ٹھاہ شریعت اپڈیٹ

ساقی۔

محفلین



ٹھاہ شریعت اپڈیٹ




صرف شریعت کے متعلق ایسا مت لکھیں .اگر آپ کو طالبانی شریعت سے اختلاف ہے تو ساتھ طالبان بھی لکھ دیں . کیونکہ شریعت بذات خود ایک بہتریں نظام ہے . صرف اس طرح لکھنے سے آپ گنہگار بھی ہو سکتی ہیں .
امید ہے محسوس نہیں کریں گی .
 

ساجد

محفلین
طالبان کو شریعت کے ساتھ نتھی کرنا نا انصافی ہے۔ اور شریعت کو ٹھاہ کے ساتھ جوڑنا بھی غیر مناسب ہے۔ "ٹھاہ" تیلے شاہ کا ذاتی ڈائیلاگ تو ہو سکتا ہے لیکن شریعت کا منبع ہرگز نہیں۔ اختلاف رائے کی ہمیشہ گنجائش رکھنی چاہئیے۔ سیدہ شگفتہ بہن سے مؤدبانہ گزارش کرتا ہوں کہ اس دھاگے کی ہئیت پر پھر سے غور فرمائیں۔ ہم ادنی درجے کے ہی سہی مسلمان ہیں اور ہمیں اپنے دین کا ضابطہ حیات کہ جو شریعت کہلاتا ہے اس کو اس طرح کے سطحی نام کے ساتھ جوڑنے سے احتراز کرنا چاہئیے۔
نصیحت مت سمجھئیے گا بس ایک گزارش ہے ، امید ہے کہ اختلاف رائے کو برداشت کرنے کی محفل کی روایت کا پاس کیا جاتا رہے گا۔
 

مغزل

محفلین
سیدہ جی میری بھی وہی رائے ہے جو ساجد صاحب اورساقی صاحب کی ہے ۔ امید ہے آپ غور کریں‌گی
 

محمد وارث

لائبریرین
میں کل سے سرگرداں ہوں کہ یہ تھریڈ "آپ کی تحریریں" میں ہے اور تحریر اس میں ہے نہیں، عنوان کے لحاظ سے اسے 'لطائف' میں ہونا چاہیئے اور مراسلوں کے لحاظ سے سیاست یا اسلام اور عصرِ حاضر میں :confused:
 

مغزل

محفلین
صاحب یہ مسلمان سے بڑھ کر ہیں یعنی تیلے شاہ ہیں ، جو ٹھاہ ٹھاہ کرتے پھرتے ہیں اور جہاد و قتال کو اسلام منواتے ہیں۔
 
شریعت بہترین نظام ہے؟ یہ کونسی تاریخ میں‌لکھا ہے؟

کم از کم ٹیکنالوجی کی تاریخ میں تو نہیں لکھا ۔ ہاں مسلمان اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ شریعت اسلامیہ ایک مکمل نظام ہے اور یہ نظام عیوب سے پاک ہو نہ ہو ایک ایسے نظام کی حیثیت ضرور رکھتا ہے جسے ہر زمانے میں بنی آدم اپنا اور اس کو اپنی زندگی پر منطبق کر سکتا ہے ۔ لیکن یہ شریعت اسلامیہ ظالمانی شریعت نہیں بلکہ وہ شریعت ہوگی جس پر اجماع امت ہو نہ صرف یہ بلکہ جس میں جبر بھی نہ ہو ۔ اللہ کی حدود کا قیام ہو اسی اللہ کی طے کردہ معائیر و مطالب پر ۔
 

تیلے شاہ

محفلین
بھائیوں اور بہنوں !!!!
میرے خیال میں اب بہت ہوگیا،دراصل مجھے لوگوں کو غصہ دلانا اور ان سے باتیں اگلوانا بہت پسند ہے اور آپ تمام لوگوں کے ساتھ میں یہی کر رہا تھا
ہر بات کا منفی جواب دے رہا تھا اور آپ لوگ آگے سے بولتے جا رہے تھے اور میں انجوائے کررہا تھا۔
اس سے پہلے کے باتیں کوئی نیا موڑ لے لیں میں یہاں پر اس گفتگو کو ختم کرتا ہوں
مجھے آپ لوگوں کو پکا کے بہت مزہ آیا۔۔۔:rollingonthefloor: آپ لوگوں کو کیسا لگا۔
رب راکھا آپکا اور طالبان ۔۔۔ظالمان یا جو بھی کہیں
اور جاتے جاتے
ٹھاہ ٹھاہ ٹھاہ
 

ساجد

محفلین
بھائیوں اور بہنوں !!!!
میرے خیال میں اب بہت ہوگیا،دراصل مجھے لوگوں کو غصہ دلانا اور ان سے باتیں اگلوانا بہت پسند ہے اور آپ تمام لوگوں کے ساتھ میں یہی کر رہا تھا
ہر بات کا منفی جواب دے رہا تھا اور آپ لوگ آگے سے بولتے جا رہے تھے اور میں انجوائے کررہا تھا۔
اس سے پہلے کے باتیں کوئی نیا موڑ لے لیں میں یہاں پر اس گفتگو کو ختم کرتا ہوں
مجھے آپ لوگوں کو پکا کے بہت مزہ آیا۔۔۔:rollingonthefloor: آپ لوگوں کو کیسا لگا۔
رب راکھا آپکا اور طالبان ۔۔۔ظالمان یا جو بھی کہیں
اور جاتے جاتے
ٹھاہ ٹھاہ ٹھاہ
مجھے کچھ کچھ اندازہ ہو چکا تھا۔ اب خیال کرنا ٹھاہ ٹھاہ کرتے کڑھم ہی نہ ہو جانا:)
 
Top