تبادلہ خیال پائتھون شیل اور کیلکولیٹر

م حمزہ

محفلین
پہلے ہفتہ کے اسباق سے متعلقہ دھاگوں کے لیے تبصروں کی لڑیاں بھی شروع کر دی ہیں۔
محترم! اس کیلئے ہم آپ کے مشکور ہیں۔
ویسے اس سلسلے میں مجھے مدد درکار ہے کہ کوئی حامی بھرے سبق کے تبادلہ خیال کا دھاگہ کھولنے کی۔
اس کیلئے آپ کو محترمہ مریم افتخار بہن کا مشکور ہونا پڑیگا۔ کیوںکہ وہ یہ کام بڑے اچھے سے جانتی ہے۔
 
م حمزہ

محفلین
محترم! اس بار آپکو ذرا (یعنی بہت)زیادہ محنت کرنا پڑیگی۔ کیونکہ اس سیشن میں آپ کے طلبہ و طالبات کچھ زیادہ ہی خالی ہیں۔
 
محترم! اس کیلئے ہم آپ کے مشکور ہیں۔

اس کیلئے آپ کو محترمہ مریم افتخار بہن کا مشکور ہونا پڑیگا۔ کیوںکہ وہ یہ کام بڑے اچھے سے جانتی ہے۔

تشکر کے جذبات دو طرفہ ہیں ، جتنے لوگ موجود ہیں پائتھون کے دھاگوں پر وہ تقویت کا باعث ہیں۔

محترمہ مریم افتخار صاحبہ سے کیا باضابطہ درخواست کرنی پڑے گی یا پچھلے مراسلے اور اس مراسلے کو ملا کر کافی سمجھا جائے۔ :act-up:
 
محترم! اس بار آپکو ذرا (یعنی بہت)زیادہ محنت کرنا پڑیگی۔ کیونکہ اس سیشن میں آپ کے طلبہ و طالبات کچھ زیادہ ہی خالی ہیں۔
بالکل بھی نہیں ، اس دفعہ زیادہ تر مواد پہلے سے تیار ہے جو 2012 میں محمداحمد کے ساتھ مل کر تیار کیا تھا اور پوسٹ بھی۔

اس دفعہ مختصر اور سوال جواب کے لیے کافی وقت ہے اور میں تیار بھی ہوں اس کے لیے۔
مجھے خود کئی موضوعات دیکھنے پڑ رہے ہیں کیونکہ بظاہر سادہ اور معصوم سوال خاصے پرمغز اور غور طلب ہیں۔
 
م حمزہ

محفلین
تشکر کے جذبات دو طرفہ ہیں ، جتنے لوگ موجود ہیں پائتھون کے دھاگوں پر وہ تقویت کا باعث ہیں۔

محترمہ مریم افتخار صاحبہ سے کیا باضابطہ درخواست کرنی پڑے گی یا پچھلے مراسلے اور اس مراسلے کو ملا کر کافی سمجھا جائے۔ :act-up:
انہوں نے پسندیدگی کا اظہار کر دیا ہے۔
 
اس کا کیا مطلب ہے؟
اس کا کیا نقصان ہے؟
اینڈ کے بعد یہ خالی ہی کس لیے کام آتی ہیں؟
یہ دونوں کس چیز کی انڈیکیشن ہیں؟
اگر ہم نے لفظ status بھی ہر بار خود ہی لکھنا ہے تو ہم لفظ well ہی کیوں نہیں لکھ دیتے۔
باقی سارا ہوم ورک کامیابی سے ہوگیا ہے، بس مندرجہ بالا فنکشن ورک نہیں کر پا رہا اور غلطی سمجھ نہیں آ رہی۔

اگر پروگرام کسی فائل میں لکھا ہے تو وہ شیل کی طرح اظہاریے (expressions) نہیں دکھائے گا۔
اس کا کیا مطلب ہے؟

مطلب جس طرح شیل ہر کوڈ لائن چلانے کے بعد کچھ نہ کچھ آوٹ پٹ دکھاتا ہے وہ نہیں دکھائے گا۔

گر کچھ بھی نہ لکھیں تو مترجم (interpreter) نئی لائن پر چلا جاتا ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ پرنٹ کروانے کے بعد نئی لائن پر مترجم (interpreter) نہ جائے
اس کا کیا نقصان ہے؟

کوئی نقصان نہیں ہے۔

""
اینڈ کے بعد یہ خالی ہی کس لیے کام آتی ہیں؟

یہ صرف مثال کے لیے تھی اور یہاں فائدہ حقیقی طور پر کوئی نہیں۔

.\n
\t .
یہ دونوں کس چیز کی انڈیکیشن ہیں؟

نئی لائن کے لیے = \n
ٹیب = \t

>>> status = " well"
>>> print("Course is going ", status)
اگر ہم نے لفظ status بھی ہر بار خود ہی لکھنا ہے تو ہم لفظ well ہی کیوں نہیں لکھ دیتے۔

بالکل کر سکتے ہیں ، اصل میں یہاں بتانا یہ مطلوب تھا کہ کوئی بھی ویری ایبل پرنٹ فنکشن میں لکھ کر اس کی ویلیو پرنٹ کروائی جا سکتی ہے۔
 
اس کا کیا مطلب ہے؟
C:\Windows\TEMP\msohtmlclip1\01\clip_image001.png
prompt

پرامٹ ۔ کمانڈ لائن سسٹمز میں ایک یا زائد ایسی علامات جو ان جگہوں کو ظاہر کرتی ہیں جہاں سے صارفین کمانڈز میں داخل ہوسکتے ہیں۔
مثال کے طور پر ایم ایس ڈاس میں پرامٹ عموما ایک حرف ہوتا ہے جس کے بعد ایک علامت موجود ہوتی ہے ۔
یونیکس میں عموما یہ فیصد ہوتی ہے۔
لینکس میں عمومی طور پر ڈالر کا نشان ہوتا ہے۔
ایک ایسا ٹیکسٹ جو اس بات کا عندیہ دیتا ہے کی کمپیوٹر پروگرام صارف کی ان پٹ کا انتظار کررہا ہے۔
 
>>> def add(x,y):
''' THIS FUNCTION ADD TWO NUMBERS '''
return x+y
>>> add (55,66)
121
>>> add(1000,1)
1001

باقی سارا ہوم ورک کامیابی سے ہوگیا ہے، بس مندرجہ بالا فنکشن ورک نہیں کر پا رہا اور غلطی سمجھ نہیں آ رہی۔

اس میں کہاں مسئلہ آرہا ہے اور کس لائن پر غلطی کی نشاندہی ہو رہی ہے۔
 
السلام علیکم سر۔میرے پاس لیکس انسٹال ھے ۔اور اس مین جو پاہتھون کا شیل ھے ،اس مین کچھ مسلہ ھے۔وہ تھوڑی دیر کے بعد نتیجہ غلط دینے لگ پڑتا ھے۔اور لیپ ٹاپ دوبار آن کر کے چلو تو ٹھیک چل جاجاتا ھے۔پلیز رہنماہی کر دے
 
وعلیکم السلام،
پروگرام کا کوڈ یہاں شیئر کریں اور ساتھ میں مسئلہ بھی تبھی اس کے حل پر کوئی رائے دی جا سکتی ہے۔
 
Top