ٹیکنالوجی ٹائمز - انگریزی، اردو ہفت روزہ ٹیکنالوجی اخبار

محبوب خان

محفلین
ٹیکنالوجی ٹائمز ایک تازہ پیش رفت ہے، دو مہینے پہلے ایک دوست کے طوسط سے ایک شمارہ پڑھنے کو ملا، پرنٹ کاپی کے ساتھ ساتھ یہ اخبار ویب پر بھی دستیاب ہے :

http://technologytimes.pk

انگریزی کے ساتھ ساتھ، اردو کا بھی ایک حصہ ہے، اور یاد رہے کہ اردو حصہ، انگریزی والے مضامین کا ترجمہ نہیں ہے بلکہ دونوں کے مضامین جدا جدا ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ محبوب خان صاحب۔
نہ صرف مضامین کا معیار سطحی نظر میں بہت اچھا لگ رہا ہے بلکہ ڈیزائن بھی عمدہ دِکھ رہا ہے۔ کاش یونیکوڈ میں ہوتا تو اس کی افادیت دوبالا ہو جاتی۔
 
محبوب خان

محفلین
اخبار کے ایڈیٹر جناب سید پارس علی صاحب سے میری آج بات ہوئی اور یونی کوڈ کے بارے انھیں بتایا۔۔۔۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اردو کے استعمال کا اس سلسلے میں پتہ نہیں‌۔۔۔۔تو ایسے میں ہم نے اپنی خدمات کا یقین دلایا کہ آپ پہلے فیصلہ کرلیں تو آپ کے مطلوبہ سٹاف کو یہ گر بھی سکھا دیں گے۔۔۔۔۔۔ امید ہے کہ اگر وہ جلد ہی فیصلہ کرتے ہیں تو انشاء اللہ یونی کوڈ میں‌ مشمولات زیب انٹرنیٹ ہو جائیں‌گے۔
 
خورشیدآزاد

محفلین
واقعی ڈیزائن مجھے بھی پسند آیا ہےاور پہلی نظر میں ایک معیاری اور معلوماتی اچھا اخبار لگ رہا ہے۔

اخبار کے ایڈیٹر جناب سید پارس علی صاحب سے میری آج بات ہوئی اور یونی کوڈ کے بارے انھیں بتایا۔۔۔۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اردو کے استعمال کا اس سلسلے میں پتہ نہیں‌۔۔۔۔تو ایسے میں ہم نے اپنی خدمات کا یقین دلایا کہ آپ پہلے فیصلہ کرلیں تو آپ کے مطلوبہ سٹاف کو یہ گر بھی سکھا دیں گے۔۔۔۔۔۔ امید ہے کہ اگر وہ جلد ہی فیصلہ کرتے ہیں تو انشاء اللہ یونی کوڈ میں‌ مشمولات زیب انٹرنیٹ ہو جائیں‌گے۔

حالانکہ وہ تفصیلی خبر یونیکوڈ میں میں ہی شائع کررہے ہیں۔۔۔حیرت ہے!! :confused:
 
Top