ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2012

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں ایک دفعہ جاوید چودھری کی بات چیت سن رہا تھا جو وہ سپیرئیر یونیورسٹی کے طلبا سے کررہا تھا۔
دوران گفتگو ایک طالبعلم نے سوال کیا کہ بعض لوگ ہمیشہ نیگٹیو گفتگو کیوں کرتے ہیں؟
تو جاوید چودھری نے جواب دیا کہ"آپ دیکھ لیں ہمیشہ وہی بندہ منفی بات یا کرے گا جو کام چور ہوگا۔جو بندہ ملک کیلیے کچھ کررہا ہو گا وہ کبھی بھی ایسا نہیں سوچے گا"
مجھے پہلے اس بات پر اتنا یقین نہیں تھا آج مجھے واقعی یقین آگیا جاوید چودھری نے سچ کہا تھا
واہ
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یہ جاوید چودھری اینکر جو ہے اسی کی بات کی نا آپ نے۔۔
جاوید چودھری کے پاس باتیں ہی ہیں بس۔ اور وہ انہی باتوں سے کما رہا ہے۔ ملک کے لیے اس نے کیا کیا ہے؟
اور آپ ملک کے لیے کیا کر رہے ہیں؟
ذرا ہمیں بھی بتائیے تاکہ ہم بھی داد دے سکیں مثبت سوچ والوں کو۔۔۔ ۔:rollingonthefloor:
ہر انسان کے ذمہ ایک کام ہوتا ہے اور اگر وہ اپنے سی کام کو ذمہ داری کے ساتھ اور خلوص کے ساتھ کرتا رہے تو اس کا حصہ ملک کے کاموں میں شامل ہو جاتا ہے۔ جس طرح جنگ کے لیے فوجی ہوتے ہیں اور ڈاکٹر زخمی فوجوں کو مرہم پٹی کرتے ہیں۔ اگر یہ کام الٹ ہو جائے تو کوئی بھی ٹیم سے کام نا کر سکے۔ اگر جاوید چوہدری کو باتیں آتی ہیں تو وہ باتیں بھی ملک کے لیے ہی کر رہا ہے۔ اور کسی سے یہ پوچھنے سے پہلے خود سوچ لیں کہ ہم نے ملک کے لیے کیا کیا ہے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
احمد بھائی دوسری ٹیمیں اتنی ذلت سے نہیں ہاریں۔۔۔
یہ ٹیم تو دعاؤں سے جیت رہی ہے مسلسل۔۔ کل کے میچ میں پاکستانی قوم نے غرور و اکڑ میں دعا نہیں کی تو ہماری ٹیم اپنی اوقات میں آگئی۔:D
نیوزی لینڈ تو کل بڑے اچھے انداز سے ہاری ہے
 
آسٹریلیا تو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔
دوسری ٹیم کا آج پتا چلے گا۔
انڈیا کو یہ ایڈوانٹیج حاصل ہے کہ اس کا دوسرا میچ ہے۔
اگر پاکستان آسٹریلیا سے جیت بھی جاتا ہے تب بھی انڈیا اپنا رن ریٹ بڑھا سکتا ہے۔
متوقع صورتحال یہ ہیں۔
---------------------------------------------------------------------------------------------------
1۔ پاکستان آسٹریلیا کو ہر دے۔
2۔ آسٹریلیا پاکستان کو ہرا دے۔
3۔ انڈیا جنوبی افریقہ کو ہرا دے۔
4۔ جنوبی افریقہ انڈیا کو ہرا دے۔
-------------------------------------------------------------------------------------------------​
1 اور 3 صورت میں پاکستان جائے گا۔ انڈیا جا سکتا ہے۔ بشرط یہ وہ جنوبی افریقہ کو بڑے مارجن سے ہرائے۔
1 اور 4 صورت میں پاکستان جائے گا۔
2 اور 3 صورت میں انڈیا جائے گا۔
2 اور 4 صورت میں جنوبی افریقہ جائے گا۔
یہ تو میں آپ سے پوچھنے والا تھا۔
 
qcM56.jpg
 
یہ شرط تو آپ میرے ساتھ لگاتے میں نے بھی نہاری کھانی تھی۔ چلیں پاکستان اور انڈیا کے وارم اپ میں کی جھلکیاں لگیے گی پی ٹی وی سپورٹ پر آپ پھر نہاری لگا لیجئے گا میرے ساتھ۔ انڈیا کی جیت پر آپ نے لگانی ہے نہاری:p
اگلے انڈیا پاکستان کے میچ پر لگالیں۔۔۔ :)
پھر کب آؤں جناب۔۔۔۔؟:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ شروع ہونے میں 8 منٹ رہ گئے ہیں۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس میچ میں یاسر عرفات کو باہر بٹھا کر عبد الرزاق کو شامل کیا گیا ہے جبکہ میرے خیال میں آفریدی کو باہر بٹھانا چاہیے تھا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اس میچ میں یاسر عرفات کو باہر بٹھا کر عبد الرزاق کو شامل کیا گیا ہے جبکہ میرے خیال میں آفریدی کو باہر بٹھانا چاہیے تھا۔

یہ کیا مسئلہ ہے کہ جب بھی مصیبت پڑے تو عبد الرزاق کو کھلا لو ورنہ باہر بٹھا دو۔ یہ عبدارلزاق سے دوستی ہے یا دشمنی؟؟؟
 
Top