ٹوکیو کانفرنس امداد توقع سے زیادہ !

علی ذاکر

محفلین
ٹوکیو میں فرینڈز آف پاکستان آف پاکستان کے اجلاس میں پاکستان کے لیئے پانچ ارب ڈالر سے زائد کی امداد کے وعدہ کیئے گئے ہیں !

اب جو یہ امداد ملی ہے اسکا اگر ہم صحیح‌طریقے سے اتعمال کریں تو پاکستان کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے اس پر ہمارے دوست احباب کی کیا رائے ہے ؟

مع السلام
 

علی ذاکر

محفلین
ناصر صاحب لاٹری تو صرف اسکی ہی نہیں اس سے پہلے جو تھے ان کا بھی یہی کا کام تھا ملک کے نام پر امداد لینی اکاؤنٹ اپنے بھر لینے عوام بیچاری سڑکوں پر بھیک مانگ کر اپنا گزارا کر رہے ہیں‌ اور یہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنے مزے سے زندگی گزار رہے ہیں‌!

مع السلام
 

arifkarim

معطل
پہلی اور آخری بات: اس امداد کا عوام کو کیا فائدہ ہوگا؟ مطلب بالفرض اگر ہر پاکستانی کے بینک اکاؤنٹس ان نوٹؤں سے بھر دئے جائیں تو کیا ہوگا؟ سب لوگوں کے پاس دولت پھر ایک جتنی بڑھے گی اور غربت وہیں رہےگی، جتنی کہ آج ہے، ہاں مہنگائی ضرور بڑھے گی:)
 

زین

لائبریرین
میں نے ایک تجزیہ پڑھا تھا کہ
یہ "امداد" (امداد کی بجائے بھیک کہنا چاہیئے) توقع سے کم ہے توقع سے زیادہ نہیں۔
 

arifkarim

معطل
یہ امداد شمداد سب سیاسی فریب ہیں۔ افریقیوں کے نام پر دولت اکٹھی کرتے ہیں اور جاتی ہے اپنے اکاؤنٹس میں۔
عوام کے نام پر بھیک مانگ کر اپنی خواہشات پوری کی جاتی ہیں۔ بھلا ہمنے تاج محل کونسی امداد پر بنایا تھا؟
 

طالوت

محفلین
لعنت ہو تاج محل پر بھی ، غریبوں کا خون چوس کر اپنی حرام خواہشیں پوری کی گئیں ۔۔ اور ان فقیروں کے تو کیا کہنے ، وہ تویہاں کوئی اس حوالے سے چوٹ نہیں کرتا (کہ سب ہم سے ہی ہیں( مگر اس کے باوجود شرمندگی کی کیفیت سی رہتی ہے ۔۔
وسلام
 

علی ذاکر

محفلین
میں نے تو جیو دیکھنا ہی بند کر دیا ہوا ہے جب لگاؤ یا تو بم پھٹنے کی خبر ملتی ہے یا پاکستان کو امداد ملنے کی ایک طرف بم پھورے جارہے ہیں دوسری طرف اس نقصان کا حرجانہ ہم کافروں سے مانگ رہے ہوتے ہیں مجھے تو کبھی کبھی لگتا ہے کہ ہمیں بھیک مانگنے کی اتنی عادت ہو گئ ہے جو بھی صدر بنتا ہے سب سے پہلے یہ سوچتا ہے کہ اب کیسے امداد لی جائے مجھے تو یہ سمجھ نہیں آتی کہ ہم لوگ کس طرح کہتے ہیں کہ پاکستان ایک خوددار ملک ہے جس ملک کو امداد لے لے کر چلایا جا رہا ہو وہاں کی اعلی حکمرانون کے روز کے کھانے پی سی سے آتے ہیں مجھے تو لگتا ہے اب پاکستان میں بھی اب ایک انقلاب کی ضرورت ہے اور جس دن پاکستان کی عوام نیند سے بیزار ہوگئ تب ایسے حکمرانوں کی اینٹ سے اینٹ سے اینٹ بگ گائے گی !

مع السلام
 

زینب

محفلین
انٹر نیشنل بھکاری۔مجھے تو یہ تنظیم ہی بےعزتی کا باعث لگتی ہے دنیا میں کسی اور ملک کی نہیں فرینڈز آف پاکستان بھیک دینے والے ملک۔۔۔۔۔۔۔۔۔لعنت ہے ایسی امداد پے
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھائیوں اور بہنوں بھیک مانگنے کا نشہ ہر نشے سے زیادہ ہے۔

ایک بہت ہی امیر کبیر آدمی کی نظر ایک تپڑ واسی (بھیک مانگ کر گزارہ کرنے والے) قبیلہ کی لڑکی پر پڑی، لڑکی بہت ہی خوبصورت تھی۔ وہ آدمی اس کے وارث کے پاس گیا اور اس لڑکی سے شادی کی درخواست کی۔ قبیلے کا سردار کہنے لگا کہ تم ہمارے قبیلے میں شامل ہو جاؤ، پھر سوچیں گے۔ وہ آدمی اس لڑکی کے لیے فوراً تیار ہو گیا۔ اپنا گھر بار، کاروبار، نوکر چاکر چھوڑ چھاڑ ان کے قبیلے میں شامل ہو گیا۔ سردار نے اسے کاسہ پکڑایا اور کہا کہ چالیس دن تک بھیک مانگو۔

اکتالیسویں دن سردار نے کہا کہ تم ہماری شرط پر پورا اترے ہو۔ ہم اس لڑکی سے تمہاری شادی کرنے کو تیار ہیں۔

وہ بندہ کہنے لگا کہ شادی کرو یا نہ کرو لیکن اب میں بھیک مانگنا نہیں چھوڑوں گا۔
 

علی ذاکر

محفلین
ہماری غلطیوں کا دوسرا نام تجربہ ہے اور ہمارے سامنے ایسے کئ تجربے ہیں لیکن پتہ نہیں ہم کیوں ان سے فائدہ نہیں اٹھاتے یا اٹھانا نہیں چاہتے !

مع السلام
 

شمشاد

لائبریرین
ہماری غلطیوں کا دوسرا نام تجربہ ہے اور ہمارے سامنے ایسے کئ تجربے ہیں لیکن پتہ نہیں ہم کیوں ان سے فائدہ نہیں اٹھاتے یا اٹھانا نہیں چاہتے !

مع السلام

فائدہ اٹھانا نہیں چاہتے اور جان بوجھ کر ادھر سے آنکھیں بند کر لیتے ہیں۔
 
Top