ٹیسلا ماڈل 3 کی پروڈکشن کا آغاز

والوو 2019 کے بعد سے صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ کاریں تیار کرے گا۔
کوئی حادثہ ہو جائے پھر ان کاروں کی کیا حالت ہوتی ہے یہ بھی بتاہ دیں 360واٹ سے لے کر 3500 واٹ تک کا کرنٹ موجود ہوتا ہے ہائبرڈکاروں میں یہ کچھ خاص کامیابی ابھی تک حاصل نہیں کر سکی ایسا کیوں ہے ؟؟
 

فہیم

لائبریرین
یعنی امریکہ و یورپ میں بجلی دوسرے توانائی کے ذرائع جیسے گیس اور پیٹرولیم سے سستی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یوٹیوب کے ٹیکنالوجی ریویو چینل کولڈ فیوژن پر ٹیسلا ماڈل تھری کے بارے میں نئی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔ ایک تجزیہ نگار نے ماڈل 3 کو آٹو انڈسٹری کے لیے آئی فون کے مترادف قرار دیا ہے، یعنی جیسے آئی فون نے موبائل فون انڈسٹری کو ڈسرپٹ کیا تھا، اسی طرح ماڈل 3 کار انڈسٹری کو اتھل پتھل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


گزشتہ سال ماڈل 3 کے اعلان کے بعد کولڈ فیوژن چینل پر ذیل کی ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی۔

 

نبیل

تکنیکی معاون
ٹیسلا ماڈل 3 سیریز کی پہلی 30 گاڑیاں ان کے مالکان کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ یہ لوگ ٹیسلا اور سپیس ایکس کے ملازمین ہی ہیں۔ ان کے زیر استعمال رہنے کے بعد اس الیکٹرک کار کے استعمال کے ابتدائی نتائج بھی سامنے آ جائیں گے۔ ذیل میں ہینڈ اوور ایونٹ کی ویڈیو کا ربط موجود ہے:


ٹیسلا کمپنی کی جانب سے باقاعدہ ایڈورٹائزنگ نہیں کی جاتی۔ لیکن ایک دس سال کی لڑکی نے الان مسک کو مشورہ دیا کہ وہ ٹیسلا کے لیے اشتہار کی ویڈیو کی تیاری کا مقابلہ کروائے، اور الان مسک نے اس مشورے کو مان بھی لیا۔ اس مقابلے میں بہترین ویڈیو مارکیز براؤنی کی قرار دی گئی۔ مارکیز براؤنی یوٹیوب کے سب سے مشہور ٹیکنالوجی ایکسپرٹس میں شمار کیے جاتے ہیں۔ اس بارے میں الان مسک کی ٹویٹ:


اور یہ ہے مارکیز براؤنی کی تیار کردہ ویڈیو:



اس ربط پر ٹیسلا ماڈل 3 کی فیچرز کے بارے میں پڑھا جا سکتا ہے۔
 
Top