ٹیپو سلطان

ام اویس

محفلین
26BGROCKETS.jpg


بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ آثارقدیمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرشی جیش واڑا نایاکا کے مطابق ضلع شیموگا میں ایک کنویں کی کھدائی کے دوران ایک ہزار سے زائد راکٹ اورگولے برآمد ہوئے جو مسلمان جنگجو ٹیپوسلطان نے برطانوی فوج سے جنگوں کیلئے ذخیرہ کررکھے تھے۔
8 ویں صدی کے ان راکٹ اورگولوں کے ابتدائی تجزیئے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ان میں سیاہ بارود ، سلفر، تارکول اورپوٹاشیم نائیٹریٹ کا مکسچرموجود ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ناکارہ ہوچکا ہے تاہم اس اب بھی بارود کی بُوآتی ہے جس نے کنویں کی کھدائی کی راہ ہموار کی جہاں سے یہ راکٹ اور گولے برآمد ہوئے ۔
محکمہ آثارقدیمہ کی 15 رکنی ٹیم نے مسلسل 3 دن کھدائی کے بعد یہ راکٹ اور گولے برآمد کئے ہیں ۔
راکٹ 23 سے 26 سینٹی میٹر لمبے ہیں جنہیں شیموگا کے عجائب گھر میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔
جس علاقے سے یہ راکٹ ملے ہیں وہ ٹیپوسلطان کے قلعے کاحصہ رہا ہے۔

2018-07-27.jpg


حوالہ
 
Top