نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
آپ میں سے اکثر دوستوں کو فورم پر مختلف پیغامات میں امیج ہوسٹنگ سائٹس کے روابط کے ذریعے تصاویر شامل کرنے کا طریقہ معلوم ہوگا۔ ٹیوٹوریلز میں بھی تصاویر اسی طریقے سے شامل کی جاتی رہی ہیں۔ امیج ہوسٹنگ سائٹس پر موجود تصاویر کے روابط پوسٹ کرنے کا نقصان یہ ہے کہ یہ روابط پائیدار نہیں ہوتے اور ان پر موجود تصاویر کچھ عرصے بعد غائب ہو جاتی ہیں۔ اس سے خاص طور پر ٹیوٹوریلز کا متن خراب ہو جاتا ہے۔ ٹیوٹوریلز میں اور پراجیکٹس سے متعلقہ پیغامات میں تصاویر شامل کرنے کا بہتر طریقہ انہیں اٹیچمنٹ کے ذریعے شامل کرنا ہوتا ہے۔ میں اس پوسٹ میں اٹیچمنٹ کے ذریعے پیغامات میں تصاویر شامل کرنے کا طریقہ بیان کر رہا ہوں۔
کسی تصویر کو اپنے پیغام میں شامل کرنے کے لیے سب سے پہلے اسے پوسٹ پر اپلوڈ کریں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:
اس کے بعد اس اٹیچمنٹ کا ربط کاپی کر لیں۔ یہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:
اس کے بعد ایڈیٹر کے کنٹرولز میں سے تصویر کا ربط کرنے والے بٹن پر کلک کریں جس سے ایک ڈائلاگ باکس نمودار ہوگا۔ اس میں تصویر کی اٹیچمنٹ کا ربط پیسٹ کر دیں۔
اس کے بعد جب آپ پیغام کو ارسال کریں گے تو آپ کو ذیل کے مطابق اپنے پیغام میں مطلوبہ تصویر نظر آ جائے گی۔
نوٹ:
ایک پوسٹ میں زیادہ سے زیادہ 5 اٹیچمنٹس اپلوڈ کی جا سکتی ہیں۔
اٹیچمنٹ کے ذریعے پوسٹ کی جانے والی تصاویر کے سائز کی حد 640x480 ہے۔
اٹیچمنٹ اپلوڈ کرنے کی سہولت صرف پراجیکٹس پر کام کرنے اور ٹیوٹوریلز پوسٹ کرنے کے لیے ہے۔
تصاویر کو بطور اٹیچمنٹ کرنے سے پہلے اطمینان کر لیں کہ یہ ویب پر ڈاؤنلوڈنگ کے لیے آپٹمائزڈ ہیں۔ سکرین شاٹس کو سیو کرنے کے لیے gif یا jpeg فارمیٹ کا استعمال کریں۔