فرحت کیانی

لائبریرین
کیسے اسکول تخلیق کو قتل کرتے ہیں اس پر ایک خوبصورت گفتگو

How schools kill creativity
شکریہ۔ میں اس کو فارغ ہو کر دیکھوں گی لیکن کری ایٹیویٹی سے متعلق سے ایک بات یاد آئی۔
برطانیہ میں میری یونی میں ایک ٹیچر تھیں جنہوں نے کسی زمانے میں ایلیمنٹری سکول میں پڑھایا تھا۔ تخلیقی کام پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک بات سنائی کہ ایک بار انہوں نے اپنی مونیٹیسوری کلاس کے بچوں کو 'پلے ڈو' سے بھیڑ بنانے کا کام دیا۔ بچوں نے بڑے اچھے اچھے ماڈلز بنائے۔ ایک بچی ان کے پاس آئی اور اپنا ماڈل دکھایا جو صرف ایک گول سا گولہ تھا۔ ٹیچر نے پوچھا کہ یہ تو بھیڑ نہیں ہے۔ اس کا سر اور ٹانگیں کدھر ہیں؟ بچی نے جواب دیا کہ بھیڑ سو رہی ہے اور سوتے ہوئے اس نے اپنا سر اور ٹانگیں اپنے دھڑ کے نیچے چھپا لی ہیں۔ ٹیچر نے اس بچی کو creativity اور مشاہدے میں اے پلس گریڈ دیا۔ اب اگر ایسا ہی کوئی بچہ ہمارے یہاں کرے تو زیادہ امکان یہی ہے کہ اس سے یہ پوچھے بغیر کہ صرف گولہ ایک بھیڑ کیسے ہو سکتا ہے، اس کو فیل کر دیا جائے گا اور اس کی تخلیقی صلاحیت کو وہیں پر روک دیا جائے گا۔ ایسا صرف پاکستان میں نہیں باقی جگہوں پر بھی ہوتا ہے لیکن ہم چونکہ پاکستان کی بات کر رہے ہیں تو میں یہاں کی مثال ہی دوں گی۔
ہمارے یہاں تو تخلیقی لکھائی والا کام بھی ڈکٹیٹڈ ہوتا ہے۔ تبھی تو آپ تیسری جماعت سے لیکر اپنے دفتر میں آنے تک چھٹی کی درخواست 'I beg to say that' سے شروع کرتے ہیں اور 'yours' obediently' پر ختم کرتے ہیں۔ اور لالچ بری بلا ہے میں میرے اباجان نے بھی لالچی کتا والی کہانی پڑھی اور لکھی اور میں نے بھی۔ بلکہ اب تیسری جنریشن بھی یہی کچھ پڑھے اور لکھے گی۔
 
کیا ظالم قسم کی درخواست یاد کروا دی ۔

لالچی کتا ، بیچارے کا لالچ اتنا نہیں تھا جتنا بدنام ہوگیا۔ :)

میں نے تو خود بہت رٹے مارے ہیں اور یاد آتا ہے کہ اتنے رٹے مارنے کے باوجود ممتحن ظالم کبھی رٹے والے مضامین اور اسباق نہیں پوچھتے تھے بلکہ "تخلیق" پر مجبور کر دیتے تھے۔ :)
 
اب میں اپنی بات بتاتا ہوں۔میں نے پچھلے سال بی کام کیا ہے۔ہمارے کالج میں ہمیں گنتی کے 30،40 سوال کروادیے جاتے تھے اور خوب رٹے لگوائے جاتے تھے۔اور حیران کن بات یہ ہے کہ پیپرز میں سوال انہی سوالوں میں سے آتے تھے۔
اب مجھے ان پڑھی جانیوالی کتابوں میں ایک بھی بات یاد نہیں جبکہ اسی دور میں جو آرٹیکل میں نے انٹرنیٹ سے پڑھے تھے وہ ابھی تک بہت حد تک یاد ہیں
 
Top