ٹیب کا اردو

دوست

محفلین
ٹیب میرے خیال میں ٹیبل سے اخذ کیا گیا ہے۔ اس کا اردو میزچہ کیسا رہے گا؟؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
اگر معنوی اعتبار سے دیکھیں تو ٹیب کا مطلب وقفہ ہی نکلے گا یا پھر ٹیبل یعنی کالمز اور روز کا مجموعہ
 

منہاجین

محفلین
آپ میز کرسی کے چکر میں کیوں پڑتے ہیں۔ جدول کیوں نہیں کہتے اسے؟ اور اگر ٹیب اسی ٹیبل سے ہے جس کا معنی جدول ہوتا ہے تو ٹیب کے لئے تصغیر کا مفہوم حاصل کرنے کے لئے جدولی کا لفظ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پسند نہ آئے تو واپس کر دینا، برا نہیں منانا۔ :wink:
 

زیک

مسافر
بقول وکی‌پیڈیا:

[align=left:b54aeb7800][eng:b54aeb7800]Tab is the abbreviation of Tabulator. To tabulate (tabulating) means putting something into a table or chart.

When a typist wanted to type a table, there was a lot of time-consuming and repetitive use of the space bar and backspace key. To simplify this, a bar was placed in the mechanism with a moveable lever for every position across the page. Initially these were set by hand, but later a "tab set" and "tab clear" keys were added. When the tab key was depressed the carriage advanced to the next "tab stop". These were set to correspond to the particular column locations of the table (hence "tab") being worked on. The tab mechanism also came into its own as a rapid and consistent way of uniformly indenting the first line of each paragraph.[/eng:b54aeb7800][/align:b54aeb7800]
 

دوست

محفلین
ٹھیک۔ لیکن جدولی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ تو مونث میں آجاتا ہے یا پھر جیسے پاکستان سے پاکستانی تو اسی قسم کی چیز لگنے لگ جاتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
ٹھیک۔ لیکن جدولی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ تو مونث میں آجاتا ہے یا پھر جیسے پاکستان سے پاکستانی تو اسی قسم کی چیز لگنے لگ جاتا ہے۔
اتنا بھی مردانہ وار نہ پسند فرمائیں :) اصل میں ٹیبل، میز اور جدول (شاید)، تینوں ہی عام گفتگو میں مؤنث استعمال ہوتے ہیں تو ترجمہ بھی ایسا ہی رہے :wink:
 

دوست

محفلین
میری مراد تھی جیسے انڈیا سے انڈین۔ امریکا سے امریکن وغیرہ۔
جدولی کی بجائے جدولچہ کیا خیال ہے؟؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
میری مراد تھی جیسے انڈیا سے انڈین۔ امریکا سے امریکن وغیرہ۔

سوری میں مذاق کے موڈ میں تھا

جدولی کی بجائے جدولچہ کیا خیال ہے؟؟؟

یہ بھی عمدہ ہے، کیونکہ تصغیر بھی ہو جائے گی اور نام بھی اچھا لگ رہا ہے۔ دیکھیں‌ باقی دوست کیا کہتے ہیں
 
Top