ٹوکیو اولمپک

فہد اشرف

محفلین
ٹوکیو اولمپک شروع ہو چکا ہے۔ لڑی میں نے بنا دی ہے آپ لوگ اپنی دلچسپی کے مطابق اس لڑی میں اپڈیٹس دیتے رہیں۔
 

فہد اشرف

محفلین
اب تک چین دو گولڈ جیت چکا ہے۔ ہندوستانی خاتون ویٹ لفٹر میرا بائی نے 49 کلو گرام کی کیٹیگری میں سلور جیت لیا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اس وقت، جاپان، چائنہ اور امریکہ گولڈ میڈلز کے حساب سے بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

کبھی ہمیں بھی آس امید ہوتی تھی کہ پاکستان ہاکی میں گولڈ میڈل جیتے گا، 1984ء کے لاس انیجلس اولمپکس اچھی طرح یاد ہیں جب آدھی رات کو اٹھ اٹھ کر پاکستان کے میچ دیکھا کرتے تھے۔ اور اب پاکستان کوالیفائی بھی نہیں کرتا اور دوسری طرف جو پاکستانی ایتھلیٹس اورلمپکس میں گئے تھے ان میں سے آدھے باہر ہو چکے ہیں اور باقی عنقریب ہو جائیں گے، اللہ اللہ۔
پاکستان کے آدھے ایتھلیٹس ٹوکیو اولمپکس سے باہر
 
10 منٹ گزرنے کے باوجود گول بورڈ پر صفر بٹا زیرو دمکتا ہوا-

ایشین گیمز 2018 کے ہاکی ایونٹ جیت کر اولمپک کے لئے کوالیفائی کرنے کا پاکستان کے پاس سنہری موقع تھا اس پر سونے پر سہاگہ کہ ملائیشیا نے سخت ترین حریف انڈیا کو سیمی فائنل میں ہرا دیا تھا اور پاکستان جاپان سے بھی نہ جیت پایا۔ اینی تپ چڑھی سی ناں۔


کبھی ہمیں بھی آس امید ہوتی تھی کہ پاکستان ہاکی میں گولڈ میڈل جیتے گا، 1984ء کے لاس انیجلس اولمپکس اچھی طرح یاد ہیں جب آدھی رات کو اٹھ اٹھ کر پاکستان کے میچ دیکھا کرتے تھے۔ اور اب پاکستان کوالیفائی بھی نہیں کرتا


دوسری طرف جو پاکستانی ایتھلیٹس اورلمپکس میں گئے تھے ان میں سے آدھے باہر ہو چکے ہیں اور باقی عنقریب ہو جائیں گے، اللہ اللہ۔

یہ سب کھلاڑی کوٹہ سسٹم پر گئے تھے لیکن پھر بھی ویٹ لیفٹنگ میں طلحٰہ طالب نے کمال کی کارگردگی کا مظاہرہ کیا اور صرف 2 کلو کے فرق سے وننگ پوڈیم سے دور رہا۔
طلحٰہ صرف 21 سال کا ہے اور اس کارگردگی کے بعد وہ واپڈا کی نوکری کا سوالی ہے۔ چونکہ اسے معلوم ہے کہ پریکٹس کی کوئی سہولت تو ملنے نہیں والی اگر نوکری لگ گئی تو چلو اپنا خرچہ تو نکل ہی آئے گا۔
اگر طلحٰہ کسی اور ملک کی نیشنلٹی لے لے اور یقیناً اگلے اولمپکس میں میڈل جیت لے گا۔۔
 
2016 اولمپک کی سلور میڈلسٹ پی وی سندھو جی سیمی فائنل مین شکست کھا گئی البتہ امید ہے کہ وہ برونز تو جیت ہی لیں گی۔

دوسری طرف گولڈن سلیم کے خواہشمند نواک جوکووچ سیمی فائنل کے بعد آج برونز میڈل کا میچ بھی ہار گئے۔۔۔
 
ایشین گیمز 2018 کے ہاکی ایونٹ جیت کر اولمپک کے لئے کوالیفائی کرنے کا پاکستان کے پاس سنہری موقع تھا اس پر سونے پر سہاگہ کہ ملائیشیا نے سخت ترین حریف انڈیا کو سیمی فائنل میں ہرا دیا تھا اور پاکستان جاپان سے بھی نہ جیت پایا۔ اینی تپ چڑھی سی ناں۔







