اچھا جی تو گیم کچھ اس طرح سے ہے
گیم شروع کرنے والے محفلین نے اس لڑی میں آنے والے اگلے محفلین کے بارے میں / یا ویسے ہی کچھ لکھنا ہے ۔
اگر تو اگلا آنے والا محفلین اس کی بات سے متفق ہو تو اسے پانچ نمبر دینے کے بعد
خود کچھ لکھے گا تاکہ اس کے بعد والامحفلین اپنی باری لے۔
لیکن اگر وہ اس کی بات سے متفق نہیں ہے تو پھر اسے جیل میں ڈال دے گا۔
جیل میں جانے والے قیدی کو تب تک کوئی بھی جواب دینے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک اسے قید سے چھڑا نہ لیا جائے۔
قیدی کو چھڑانے کے لئے باقی محفلین اپنے جمع شدہ نمبرات میں سے جیلر کو خرچہ پانی دیں گے۔
یوں سمجھ لیں کہ ایک قیدی کو چھڑانے کے لئے اپنے پانچ یا پھر دس نمبر کی قربانی دینی پڑے گی۔
اگر گیم سمجھ نہ آئی ہو تو اس بارے بات کیجئے۔
اور جیلر تو آپ کو معلوم ہی ہو گا کہ کون ہوں گے یعنی کہ ہمارے پلسیے بھائی
فیصل عظیم فیصل ۔
تھانے اور جیل کا سارا حساب کتاب ان کے پاس رہے گا۔