تبادلہ خیال پائتھون شیل اور کیلکولیٹر

پائتھون شیل انسٹال کرلیا اور کیلکولیٹر کی مشقیں بھی کرلیں۔

ایک مزیدار بات۔ کمانڈ لکھتے وقت پہلا لیٹر کیپیٹل لکھا تو سسسٹم نے اسے نہ پہچانا۔ کمانڈ کے پہلے حرف کو چھوٹا ہی لکھنا پڑا۔
 
م حمزہ

محفلین
پائتھون شیل انسٹال کرلیا اور کیلکولیٹر کی مشقیں بھی کرلیں۔

ایک مزیدار بات۔ کمانڈ لکھتے وقت پہلا لیٹر کیپیٹل لکھا تو سسسٹم نے اسے نہ پہچانا۔ کمانڈ کے پہلے حرف کو چھوٹا ہی لکھنا پڑا۔
محمد خلیل الرحمٰن سر ! مجھے بتا سکتے ہیں کیلکولیٹر میں لکھتے وقت کون سا حرف آپ نے کیپٹل لکھا؟
کیوںکہ میں سمجھا تھا کہ کیلکولیٹر میں letters نہیں بلکہ اعداد لکھنے ہیں۔
کچھ رہنمائی کریں۔
محب علوی سر
 
پائتھون شیل انسٹال کرلیا اور کیلکولیٹر کی مشقیں بھی کرلیں۔

ایک مزیدار بات۔ کمانڈ لکھتے وقت پہلا لیٹر کیپیٹل لکھا تو سسسٹم نے اسے نہ پہچانا۔ کمانڈ کے پہلے حرف کو چھوٹا ہی لکھنا پڑا۔

کمانڈ شیئر کریں گے تاکہ بہتر اندازہ ہو کہ کیا لکھا تھا اور کیا چیز سسٹم نے نہیں پہچانی۔
 
محمد خلیل الرحمٰن سر ! مجھے بتا سکتے ہیں کیلکولیٹر میں لکھتے وقت کون سا حرف آپ نے کیپٹل لکھا؟
کیوںکہ میں سمجھا تھا کہ کیلکولیٹر میں letters نہیں بلکہ اعداد لکھنے ہیں۔
کچھ رہنمائی کریں۔
محب علوی سر

ویسے تو اعداد ہی لکھنے ہیں مگر ہو سکتا ہے انہوں نے ویری ایبل میں اعداد محفوظ کرکے ان پر کوئی عمل کیا ہو۔

آپ نے اگر مشق کر لی ہے تو کافی ہے کیونکہ کیلکولیٹر سے کھیلنا فقط جھجک دور کرنے کے لیے ہے۔
 
محمد خلیل الرحمٰن سر ! مجھے بتا سکتے ہیں کیلکولیٹر میں لکھتے وقت کون سا حرف آپ نے کیپٹل لکھا؟
کیوںکہ میں سمجھا تھا کہ کیلکولیٹر میں letters نہیں بلکہ اعداد لکھنے ہیں۔
کچھ رہنمائی کریں۔
محب علوی سر
کمانڈ شیئر کریں گے تاکہ بہتر اندازہ ہو کہ کیا لکھا تھا اور کیا چیز سسٹم نے نہیں پہچانی۔

معذرت محب بھائی!

کیلکولیٹر چلانے میں کوئی دشواری نہیں ہوئی۔ دراصل ہم پرنٹ کی کمانڈ چلا رہے تھے۔ جب اسمال کیپ میں پرنٹ لکھا تو سسٹم نے قبول کیا لیکن پرنٹ کے پی کو کیپیٹل لکھا تو سسٹم نے قبول نہیں کیا

python_shell.jpg
 
السلام علیکم استاذی! ہوم ورک کر رہی ہوں۔ چند سوالات کے ساتھ حاضر ہوں:

' سالم تقسیم' کی ضرورت کب پیش آتی ہے؟

سٹرنگ کی بھی مختلف اقسام ہیں یا ہوسکتی ہیں؟

بولین ٹائپ صرف ٹرو فالس کی صورت میں ڈیٹیکٹ ہوتی ہے یا زیرو ، ون یا کسی اور قسم میں بھی جب کہ دو ہی آپشنز ہوں؟

پائتھون شیل کو شیل کیوں کہتے ہیں؟

سائینٹیکس چیک کرنا سے کیا مراد ہے؟

کیلکولیٹر کے علاوہ کسی اور سبق کے لیے تبادلہ خیال کی لڑی کیوں نہ بنائی گئی؟
:)
 
آخری تدوین:
اگر پروگرام کسی فائل میں لکھا ہے تو وہ شیل کی طرح اظہاریے (expressions) نہیں دکھائے گا۔
اس کا کیا مطلب ہے؟

گر کچھ بھی نہ لکھیں تو مترجم (interpreter) نئی لائن پر چلا جاتا ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ پرنٹ کروانے کے بعد نئی لائن پر مترجم (interpreter) نہ جائے
اس کا کیا نقصان ہے؟

اینڈ کے بعد یہ خالی ہی کس لیے کام آتی ہیں؟

یہ دونوں کس چیز کی انڈیکیشن ہیں؟

>>> status = " well"
>>> print("Course is going ", status)
اگر ہم نے لفظ status بھی ہر بار خود ہی لکھنا ہے تو ہم لفظ well ہی کیوں نہیں لکھ دیتے۔

>>> def add(x,y):
''' THIS FUNCTION ADD TWO NUMBERS '''
return x+y

>>> add (55,66)
121
>>> add(1000,1)
1001
باقی سارا ہوم ورک کامیابی سے ہوگیا ہے، بس مندرجہ بالا فنکشن ورک نہیں کر پا رہا اور غلطی سمجھ نہیں آ رہی۔

اس کا کیا مطلب ہے؟ :)prompt
 
السلام علیکم استاذی! ہوم ورک کر رہی ہوں۔ چند سوالات کے ساتھ حاضر ہوں:

' سالم تقسیم' کی ضرورت کب پیش آتی ہے؟
جب آپ چاہتے ہیں کہ جواب میں سالم عدد ہی آئے یعنی اعشاریہ اور اس کے بعد والا حصہ درکار نہ ہو۔

سٹرنگ کی بھی مختلف اقسام ہیں یا ہوسکتی ہیں؟
پائتھون میں اسے مزید تقسیم نہیں کیا گیا ۔
ویسے یہ سوال بار بار آ رہا ہے ، سٹرنگ کو مزید تقسیم کروانے پر قوم کیوں اصرار کر رہی ہے:)

سمجھانے کے لیے سٹرنگ کو ایسے تقسیم کیا جا سکتا ہے گو پائتھون میں یہ تقسیم نہیں ہوتی۔
سٹرنگ سٹرنگ ہی ہوتی ہے چاہے خالی ہو یا بھری ہو ئی بروزن (ڈگری ڈگری ہوتی ہے ۔۔۔۔۔ )
  • (جس میں کوئی حرف نہیں ہوتا)خالی سٹرنگ
  • قابل پرنٹ حروف کی سٹرنگ
  • ناقابل پرنٹ حروف کی سٹرنگ

بولین ٹائپ صرف ٹرو فالس کی صورت میں ڈیٹیکٹ ہوتی ہے یا زیرو ، ون یا کسی اور قسم میں بھی جب کہ دو ہی آپشنز ہوں؟
یہ بنیادی طور پر ٹھیک اور غلط (true or false) پر مشتمل ہوتی ہے۔ کوئی بھی ایسا ایکسپریشن جس کا جواب ٹھیک اور غلط کی صورت میں نکل سکتا ہے وہ بولین ٹائپ کہلاتی ہے۔ ان دو کے علاوہ اس میں کوئی اور آپشن نہیں ہوتا۔