یہ سب کھلاڑی کوٹہ سسٹم پر گئے تھے لیکن پھر بھی ویٹ لیفٹنگ میں طلحٰہ طالب نے کمال کی کارگردگی کا مظاہرہ کیا اور صرف 2 کلو کے فرق سے وننگ پوڈیم سے دور رہا۔
طلحٰہ صرف 21 سال کا ہے اور اس کارگردگی کے بعد وہ واپڈا کی نوکری کا سوالی ہے۔ چونکہ اسے معلوم ہے کہ پریکٹس کی کوئی سہولت تو ملنے نہیں والی اگر نوکری لگ گئی تو چلو اپنا خرچہ تو نکل ہی آئے گا۔
اگر طلحٰہ کسی اور ملک کی نیشنلٹی لے لے اور یقیناً اگلے اولمپکس میں میڈل جیت لے گا۔۔
یہ بھی ممکن ہے کسی سلیکٹر نے جاپان کے ویزے کے چکر میں اچھی خاصی رقم اکٹھی کی ہو اور چاچے تائے کے لڑکوں کے ویزے لگوائے ہوں کھلاڑیوں کی جگہ!
 

فہد اشرف

محفلین
ہندوستانی ہاکی ٹیم گریٹ بریٹین کو ہرا کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔امید ہے کچھ نہ کچھ لے ہی آئے گی۔
 

جاسم محمد

محفلین
ریٹائرڈ جنرل صاحب کا خراج تحسین یہاں بھی چسپاں کیجیے محمد تابش صدیقی بھائی ۔ :)
کبھی ہمیں بھی آس امید ہوتی تھی کہ پاکستان ہاکی میں گولڈ میڈل جیتے گا، 1984ء کے لاس انیجلس اولمپکس اچھی طرح یاد ہیں جب آدھی رات کو اٹھ اٹھ کر پاکستان کے میچ دیکھا کرتے تھے۔
پاکستانیوں کو معلوم نہیں جرنیلوں سے ایسا کیا مسئلہ ہے۔ جب پاکستان اولمپکس میں میڈل لاتا تھا تو اس وقت پورا ملک ایک فوجی جرنیل کے قبضہ میں تھا :)
 
ٹوکیو اولمپکس "اسکیٹ شوٹنگ” میں کویتی شوٹر عبداللہ الرشیدی نے کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔
کویت اولمپک کمیٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر اور قائم مقام سکریٹری علی المری نے شوٹنگ مقابلہ میں کانسی کا تمغہ جیت کر الرشیدی کے اس کارنامے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ” یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور ہمیں فخر ہے کہ کانسی کا یہ تمغہ الرشیدی نے کویت کی نمائندگی کرتے ہوئے حاصل کیا ہے۔” انہوں نے کہا کہ یہ کارنامہ صرف کویت کے نام پر درج نہیں ہے بلکہ تمام عربوں کے لئے ایک کارنامہ ہے۔ یاد رہے کہ اولمپکس میں کانسی کا یہ تمغہ پہلا خلیجی تمغہ جبکہ عرب دنیا کا تیسرا میڈل ہے۔
 
ورلڈ چمپئین بیلجئیم نے انڈیا کو جبکہ کینگروز نے جرمن کو شکست دے کر گولڈ میڈل میچ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
لیکن ہنوز انڈیا کی اولمپک تمغہ جیتنے کی اُمیدیں روشن ہیں۔
اگر انڈیا برونز میڈل جیت لے تو 92 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ ایشیائی ٹیم ہاکی میں کوئی بھی میڈل حاصل کر پائے۔
 
ٹوکیو اولمپک میں وننگ پوڈیم پر پاکستانی پرچم لہرانے کی موہوم سی اُمید باقی است۔

اگر کل ارشد بھائی یہی کارگردگی دکھا دیں تو برونز تو پکا ہے۔
آج انہوں نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اپنے گروپ سے جبکہ اوور آل تیسرے نمبر پر رہے۔

IMG-20210804-074008.jpg
 
Top