ٹیکس باکس میں اردو لکھنے کی سہولت

Tahir Shahzad

محفلین
میں قائداعظم یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کا طالب علم ہوں۔ ایک اسائنمنٹ کرنے کے لئے مجھے ٹیکس باکس یا ٹیکش ایریا میں اردو لکھنی ہے۔ جیسا کہ اسی ویب سائٹ میں ہم لکھ سکتے ہیں۔ کیا مجھے کچھ مدد مل سکتی ہے تاکہ میں اپنی اسائنتمٹ مکمل کر سکوں۔
شکریہ۔۔۔
 
اس کے کئی سارے طریقے محفل میں بیان کیے گئے ہیں۔ اگر آپ جے کوئیری کے ساتھ اردو ایڈیٹر استعمال کرنا چاہیں تو اس کا کوڈ شاید تازپ ترین ملے گا۔ بہر کیف اس معاملے میں نبیل بھائی اتھارٹی ہیں لہٰذا وہ بشرط فرصت جواب ضرور دیں گے، ان شاء اللہ! :) :) :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
سادہ ٹیکسٹ ایریا میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کرنے کےلیے جے کویری کا اردو ایڈیٹر پلگ ان استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسے اس ربط سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس ربط پر اس کے استعمال سے متعلق ہدایات موجود ہیں۔
 
hackerspk

محفلین
میں قائداعظم یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کا طالب علم ہوں۔ ایک اسائنمنٹ کرنے کے لئے مجھے ٹیکس باکس یا ٹیکش ایریا میں اردو لکھنی ہے۔ جیسا کہ اسی ویب سائٹ میں ہم لکھ سکتے ہیں۔ کیا مجھے کچھ مدد مل سکتی ہے تاکہ میں اپنی اسائنتمٹ مکمل کر سکوں۔
شکریہ۔۔۔
اگر آپ اسائنمنٹ کے طور پر کر رہے ہیں تو میرا مشورہ ہے کہ کسی کا کام نہ دیکھیں۔ بلکہ خود کوشش کریں۔ یعنی شروعات خود کریں۔ اگر راستے میں کسی جگہ پر کچھ پتہ نہ چل رہا ہوں۔ تو نبیل بھائی جیسے دوست موجود ہیں۔ ہوم ورک خود کریں۔ اس طرح آپ کو ساتھ ساتھ نئی اشیاء بھی پتہ چلیں گی۔ ویسے آپ اسے ویب بیسڈ بنانا چاہتے ہیں۔ یا کسی ڈیسکٹاپ اپلیکیشن میں؟
 
جی مجھے ویب بیسڈ اپلیکیشن بنانی ہے۔ اور کوشش کر رہا ہوں۔۔ باقی احباب (نبیل اور ابن سعید صاحب)کا بھی شکریہ جنہوں نے رہنمائی فرمائی۔
 
اگر آپ اسائنمنٹ کے طور پر کر رہے ہیں تو میرا مشورہ ہے کہ کسی کا کام نہ دیکھیں۔ بلکہ خود کوشش کریں۔ یعنی شروعات خود کریں۔ اگر راستے میں کسی جگہ پر کچھ پتہ نہ چل رہا ہوں۔ تو نبیل بھائی جیسے دوست موجود ہیں۔ ہوم ورک خود کریں۔ اس طرح آپ کو ساتھ ساتھ نئی اشیاء بھی پتہ چلیں گی۔ ویسے آپ اسے ویب بیسڈ بنانا چاہتے ہیں۔ یا کسی ڈیسکٹاپ اپلیکیشن میں؟
ہمارے خیال میں اگر اسائنمنٹ اردو ٹیکسٹ ایڈیٹر بنانا ہو تب تک خود سے کوشش کرنے والی بات زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ ورنہ پروجیکٹ کچھ اور ہو اور اس میں اردو لکھنے کی سہولت شامل کرنا ایک ضمنی کام ہو تو پہلے سے موجود حل سے استفادہ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ :) :) :)
 
Tahir Shahzad

محفلین
ایسا کس طرح ممکن ہے کہ بٹن دبانے پر اردو کا حرف لکھا جائے؟ اور جیسے مزید لکھا جائے تو حروف لفظوں کی شکل اختیار کر لیں؟
 
اگر آپ ورچؤل کی بورڈ چاہتے ہیں تو نبیل بھائی نے جو روابط دیے ہیں ان میں ان کا استعمال ملاحظہ فرما لیں۔ :) :) :)
حروف کر درمیان اسپیس یا کوئی دوسرا حرف فاصل نہیں ہوگا تو وہ از خود الفاظ بنتے جائیں گے۔ :) :) :)
 
Top