ٹی وی کارڈ سے ریکارڈنگ سافٹویر

دوست

محفلین
آداب عرض ہے
میرے پاس الفا کا ٹی وی ٹیونر کارڈ ہے جو ونڈوز پر اچھا چل رہا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ آنے والا ریکارڈنگ اور کیپچر سافٹویر آواز کی ریکارڈنگ میں مسئلہ کرتا ہے۔ مجھے بار بار آڈیو ان پٹ بدلنی پڑتی ہے اور کبھی کبھار لائن ان یا ویو موڈ میں آواز ریکارڈ ہوجاتی ہے ورنہ نہیں۔ اب میں جیٹ آڈیو سے لائن ان پر ریکارڈنگ کررہا ہوں، جبکہ ٹی وی کا مطلوبہ چینل اسی سافٹویر کے ذریعے چل رہا ہے، اور جیٹ آڈیو اسے ریکارڈ کررہا ہے لیکن یہ صرف آواز ہے مجھے تصویر بھی درکار ہے۔ سو درخواست یہ ہے کہ کوئی ایسا سافٹویر موجود ہے جو مفت بھی ہو اور ٹی وی ٹیونر کارڈ سے ٹی وی دیکھنے اور ریکارڈ کرنے کے لیے استعمال ہوسکے۔ میں‌ MythTV، MediaPortal وغیرہ ٹرائی کرچکا ہوں۔ لیکن دونوں ہی نہیں چل سکے۔
وسلام
 
فخرنوید

محفلین
جناب الفا کارڈ کے ساتھ ایک سٹیریو پن ملتی ہے دونوں طرف والی اس کو کارڈ سے نکال کر بس آڈیو ان میں لگا دیں اور ریکارڈنگ بھی کریں اور سپیکر پر آواز بھی سنو میں نے تو یہی استعمال کیا ہے سافٹ وئیر جو ساتھ آیا ہے۔
 
اظفر

محفلین
ظاہر ھے انوں نے پن یوز کی ہو گی تو جیٹ آڈیو پر آواز آرہی ہے اس کے بغیر تو آہی نہیں سکتی

ممکن ہے ان کے کیپچر کارڈ کے سافٹ ویر میں مسئلہ ہو ۔
 
دوست

محفلین
جی میں نے ایسے ہی کیا ہے۔ لائن ان سے کنکٹ کیا ہوا ہے اسے لیکن شاید سافٹویر ہی ماٹھا ہے۔ اور مجھے یہ مسائل پیش آرہے ہیں۔
 
اظفر

محفلین
مارکیٹ سے الفا کے کارڈ کی سی ڈی لے کر دوبارہ چیک کر لین
ویسے میں چیک کر چکا ہوں اس میں اکثر مسائل ہوتے ہیں ۔ اچھا کیپچر کارڈ کافی مہنگا ملتا جو شادیوں کی وڈیوز وغیرہ بنانے والے استعمال کرتے ہیں ۔ الفا ، لیونر وحیرہ کے کارڈ سستے ہیں‌ لیکن کوئی نہ کوئی چھوٹا موٹا مسئلہ ہوا رہتا ہے
 
arifkarim

معطل
عموما کیپچر کارڈ کا اپنا ذاتی ، "نیٹو" کیپچر پروگرام ہی بہتر رہتا ہے۔ شاید اسی لئے اور کوئی دوسرا سافٹوئیر کام نہیں‌کر رہا۔
 
دوست

محفلین
ذاتی سافٹویر میں‌ مسئلہ ہے۔ جبکہ دوسرا کوئی انسٹال ہی نہیں‌ ہوپایا ڈھنگ سے۔
 
ابوعثمان

محفلین
میرے پاس تو صحیح چل رہا ہے۔ریکارڈنگ بھی زبردست ہوتی ہے۔چاہے ڈی وی ڈی فارمیٹ میں کرلوں۔
آپ کو ہارڈوئیر کےساتھ جو سافٹوئیر سی ڈی ملی تھی اسی کو یوز کریں
 
dxbgraphics

محفلین
آداب عرض ہے
میرے پاس الفا کا ٹی وی ٹیونر کارڈ ہے جو ونڈوز پر اچھا چل رہا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ آنے والا ریکارڈنگ اور کیپچر سافٹویر آواز کی ریکارڈنگ میں مسئلہ کرتا ہے۔ مجھے بار بار آڈیو ان پٹ بدلنی پڑتی ہے اور کبھی کبھار لائن ان یا ویو موڈ میں آواز ریکارڈ ہوجاتی ہے ورنہ نہیں۔ اب میں جیٹ آڈیو سے لائن ان پر ریکارڈنگ کررہا ہوں، جبکہ ٹی وی کا مطلوبہ چینل اسی سافٹویر کے ذریعے چل رہا ہے، اور جیٹ آڈیو اسے ریکارڈ کررہا ہے لیکن یہ صرف آواز ہے مجھے تصویر بھی درکار ہے۔ سو درخواست یہ ہے کہ کوئی ایسا سافٹویر موجود ہے جو مفت بھی ہو اور ٹی وی ٹیونر کارڈ سے ٹی وی دیکھنے اور ریکارڈ کرنے کے لیے استعمال ہوسکے۔ میں‌ MythTV، MediaPortal وغیرہ ٹرائی کرچکا ہوں۔ لیکن دونوں ہی نہیں چل سکے۔
وسلام

یہی مسئلہ میرے ساتھ تقریبا 6 سال پہلے تھا۔ جو دراصل builinساونڈ کارڈ کا half duplexہونے کی وجہ سے تھا۔ پھر میں نے creativeساونڈ کارڈ لگایا اور دوبارہ اس مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
 
دوست

محفلین
لو جی یہی مسئلہ تھا پھر۔ میرا بلٹ ان کارڈ سڑ کر سواہ ہو گیا ہے پچھلے دنوں‌ بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے اور میں نے نیا کرئیٹو کا ہی لگوایا ہے۔ اگرچہ بلٹ ان کی کوالٹی اچھی تھی اور اس میں ہیڈ فون اور سپیکر وغیرہ ایک ہی بار لگ جاتے تھے، خیر جو ہونا سی ہوگیا لیکن یہ اچھا ہوگیا کہ اب ریکارڈنگ ہوتی ہے۔
بہت شکریہ۔
وسلام
 
Top