اب تو ٹی وی بہت کم دیکھتا ہوں۔ اشتہار میں صرف تفریح کے لئے دیکھتا ہوں کیونکہ بعض اشتہار مجھے بہت پسند آتے ہیں۔ مثلآ یو فون کے اشتہار تو میں صرف فیصل قریشی کی وجہ سے دیکھتا ہوں بندے کی اداکاری مجھے بہت پسند ہے۔ بعض پرانے اشتہار تو اب بھی بہت یاد آتے ہیں (ویسے بچپن میں دیکھی ہوئی ہر چیز ہی بہت یاد آتی ہے چاہے وہ بکواس ہی کیوں نہ ہو
) ایک ڈرامہ آتا تھا اندھیرا اجالا، اس کے درمیان ایک ٹافی کا اشتہار آتا تھا اسکول میں پی ٹی کرتے ہوئے بچوں کا جس کا صرف ایک بول ہی یاد ہے "honey candayyy hmmm hmmm hmmm" یہ مجھے بہت پسند تھا۔ پھر ایک کرسٹل ٹوتھ پیسٹ کا "سنیئے مجھے کرسٹل چاہئے! آپ یہ ٹوتھ پیسٹ لے جائیں۔ ۔ ۔ میں نے کہا نا مجھے کرسٹل چاہئے
"۔ پھر سائکل پر گھومتے ہوئے جوڑے کا "میری مٹھی میں بند ہے کیا۔ ۔ ۔ بتادو نا"۔ ایک نورس کا "بھول نہ جانا پھر پپا!"۔ پھر ایک اگفا فلم کا "پکنک پر جب جائیں گے اگفا ہی لے جائیں گے"۔ اور بھی کئی پسندیدہ اشتہار ہیں۔ شمشاد بھائی آپ نے دھاگہ تو کسی اور مقصد سے کھولا ہوگا لیکن میں نے سوچا لگے ہاتھوں پرانی یادوں کی جگالی ہی کرلیں۔