MindRoasterMirs
محفلین
باقی تو ٹھیک لیکن لینکس بھی اوپن سورس ہی ہے بھائی ۔ٹیسرکٹ کا تو انگریزی نتیجہ بھی ترلے منتاں ہی ہے، وجہ اوپن سورس ہونا۔
باقی تو ٹھیک لیکن لینکس بھی اوپن سورس ہی ہے بھائی ۔ٹیسرکٹ کا تو انگریزی نتیجہ بھی ترلے منتاں ہی ہے، وجہ اوپن سورس ہونا۔
میرے خیال میں ٹیساریکٹ ہے ہی گوگل کا۔ Projects – opensource.google.comجہاں تک میری ناقص معلومات ہیں بہت سے کمرشل (شاید گوگل بھی) ٹیسرکٹ کے انجن کو ہی استعمال کر رہے ہیں۔ اصل مسئلہ اس کے ٹرینگ ڈیٹا کا ہے۔ ذرا وقت نکالنا پڑے گا اس کے لیے، یا تو پہلے سے موجود ڈیٹے کو بہتر کیا جائے یا نئے سرے سے ٹرینگ ڈیٹا بنایا جائے۔ میرے خیال میں انجن ٹھیک ہے اگر کسی طرح ٹرینگ ڈیٹا تیار ہو جائے تو ایک اچھا آف لائن او سی آر تیار کیا جاسکتا ہے۔ جو بلاشبہ ایک کارآمد پروگرام ہو گا۔
کیا اس کا مطلب گوگل کلاؤڈ ویژن اے پی آئی میں یہی استعمال ہوا ہے؟میرے خیال میں ٹیساریکٹ ہے ہی گوگل کا۔ Projects – opensource.google.com
نہیںکیا اس کا مطلب گوگل کلاؤڈ ویژن اے پی آئی میں یہی استعمال ہوا ہے؟
1۔ تصویری کتابوں سے کس قسم کی امیجز مطلوب ہوں گی؟ کیا تصویر سے ایک ایک لفظ کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے حاصل کیا جائے گا؟اس کے لیے سادہ طریقہ تو گوگل اور ریختہ کا استعمال ہے۔
نوری نستعلیق اور دستی کتابت والی کتب 1947 سے پہلے اور بعد والی منتخب کریں، امیجز اور ٹیکسٹ حاصل کریں (گوگل او سی آر سے)۔ (کوئی محفلین یہ کام کرے)
ٹیکسٹ فائلز کو درست کریں، بمطابق تصاویر۔ (کوئی طالبعلم جسے اردو، لسانیات اور کمپیوٹر کی سوجھ بوجھ ہو، معاوضے پر رکھ لیا جائے)۔
ٹریننگ فائلز تیار کریں۔ (سکرپٹ لکھ کر یا دستی، تکنیکی طور پر خواندہ شخص ہی کر سکتا ہے)۔
سب سے زیادہ محنت آزما گوگل سے عمل کاری شدہ تصاویر اور متن کی تطبیق ہے۔
جی عبید بھائی، فی الحال میں بھی اسی کشمکش میں ہوں کہ "کرنا کی اے؟ "۔ اصل میں بنیادی باتیں تقریبا سب ہی جانتے ہیں۔ لیکن کسی بھی زور آزمائی سے پہلے یہ یقین کرنا ضروری ہے کہ سمت درست ہے کہ نہیں۔ ورنہ محنت ضائع ہو گی۔اس کام میں بعض چیزیں تو تکنیکی ہیں اور بعض عملی طور پر کرنے کی۔
محفلین مختلف فیلڈز سے متعلق ہیں اس لیے مختلف خدمات مہیا کرسکتے ہیں۔ اگر فلسفی بھائی اس کام میں درکار امور کو واضح کرسکیں تو اچھا رسپانس مل سکتا ہے۔
جیسے شاکر بھائی نے بعض باتوں کی جانب نشاندہی فرمائی ہے۔
در اصل ہم لوگوں کو یہی سمجھ نہیں ہے کہ اس کام میں کس کس قسم کی خدمات درکار ہیں۔
شاید یہ ربط تھا ۔۔۔! یا، پھر یہ ربط۔۔۔!اس کام کے لیے سی ایل ای والوں نے بھی ڈیٹا تیار کیا تھا، اور شاید فروخت کے لیے پیش بھی کیا تھا۔ لیکن اب مجھے کوئی ربط نہیں مل رہا اس کا۔ بس ان کی آنلائن سروسز ہیں اور او سی آر ڈیسکٹاپ۔ اچھی خاصی محنت والا کام تھا، تصاویر میں لگیچر نقطوں کے ساتھ، بغیر، جوڑ واضح کر کے وغیرہ وغیرہ۔
ان کا او سی آر جمیل نستعلیق 16 پوائنٹ سائز پر ٹھیک کام کرتا ہے۔
اس حوالے سے میں مالی امداد مہیا کر سکتا ہوں، جس قدر میرے بس میں ہوا۔ امیج پراسیسنگ کے لیے نہ وقت ہے اور نہ ماؤس کلکس اور ٹائپنگ کی اجازت اب ہاتھ دیتے ہیں۔