ٹیسیریکٹ او سی آر - عربی سپورٹ - اور اردو؟؟؟

اسد

محفلین
... میرا ارادہ ٹائپ رائٹر سے ٹائپ کیے ہوئے صفحات سے ٹریننگ کرنے کا ہے، لیکن اس سے ملتے جلتے فونٹ اردو میں دستیاب نہیں ہیں۔ میں اسی پر توجہ دوں گا۔ ایک مسئلہ یہ ہے کہ عربی کی شناخت کے لئے کیوب استعمال ہو رہا ہے لیکن اس کے بارے میں معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بہرحال جو کچھ ہو سکتا ہے اس کی کوشش کروں گا، ہو سکتا ہے کہ مزید معلومات حاصل ہو جائیں۔ ...
کیا آپ نے ٹیسیریکٹ کے لئے اردو کی ٹریننگ کی فائلز تیار کرلی تھیں۔ کیا وہ مل سکتی ہیں؟
جی نہیں، میں اردو کے لیے ٹریننگ فائلز تیار نہیں کر سکا تھا۔ دوسری فائلوں سے پہلے میں نے ٹائپ رائٹر سے ٹائپ کی ہوئی کتاب کے صفحات سے، مختلف فونٹس استعمال کرتے ہوئے، (بطور عربی) ٹریننگ کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن نتائج ایسے نہیں تھے کہ میں کام جاری رکھتا۔
 

دوست

محفلین
سی ایل ای کا نستعلیق حرف شناس یہی سافٹویئر استعمال کرتا ہے۔ ٹریننگ ڈیٹا ان کا اپنا تھا۔
 

زہیر عبّاس

محفلین
میں ٹیسیریکٹ کے لئے a9t9 اور gimagereader کے جی یو آئی (GUI)استعمال کرتا ہوں۔ ان میں اردو زبان کو ایڈ کرنے کے لئے یہاں موجود ٹریننگ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرکے ڈالا بھی ۔ تاہم
a9t9 میں تو یہ چلا ہی نہیں بہرحال gimagereader میں ٹریننگ ڈیٹا خود سے ایڈ ہوجاتا ہے کہاں سے معلوم نہیںصرف اردو کے چیک باکس پر ٹک کرنا ہوتا ہے خود ہی ڈاؤن لوڈ ہوجاتا ہے۔ یہ چل تو گیا بہرحال نتائج بالکل ہی بے کار اور نا قابل استعمال ہیں۔

سی ایل ای کی فائلز تو دستیاب نہیں ہوں گی جو وہ ٹیسیریکٹ میں استعمال ہو سکیں۔

ٹیسیریکٹ کی ویب سائٹ پر کچھ ٹول ٹریننگ کے حوالے سے دیئے گئے ہیں تاہم مجھے ان کی کچھ خاص سمجھ نہیں آئی۔کیا ٹریننگ ڈیٹا کی فائل ایک عام شخص جو کمپیوٹر پروگرامنگ کی پیچیدگیوں سے واقف نہ ہو بنا سکتا ہے؟
 
Top