پائتھون شیل کو شیل کیوں کہتے ہیں؟
اسے کہتے ہیں مکمل بھرا ہوا سوال (fully loaded question)۔
کمپیوٹر کی دنیا میں شیل ایک صارف انٹرفیس ہے جس کے ذریعے آپریٹنگ سسٹم کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
اب سوال اٹھ سکتا ہے کہ انٹرفیس کیا ہے
اگر ثقیل اردو میں جواب چاہیے تو انٹرفیس کا ترجمہ ہے
فصل فزین دو نِظاموں کا نُقطہ اِتصال
ایک ایسا پوائنٹ جس جگہ دوچیزوں کے درمیان جوڑ لگایا جاتا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرسکیں یا معلومات کا تبادلہ کرسکیں ۔

کمپیوٹر کی دنیا میں ایک ایسا سافٹ وئیر جو ایک پروگرام کو اس قابل بنائے کہ وہ صارف کے ساتھ مل کر کام کر سکے ۔ یہ سادہ تحریری بنیاد پر بھی ہو سکتا ہے اور خوشنما گرافکس کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ سادہ تحریری انٹرفیس کمانڈ لائن انٹرفیس کہلاتا ہے اور خوشنما گرافکس والا انٹرفیس گرافیکل یوزر انٹرفیس کہلاتا ہے جس کا مخفف کافی مشہور ہے GUI

سادہ تحریری انٹرفیس جسے کمانڈ لائن انٹرفیس کہا جاتا ہے یہی عموما شیل کہلاتا ہے اور یہ آپریٹنگ سسٹم کرنل (OS kernel) کے گرد آخری تہہ ہوتی ہے جس کے بعد صارف اور ان کے سافٹ ویئر کا آغاز ہو جاتا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے وکیپیڈیا پر شیل کے بارے میں پڑھا جا سکتا ہے۔

سائینٹیکس چیک کرنا سے کیا مراد ہے؟
اس سے مراد ہے کہ پروگرام جس زبان یا قواعد کے تحت لکھا ہے اس کے مطابق ہے کہ نہیں یعنی جیسے اردو یا انگریزی گرامر کسی بھی تحریر کے صحیح یا غلط ہونے کا فیصلہ کرتی ہے اسی طرح کمپیوٹر کی زبان میں لکھنے پروگرام کو بھی چیک کیا جاتا ہے اور اسی عمل کو syntax check کہتے ہیں۔

مثلا اگر پرنٹ کا فنکشن لکھ کر کچھ پرنٹ کروانا ہے تو چیک کیا جائے گا کہ
Print کے بعد بریکٹ موجود ہیں کہ نہیں اور اگر کوئی سٹرنگ پرنٹ کروانی ہے تو اسے کوٹس میں ہونا چاہیے یا کسی ویری ایبل میں ۔ اگر کوئی غلطی ہو گی تو پروگرام نہیں چلے گا اور غلطی کی نشاندہی ہوگی۔

اسی طرح اگر ایک فنکشن لکھا گیا ہے تو اس کا آغاز def کے مخصوص لفظ سے ہوگا اور پہلی لائن کا اختتام کولن ": " پر ہوگا۔

کیلکولیٹر کے علاوہ کسی اور سبق کے لیے تبادلہ خیال کی لڑی کیوں نہ بنائی گئی؟
غلطی ہو گئی ، اب بنا دوں گا ۔ :)
سوالات کم ہو رہے تھے تو مرکزی گفتگو والے دھاگے سے ہی کام چلانے کا سوچا۔
ووٹ کو عزت دو کا مطالبہ بڑھا تو علیحدہ دھاگے بھی موجود ہوں گے۔:)
 
آخری تدوین:
یہ آپریٹنگ سسٹم کرنل () کے گرد آخری تہہ ہوتی ہے جس کے بعد صارف اور ان کے سافٹ ویئر کا آغاز ہو جاتا ہے
اس بات کی سمجھ نہ آسکی.

