واصل محمود
محفلین
ٹوٹر اور اس کے استعمال کا طریق
ٹوٹر پڑھے لکھے طبقہ میں تیزی سے مقبول ہوتا ہوا ایک اہم سوشل نیٹ ورک ہے۔جس کے ذریعہ ہم دنیا میں موجود اہم شخصیات اور اپنے عزیز و اقارب اور مختلف کمپنیوں کی شئیر کردہ معلومات اور ان کے حالا ت سے آگاہی حاصل کرسکتے ہیں۔ٹوٹر کو ہم با ہمی رابطہ،معلومات کے حصول،اپنی چیزوں کی تشہیر،اپنے مؤقف کو لوگوں تک پہنچانے،لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کیساتھ ساتھ دعوت الی اللہ کے لئے بھی استعما ل کرسکتے ہیں۔ٹوٹر کے ذریعہ ہم 140حروف پر مشتمل اپنا پیغام شئیر کرسکتے ہیں۔یہ 35سے زائد زبانوں میں استعمال ہو سکتا ہے۔اسوقت اس کے 255ملین استعمال کنندگان ہیں۔ٹوٹر کی بعض اصطلاحات ہیں ۔اگر آپ کوئی بات شئیر کریں تو یہ tweetکرنا کہلاتا ہے۔اگر کسی کی شئیر کردہ معلومات کو آگے شئیر کیا جائے تو یہretweetیا RTکہلا تا ہے۔کسی کی شئیر نگ پسند آئےاورstarکے آئی کان پر کلک کیا جائے تو اس کو Favoriteکرنا کہتے ہیں۔لوگوں کے مابین ٹوٹر پر زیادہ زیر بحث رہنے والا عنوانTrending TopicیاTTکہلاتا ہے۔
ٹوٹر کو استعمال کرنے کے لئے سب سے پہلے اس کی ویب سائٹ twitter.comپر اپنا اکاؤنٹ کھولنا ہوتا ہے۔اس ویب سائٹ پر موجود sign upکے بٹن پر کلک کرکے مطلوبہ معلومات فراہم کرکے اس کا اکاؤنٹ بنا یا جاسکتا ہے۔
اکاؤنٹ بن جانے کے بعد ٹوٹر آپ کو چند لوگوں کو Followکرنے کا کہتا ہے ۔اس کے بعد آپ کو اپنی Profileبنانا ہوتی ہے ۔جس میں آپ اپنی تصویر لگا سکتے ہیں اور اپنے متعلق اہم معلومات فراہم کرسکتے ہیں جن کو دیکھ کر لوگ آپ کو Followکرتے ہیں۔
کسی شخص یا کمپنی سے رابطہ یا انکی شئیر نگ کو دیکھنے کے لئے ان کو اپنی رابطہ لسٹ میں شامل کرنے کا عمل Followکرنا کہلاتا ہے۔اسی طرح اگر کوئی دوسرا شخص آپ کو Followکرے گا تب ہی وہ آپ کی شئیرنگ کو پڑھ سکے گا۔
اس کے بعد اگر آپ کچھ معلومات یا تصاویرشئیر کرنا چاہتے ہیں تو سب سے اوپر موجود مینو بار میںکےآئی کان
پر کلک کریں۔اور جو لکھنا چاہتے ہیں لکھ کر tweetکے بٹن پر کلک کردیں اور اگر ساتھ میں کوئی تصویر بھی لگانا چاہتے ہوں تو
پر کلک کریں۔جتنی زیادہ آپ tweetsکریں گےاتنے ہی زیادہ آپ کے followersبڑھے گے۔Followersکی تعداد کا بڑھنا Tweetکے معیار پر بھی منحصر ہے۔
ٹویٹ کرتے وقت اگر آپ کسی کا خاص طور پرذکر کرنا چاتے ہیں تاکہ اس شخص تک آپ کا ٹویٹ جائے تو اس شخص کے نام سے قبل@کا سائن استعمال کریں۔
ٹوٹر کے ذریعہ آپ کسی ایک شخص کوبغیر کسی واسطہ کے بھی پیغام بھیج سکتے ہیں۔اس کے لئے ٹوٹرDirect MessageیاDMکی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔اس مقصد کے لئےاوپر مینو میں
کے بٹن پر کلک کریں۔
(hash tag)#کے ذریعہ آپ اپنی شئیرنگ کو دوسروں تک جو آپ کی شئیر کردہ معلومات کے متعلق سرچ کررہے ہوں آسانی سے پہنچ جاتے ہیں مثلاً اگر آپ ٹویٹ کرتے ہیں کہ #Jesus has died and #tombofjesus has found in #Srinagar تو اگر کوئی شخص JesusیاtombofjesusیاSrinagarکے بارہ میں سرچ کرے تو اسے آپ کی ٹویٹ کردہ شئرنگ مل جائے گی۔آپ جب ٹویٹ کرچکے ہونگے تو #میں لکھے گئےالفاظ جو Trending topicsکہلاتے ہیں ایک لنک کی شکل اختیار کرچکے ہونگے۔اگر آپ اس لنک پر کلک کریں تو اس لفظ سے جتنے لوگوں نے بھی #کا استعمال کرتے ہوئے ٹویٹ کی ہوگی وہ ایک صفحہ پر اکھٹی ہوجائے گی اور آپ ان سے فائدہ اٹھا سکے گے۔
اگر آپ کسی چیز کے بارہ میں دیکھنا چاہتے ہیں کہ لوگوں نے اس بارہ میں کیا معلومات فراہم کی ہیں تو اس کے لئے ٹوٹرکا اکاؤنٹ آپ نے کھولا ہوتا ہے اس سکرین پر سب سے اوپر ویب سائٹ کے درمیان میں ایک سرچ بار موجود ہوتی ہیں وہاں آپ#کے بعد اپنا مطلوبہ لفظ لکھ کر سرچ کریں تو اس سے متعلق معلومات ایک صفحہ پر آجائی گی۔مثلاً#Pakistan
اگر آپ اپنی profile،passwordیا کوئی اور settingsکو تبدیل کرنا چاہتے ہوں تو اوپر ٹاپ مینو میں موجود بٹن
پر کلک کرکے ایسا کیا جاسکتا ہے۔
ٹوٹر استعمال کرنے کے بعد یا کوئی بھی اکاؤنٹ یا سروس استعمال کرنے کے بعد sign outکرنا نہ بھولیں۔تا کہ آپ کی ذاتی معلومات وغیرہ کوئی اور شخص نہ پڑھ لے۔