ٹھوکریں کھا کر سنبھلنا سیکھ لو ---- عدیل قمر

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ٹھوکریں کھا کر سنبھلنا سیکھ لو،،
یوں کسی کمسن سے چلنا سیکھ لو،،
خود سری گر میری فطرت میں نہیں،
تم بھی کچھ لہجہ بدلنا سیکھ لو،،،،
کون جیتا ہے سہاروں کے بغیر،
تھام کر انگلی ہی چلنا سیکھ لو،،
ساری دنیا کے غموں کو بھول کر،
غموں کے دریا میں اترنا سیکھ لو،
پیارکے پاتال میں کام آئے گا،
ڈوب کر اے دل ابھرنا سیکھ لو،
رستے بن جائیں نگے منزل ترے،
تم ''عدی '' کے ساتھ چلنا سیکھ لو۔۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ٹھوکریں کھا کر سنبھلنا سیکھ لو،،
یوں کسی کمسن سے چلنا سیکھ لو،،
خود سری گر میری فطرت میں نہیں،
تم بھی کچھ لہجہ بدلنا سیکھ لو،،،،
کون جیتا ہے سہاروں کے بغیر،
تھام کر انگلی ہی چلنا سیکھ لو،،
ساری دنیا کے غموں کو بھول کر،
غموں کے دریا میں اترنا سیکھ لو،
پیارکے پاتال میں کام آئے گا،
ڈوب کر اے دل ابھرنا سیکھ لو،
رستے بن جائیں نگے منزل ترے،
تم ''عدی '' کے ساتھ چلنا سیکھ لو۔۔۔۔

السلام علیکم

ناعمہ ، بہت اچھا انتخاب ہے ۔

ایک جگہ مصرعے میں "جائیں نگے" میں تو شاید ٹائپو ہے البتہ باقی دو جگہوں پر اپنے پاس چیک کریں کہ املاء یہی ہے یا مختلف ؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جی بہت شکریہ شگفتہ ،،،، میں نےچیک کیا ہے لیکن املاء میں تو یہ ہے۔۔آگے میں کچھ کہہ نہیں سکتی:(

شکریہ ناعمہ ، اگر اصل مجموعہ میں یہی املاء ہے تو تعجب کن ہے ۔ ویسے اول الذکر میں غموں کی جگہ غم اور آخر الذکر میں رستے کی جگہ راستے پڑھیں تو وزن میں آتے محسوس ہوتے ہیں ۔

ایک چیز اور بھی عجیب لگی کہ اس شعر کے دونوں مصرعوں میں ایک ہی لفظ (غموں) کو دہرا دیا ہے ، عام طور پر شاعری میں اس تکرار کو پسندیدہ نہیں سمجھا جاتا اور کسی شعر کےپہلے مصرعہ میں جو لفظ یا اصطلاح آ جائے اسی شعر کے دوسرے مصرعہ میں اس لفظ / اصطلاح کو لانے سے اجتناب کیا جاتا ہے ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ ناعمہ عزیز صاحبہ خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیے!

غزل ٹھیک ہے صرف دو مصرعوں میں ہی مسئلہ ہے، "رستے" کی جگہ یقیناً "راستے" ہوگا کہ اسی طرح وزن میں آتا ہے۔ غموں کی جگہ ہو سکتا ہے غم ہو یا اسی وزن پر کوئی لفظ، غموں بہرحال غلط ہے۔

والسلام
 
Top