عجائب خانہ
یہ تہذیب زیادہ پرانی نہیں بس آج سے ساڑھے تین سو سال پرانی ہے۔۔۔۔عجائب گھر میں‌سجے عجائبات دیکھتے ہوئے ایک آّواز ابھری ۔۔۔۔یہ اس زمانے کی بات ہے جب ملک ہوا کرتے تھے ۔۔ ملک ؟۔ہاں ملک ۔۔۔یہ ورچوئل سوسائیٹیز تب ابھی ارتقائی مراحل میں تھیں۔۔۔لوگ زمین کے اس ٹکڑے کے حوالے سے جانے جاتے تھے جہاں‌ ان کی پیدائش ہوتی یا جہاں‌وہ رہ رہے ہوتے۔۔۔۔۔۔۔طرز زندگی کے بارے میں‌نظریات کی بنا پر متفق ہونے والے انسان تب یوں یکجا نہیں‌تھے ۔۔۔۔ایک ہی ملک میں‌کئی نظریات کے لوگ بستے تھے۔۔۔۔۔مختلف طرز زندگی رہن سہن اور عقائد کے فرق کے باوجود وہ زمین کے ایک خطے پر یکجا ہوجانے کی بنا پر زمین پر بسنے والے باقی لوگوں سے متعصب رویہ رکھتے تھے۔۔۔۔۔۔ایسے میں کچھ ممالک نظریات کی بنا پر بھی بنے تھے مگر ان ممالک میں‌بسنے والے مختلف گروہوں میں‌نظریاتی اختلاف ان ممالک کے کمزور ہونے کی وجہ بن جاتا۔۔۔۔اور طاقتور ممالک انہیں اپنا غلام بنالیتے۔۔۔۔۔۔
تو پھر یہ سوسائیٹیز کیسے بنیںِ۔۔۔۔
شروع میں لین دین میل ملاقاتیں‌ اس زمانے کے جدید ترین نظام "انٹرنیٹ " پر ہونے لگیں ۔۔۔۔فیس ٹو فیس باہمی رابطے کم سے کم ہو گئے۔۔۔۔۔پھردنیا کے مختلف خطوں میں طرز زندگی سے متعلق ایک جیسا نظریہ رکھنے والے لوگ جدید نیٹ‌ ورکس کے ذریعے اکھٹے ہونا شروع ہوئے ۔۔۔۔اور یوں مختلف سوسائیٹٰز بنتی گئیں۔۔۔۔افراد کا جو گروہ طرز زندگی کے بارے میں‌بہترین نظریات رکھتا تھا ۔۔۔۔اور اس پر سختی سے عمل درآمد بھی کرتا تھا بس وہی آج سپر پاور ہے۔۔۔۔۔۔۔
پر تجسس نگاہیں‌لیزر شیلڈ‌میں‌سجی مختلف اشیا کو بہت دلچسپی سے دیکھ رہی تھیں ۔۔۔۔۔۔موبائل سیٹ ،ڈٰیجیٹٌل کیمرے، کمپیوٹر اور بہت سی ایسی چیزیں تاریخ کو جاننے کے شوق کومزید ہوا دے رہی تھیں‌۔۔۔۔۔
یہ نقشہ کس چیز کا ہے؟‌
یہ غالبآ کسی قلعے کا ہے شاید کسی مذہبی قلعے کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
طالوت

محفلین
اچھا مضمون ہے سارہ ، مگر بہت مختصر ، خصوصا ہم جیسے کم علموں کے لیے دئیے گئے عنوان اور اس تحریر میں ربط تلاش کرنا جان جوکھوں کا کام ہے ۔۔
وسلام
 
اچھا مضمون ہے سارہ ، مگر بہت مختصر ، خصوصا ہم جیسے کم علموں کے لیے دئیے گئے عنوان اور اس تحریر میں ربط تلاش کرنا جان جوکھوں کا کام ہے ۔۔
وسلام
بہت بہت شکریہ :):) مختصر تو میں اس لیے لکھتی ہوں‌کہ کہہ سکوں کہ میری تحریر اتنی دلچسپ ہوتی ہے کہ ایک ہی سانس میں پڑھی جاسکتی ہے:grin::grin:
عنوان اور تحریر میں ربط نہ ہونے کی وجہ ووٹنگ کے اعللانات والے دھا گے میں‌عرض کر دی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وسلام
 
امکانات

محفلین
اچھا مضمون ہے کہانی کے انداز میں لکھا گیا ہے اس وقت کہانی کے انداز میں لکھی گئی خاص کر کالم کے حوالے سے تحریر صحافتی حلقوں میں کافی مقبول سمجھی جاتی ہے تحریر انتھائی مختصر ہے ایک ہزار الفاظ والی تحریر کالم سمجھی جاتی ہے اس لحاظ سے اسے کالم نہیں کہا جاسکتاالبتہ میگزین میں شایع ہونے والے مختصر اور معلوماتی مواد میں شامل کی جاسکتی ہے میں رونامہ مقدمہ کراچی کے میگزین ایڈیر صاحب سے اس حوالے سے بات کروں گا تاکہ وہ اس مواد کو میگزین کی کسی قریبی اشاعت میں شامل کریں
 
بہت بہت شکریہ:):)
اگر واقعی یہ میگزین میں شامل ہوا تو پلیز مجھے ضرور بتائیے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سارہ اگر اجازت ہو تو اسی تحریر کو آگے بڑھا کر ایک کھیل نہ شروع کیا جائے جس میں ہم سب مل کر مستقبل کا خیالی منظر باندھیں ۔۔؟
 
سارہ اگر اجازت ہو تو اسی تحریر کو آگے بڑھا کر ایک کھیل نہ شروع کیا جائے جس میں ہم سب مل کر مستقبل کا خیالی منظر باندھیں ۔۔؟

امید ہے آپ مذاق نہیں کر رہے ۔۔۔۔۔۔تو اجازت کی کیا ضرورت ہے بھلا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خیال نہیں باندھیں گے تو کچھ نیا کرنے کے لیے نہیں ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور نیا نہیں کریں گے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔پیچھے ہی رہ جائیں گے نہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top