سالم تقسیم' کی ضرورت کب پیش آتی ہے؟
جب آپ چاہتے ہیں کہ جواب میں سالم عدد ہی آئے یعنی اعشاریہ اور اس کے بعد والا حصہ درکار نہ ہو۔
میرا سوال اصل میں یہی تھا کہ سالم عدد کی ضرور کب پیش آتی ہے، مثلاً؟
 
کرنل خلائی مخلوق کی تنظیم میں ایک عہدے کا نام ہے۔ :)

اس کا جواب ذرا تفصیل طلب ہے اور میری غلطی ہے کہ مجھے اس کا ذکر نہیں کرنا چاہیے تھا، اس کا تعلق آپریٹنگ سسٹم کی تفصیلات سے ہے اور عام صارف کا اس سے واسطہ نہیں پڑتا مگر اگر پھر بھی اصرار ہے تو کچھ دیر میں جواب دیتا ہوں۔
 
ارے بھئی! ہمارے استادِ محترم جیسے استاد دیکھے ہیں کبھی کسی نے؟
ویسے اس عہدے کو حاصل کرنے کی کیا شرائط ہیں؟ :daydreaming:
:)
استاد کا لفظ بہت بھاری بھرکم ہے ، میں "صاحب" کے لاحقے سے ہی خوش ہونے والوں میں سے ہوں۔

یہ عہدہ بڑی محنت اور بہت سے نازک ادوار سے گزر کر ملتا ہے۔
 
استاد کا لفظ بہت بھاری بھرکم ہے ، میں "صاحب" کے لاحقے سے ہی خوش ہونے والوں میں سے ہوں۔

یہ عہدہ بڑی محنت اور بہت سے نازک ادوار سے گزر کر ملتا ہے۔
اب تو مل گیا ہے جناب! :)
ہمارے لیے آپ استادِ محترم ہی ہیں!!!
 
کرنل کیا ہوتا ہے؟
آپریٹنگ سسٹم کا دماغ ۔ جو تقریبا سسٹم کی ہر شے پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے۔ میموری ، فائل اور دیگر ڈیوائسز کا انتظام سنبھالتا ہے۔.
زیادہ تر سسٹم میں یہ یہ اولین پروگرام ہوتا ہے جو آغاز میں چلتا ہے۔

اس کے چلنے کے بعد باقی تمام پروگرام یہی چلاتا ہے جس میں سافٹ وئیر کے ذریعے ان پٹ اور آؤٹ پٹ کی تمام ہدایات شامل ہوتی ہیں جنہیں ڈیٹا ہدایات میں ترجمہ کرکے سینٹرل پروسیسنگ یونٹ تک پہنچاتا ہے۔ میموری کے علاوہ دیگر ڈیوائس جیسے کی بورڈ، مانیٹر ، پرنٹر ، ماؤس بھی یہی پروگرام سنبھالتا ہے۔
 
معذرت محب بھائی!

کیلکولیٹر چلانے میں کوئی دشواری نہیں ہوئی۔ دراصل ہم پرنٹ کی کمانڈ چلا رہے تھے۔ جب اسمال کیپ میں پرنٹ لکھا تو سسٹم نے قبول کیا لیکن پرنٹ کے پی کو کیپیٹل لکھا تو سسٹم نے قبول نہیں کیا

معذرت کی قطعاََ ضرورت نہیں ، امید ہے کہ کسی اور سبق میں کوئی مشکل درپیش نہیں آئی ہو گی۔
 
اب تو مل گیا ہے جناب! :)
ہمارے لیے آپ استادِ محترم ہی ہیں!!!

پہلے ہفتہ کے اسباق سے متعلقہ دھاگوں کے لیے تبصروں کی لڑیاں بھی شروع کر دی ہیں۔

ویسے اس سلسلے میں مجھے مدد درکار ہے کہ کوئی حامی بھرے سبق کے تبادلہ خیال کا دھاگہ کھولنے کی۔
 
Top