ٹیگ کا کھیل

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
جیسا کہ میں نے اس ربط پر پوسٹ کیا ہے، فورم میں ممبران کو ٹیگ کرنے کی فیچر موجود ہے۔ میں نے سوچ ہے کہ اس فیچر کو استعمال کرکے ایک کھیل کھیلا جائے۔ کھیل یہ ہے کہ آپ کسی ممبر کو ٹیگ کریں اور ان سے کوئی سوال پوچھیں۔ اگر آن لائن ممبران میں سے کسی کو ٹیگ کیا جائے تو بہتر ہوگا، تاکہ انہیں جلد اطلاع مل سکے۔ وہ یہاں آکر اس سوال کا جواب دیں گے اور اگلے ممبر کو ٹیگ کریں گے۔ اس طرح یہ کھیل آگے بڑھے گا۔ یہ کھیل زیادہ دلچسپ بھی بنایا جا سکتا ہے، لیکن اس کا انحصار ممبران کے رسپانس پر ہے۔ تو سب سے پہلے میں برادرم ابن سعید کو ٹیگ کرتا ہوں۔ اور ان سے یہ کہنا تھا کہ فریحہ بیٹی کی کوئی نئی بات بتائیں۔ :)
 
فریحہ بٹیا الحمد للہ بخیر ہیں اور ان دنوں کچھ نا سمجھ میں آنے والے الفاظ کا لامتناہی سلسلہ بے تکان بولتی ہیں۔ ان کی چند تصویریں "خفیہ" دھاگے میں شئیر کی جا چکی ہیں۔ :)

شمشاد بھائی اور محمد امین بھائی ابھی اس فراق میں ہیں کہ آخر اس خفیہ دھاگے کا راز کیا ہے؟ :)
 
فہیم

لائبریرین
کاش کے ابن سعید بھیا ایسا ہوتا کہ ہم ٹیگ مارنے کے بعد ابن سعید کی جگہ سعود لکھ پاتے۔
جیساکہ فیس بک پر کرسکتے ہیں تو کیا ہی بات ہوتی۔
 
ہم اس چیز کے امکانات پر غور کر رہے ہیں۔ پر ابھی ایسی کوئی تبدیلی کرنے کی فرصت نہیں۔ :)

آج ہماری بات ناعمہ عزیز بٹیا اور عائشہ عزیز بٹیا سے نہیں ہوئی اس لئے ہم ان کو بے حد مس کر رہے ہیں۔
 
محمد امین

لائبریرین
ہم کس فراق میں ہونگے
فریحہ بٹیا الحمد للہ بخیر ہیں اور ان دنوں کچھ نا سمجھ میں آنے والے الفاظ کا لامتناہی سلسلہ بے تکان بولتی ہیں۔ ان کی چند تصویریں "خفیہ" دھاگے میں شئیر کی جا چکی ہیں۔ :)

شمشاد بھائی اور محمد امین بھائی ابھی اس فراق میں ہیں کہ آخر اس خفیہ دھاگے کا راز کیا ہے؟ :)

ماشاءاللہ۔۔۔ فریحہ بٹیا کو ہماری طرف سے بہت ساری چوکلیٹس اور بہت سارا پیار دیجیے گا نیک تمناؤں کے ساتھ۔

اور ہم کس فراق میں ہونگے علاوہ "فراقِ یار" کے؟؟

فراقِ یاراں عجیب رت ہے، نہ سوئے صحرا نہ گھر گئے ہیں،
ہم اہلِ ہجراں کی جو روایت ہے، اس سے بالکل مکر گئے ہیں۔ :D

شمشاد بھائی کل کے میچ کے بارے میں کیا پیشن گوئی ہے؟ اور سہیل تنویر، عبد الرزاق کی جگہ ٹیم میں کس کو دیکھنا چاہیں گے؟ِ
 
نبیل

تکنیکی معاون
ارے جناب ٹیگ کاکھیل تھا، آپ نے تو اس کا حشر ہی کر دیا ہے۔ :(
@وجی، آپ نے شاید محمد اور صابر کے درمیان دو سپیس شامل کر دی ہیں۔
 
Top