آج کے اس بے عمل مسلم قوم میں مرد مومن اور عشق اور خودی کی بات کرکے معصوم لوگوں کے جذبات کو بڑکارہا ہے۔
ایسے موقعوں پر میں اکثر اس نظم کا حوالہ دینا ہوں

فقیہِ شہر بولا بادشاہ سے
بڑا سنگین مجرم ہے یہ آقا
اسے مصلوب ہی کرنا پڑے گا
کہ اس کی سوچ ہم سے مختلف ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
کیسے غلط کہہ سکتے ہیں آپ ۔ انہوں نے تو بل منظور کرلیا ہے۔
برطانیہ سرکار کیسے غلط ہوسکتی ہے۔ برصغیر کے عوام کا خون پینے والے تو آزادی اظہار کے علمبردار ہیں۔
 
زیک

مسافر
راجہ فار حریت نے کہا:
کیسے غلط کہہ سکتے ہیں آپ ۔ انہوں نے تو بل منظور کرلیا ہے۔
برطانیہ سرکار کیسے غلط ہوسکتی ہے۔ برصغیر کے عوام کا خون پینے والے تو آزادی اظہار کے علمبردار ہیں۔

کیوں پارلیمان غلط کام نہیں کر سکتی؟
 
الف نظامی

لائبریرین
زکریا نے کہا:

پارلیمان غلط کام کرتی ہے تو کیا ہوا جمہوریت کی رو سے تو وہ بالکل صحیح ہیں۔
 
نہیں جمہوریت پر بحث کا میرا نہ موڈ ہے یا میرے پاس وقت ہے۔
 
Top