ٹی 20 ورلڈ کپ 2010، فائنل کس کا ہوگا؟

شہزاد وحید

محفلین
سیعد اجمل نے سارا کام خراب کر دیا۔ جیتا میچ ہار گئے یار۔ ویسے ایک یہ بھی بات ہے اگر آسٹریلیا کی بجائے کوئی بھی اور ٹیم ہوتی تو کبھی سروائیو نا کر پاتی ہے لیکن ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ پاکستان کی باؤلنگ کمزور ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
انگلینڈ اور آسٹریلیا دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں ابھی تک ناقابل شکست چلی آرہی ہیں۔
لیکن فائنل میں ظاہر ہے ایک کو تو ہارنا ہوگا۔

میرا اپنا خیال یہ ہے کہ جو ٹیم بعد میں بیٹنگ کرے گی اس کے جیتنے کے چانسس زیادہ ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آسٹریلیا کی ٹیم کا کارکردگی دیکھیں تو نظر آتا ہے کہ انہوں نے پورے ٹورنمنٹ میں ذرا بھی دباؤ قبول نہیں کیا۔ ان کا ہر کھلاڑی اپنی جگہ پر مکمل ٹیم ہے۔ اس کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ فائنل یہی ٹیم جیتے گی۔
 

فہیم

لائبریرین
انگلینڈ کی ٹیم بھی پورے ٹورنامنٹ میں سب کو ایک لحاظ سے باآسانی پچھاڑتی چلی آرہی ہے۔
انگلینڈ کا پیس اٹیک بھی برا نہیں۔
ساتھ میں ان کے دو اسپنر یارڈلی اور سوان بہت اچھی کارکردگی دکھارہے ہیں۔
اور انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ اگر آسڑیلیا سے اچھی نہیں تو کمزور بھی نہیں۔
آسڑیلیا کے پاس اگر واٹسن، کلارک، دیوڈ ہسی، وائٹ اور مائیکل ہسی ہیں۔
تو انگلینڈ کے پاس لمبز، کولنگ وڈ، مورگن، لک رائٹ اور (مائی فیورٹ) کیون پیٹر پیٹرسن ہے۔
 

قمراحمد

محفلین
آج کہ فائنل میں تو انگینڈ کا حامی ہو۔ اگر آسٹریلیا ہار گیا تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔ آخر کبھی تو آسٹریلیا کو بھی فائنل ہارنے کا مزہ آنا چاہئے۔ بہت ہارا لیا باقی سب ٹیموں کو۔ گوروں کو گورے ہی مار ماریں تو اچھا ہے۔ ویسے بھی دونوں روایتی حریف ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
میں نے بھی کہا تھا کہ جو ٹیم بعد میں بیٹنگ کرے گی اس کے جیتنے کے چانسس زیادہ ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج کہ فائنل میں تو انگینڈ کا حامی ہو۔ اگر آسٹریلیا ہار گیا تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔ آخر کبھی تو آسٹریلیا کو بھی فائنل ہارنے کا مزہ آنا چاہئے۔ بہت ہارا لیا باقی سب ٹیموں کو۔ گوروں کو گورے ہی مار ماریں تو اچھا ہے۔ ویسے بھی دونوں روایتی حریف ہیں۔

آپ کی خواہش پوری ہو گئی۔
 
Top