محب علوی
مدیر
اب ہم پائتھون میں سنجیدہ اور بتدریج مشکل اور پیچیدہ موضوعات پر گفتگو کا آغاز کر رہے ہیں۔ میں اس سلسلے میں اپنی پیش رفت سے یہاں آگاہ کروں گا اور باقی دوستوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنی پیش رفت اور سیکھنے کے عمل کے بارے میں معلومات یہاں شیئر کریں۔
میں نے ابتدائی طور پر دو کتابیں پڑھی ہیں اور تیزی سے پڑھی ہیں جس سے پائتھون کی خوبیوں کا کافی اندازہ ہوا ہے۔ مشق نہیں کر سکا اس لیے ابھی بھی بہت سی بنیادی غلطیاں کر جاتا ہوں جیسے if بیان کے بعد : لگانا بھول جاتا ہوں (ایک وجہ سی اور جاوا syntax بھی ہے جس میں اس کا تصور نہیں ہوتا بلکہ کسی اور زبان میں بھی نہیں دیکھا)۔
میں نے جتنا لکھا ہے وہی اصل میں صحیح معنوں میں سیکھا ہے جو پڑھا ہے اس کا بہت کم حصہ یاد ہوا اور زیادہ واضح بھی نہیں ہوا۔ اس سے آپ لوگ سمجھ سکتے ہیں کہ مشق کرنا اور یہاں لکھنا کتنا ضروری اور پروگرامنگ کے معقولات اور موضوعات کے ادراک اور بہتر سمجھ بوجھ کے لیے کتنا ضروری ہے ۔